1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عاطف حسین کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏16 نومبر 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    السلام علیکم عاطف بھائی!
    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    سید عاطف حسین شاہ کاظمی - ابو نے رکھا

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    شاہ جی


    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    26 سال

    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    ہری پور، پاکستان، جائے پیدائش ہے،
    تعلیم کے سلسلہ میں کافی عرصہ سے پنڈی میں ہوں


    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    گریجویشن کے بعد سی اے کر رہا ہوں
    (ابو کی مار کے ڈر سے)


    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    ُان کی مزید تشریح کی جا ئے


    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    اکاونٹنٹ

    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    :oops: شادی!

    مزید یہ کہ ہماری اُردو کے مشہور واصف حسین اور آصف حسین بڑے بھائی ہیں۔
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    السلام و علیکم!

    واصف بھائی سے مجھے آپ کا غائبانہ تعارف تھا۔ لیکن آج آپ کا مکمل تعارف دیکھ کر اچھا لگا۔

    یہ بتائیں کہ آپ شادی کے نام پر لال پیلے کیوں ہو رہے ہیں؟ :) سُنا تھا شادی کے نام پر مشرقی لڑکیاں شرماتی ہیں۔ لیکن مشرقی لڑکے بھی۔۔۔۔۔؟ :)
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :oops:

    عاطف بھائی عرف شاہ جی !
    آپ کا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی ۔

    اور یہ جو آپ شادی کے نام پر شرما رہے ہیں۔ میں اس پر آپ کو کہنا چاہوں گا
    گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ بس ایسے ایک چاہکا سا ہوتا ہے۔ اس کے بعد کچھ نہیں ہوتا۔ سچی بات بتا رہا ہوں۔ اس لیے حوصلہ رکھیں۔
     
  5. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    نعیم بھائی! آپ کو کیسے پتا؟ کیا آپ شادی شُدہ ہیں؟
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تجربہ کے علاوہ مشاہدہ بھی ہوتا ہے۔ :wink:
     
  7. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ہمیں تو ایسا کوئی مشاہدہ نہیں ہُوا۔ :shock:
     
  8. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ آپ سب کا

    جہاں‌تک لال پیلے ہونے کی بات ہے تو یہ Blinking تھی - بھائی کی توجہ کی خاطر۔۔۔ :wink:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عاطف بھائی ۔ خوشی ہوئی کہ آپ بھی Naughty ہیں۔

    شرارتی منڈے گروپ میں خوش آمدید
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مشاہدے سے یاد آیا۔
    کسی گاؤں کے ایک تھانیدار کی گھوڑی کی بچھیری (گھوڑی کی بیٹی) گم ہو گئی۔ اس نے دو پولس والوں کو ڈھونڈنے کو بھیجا۔ وہ دونوں سپاہی ڈھونڈتے ڈھونڈتے قبرستان کی طرف نکل گئے۔ یہ شام کا وقت تھا۔ وہیں انہیں بچھیری مل گئی۔

    اسی وقت قبرستان میں ایک چرسی بیٹھا چرس پی رہا تھا۔ اس نے شام کے دھندلکے میں سپاہی دیکھے تو ڈر کر ایک دھنسی ہوئی قبر میں (بعض اوقات بارش سے کچی قبریں دھنس جاتی ہیں وہاں گڑھا سا بن جاتا ہے) گھس گیا۔ سپاہیوں نے اسے دیکھ لیا اور ایک چھڑی کی ضرب لگاتے ہوئے کہا “اوئے چرسی ! تم یہاں کیا کر رہے ہو۔ چلو اٹھو یہ بچھیری اپنے کندھوں پر اٹھاؤ اور تھانے چھوڑ کر آؤ“۔
    چرسی نے ایسا ہی کیا۔ اور سپاہیوں نے اسکی جان بخشی کرتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دے دی۔
    دو دن بعد جمعہ پڑھنے چرسی گاؤں کی مسجد گیا تو مولوی صاحب “قبر کے عذاب“ کے موضوع پر تقریر کر رہے تھے۔ اور لوگوں کو ڈرا رہے تھے کہ لوگو قبر میں دو فرشتے آتے ہیں، ان کے ہاتھوں میں گرز ہوتے ہیں اور وہ پوچھتے ہیں بتا تیرا رب کون ہے، تیرا دین کیا ہے۔ کیا عمل کرتا تھا؟ کیا نمازیں پڑھتا تھا۔ وغیرہ وغیرہ۔
    اچانک وہ چرسی مجمع میں کھڑا ہو گیا اور بولا۔ لوگو یہ مولوی جھوٹ بول رہا ہے۔ میں خود قبر میں لیٹ کر سب کچھ دیکھ کر یعنی مشاہدہ کر کے آیا ہوں۔
    مولوی کی بات اس حد تک درست ہے کہ دو آتے ہیں۔ انہوں نے کپڑے بھی کالے رنگ کے (وردی) پہنے ہوتے ہیں اور ہاتھ میں گرز (چھڑیاں) بھی ہوتی ہیں۔
    لیکن وہ کوئی نماز اور اعمال کا نہیں پوچھتے۔ صرف ایک دو چھڑیاں مارتے ہیں اور کہتے ہیں ۔ چلو بچھیری اٹھاؤ اور تھانے چھوڑ آؤ۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں کہتے۔ :wink:

    تو یہ ہے مشاہدے کی بات عبد الجبار جی !!! سمجھ آئی ؟؟؟؟
     
  11. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکر ہے آپ پر مشاہدے کا مفہوم تو واضح ہوا [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں