1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عاشقوں پاؤں نہ اکھڑے وہیں ٹھرے رہنا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏25 مئی 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    عاشقوں پاؤں نہ اکھڑے وہیں ٹھرے رہنا
    پردہ اٹھتا ہے رخ یار سے سنبھلے رہنا

    عرش پر سے بھی تمہیں کھینچ کے لے آئیں گی
    کشش عاشق بیتاب سے بچتے رہنا

    تڑپ اٹھا دل بے تاب کسی عاشق کا
    یہ مرا فرض ہے کہہ دیتا ہوں بچتے رہنا

    ڈوب کر بحرِ محبت میں نکلنا کیسا
    پار ہونے کی تمنا ہے تو ڈوبے رہنا

    معرکے سے نہیں ہٹتا کوئی عاشق پیچھے
    سر ہتھیلی پہ دھرے آگے ہی بڑھتے رہنا

    نظر آجائے جو وہ توبہ شکن اے اکبرؔ
    دل کو ہاتھوں سے دبائے ہوئے بیٹھے رہنا
    شاہ اکبر دانا پوری​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں