1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ظہورِ نور

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از کاشفی, ‏13 مارچ 2008۔

  1. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
    اللھم صل علی محمد :saw: وعلی آل محمد :saw:


    مصطفی :saw: نور ہیں کیا سایہ نظر دیکھ سکے
    جسم تو اس لئے پایا کہ بشر دیکھ سکے

    عزیزانِ گرامی، برادرانِ اسلام اور ارکانِ بزم ہماری اردو پیاری اردو تمام مذاہب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کی بشارت دی گئی ہے اور ان پر ہی خدا کی نبوت الہی اور پیغام رسانی کا اختتام ہواہے ۔ جب سبھی بنی نوع انسان کو دور جہالت سے رہائی اور بشریت کی فلاح و نجابت کی فکر اور آرزو تھی اور ہر ایک ظلم و ستم کی برائیوں سے آزادی اور آدمیت کے کمال و ارتقاء کم متمنی اور خواہشمند تھا اور امن و سلامتی سے معمور دنیا کی تعمیر کے لئے خدا کے آخری مبشر و نذیرکی دنیا راہ تک رہی تھی تو وہ نور ہدایت ربیع الاول سن تیس عام الفیل کو آمنہ کے گھر میں آگیا ۔

    چنانچہ نبی اکرم:saw: کی مادر گرامی جناب آمنہ سلام اللہ علیہا کی زبانی روایت ہے کہ،


    " جب میرا بیٹا دنیا میں آیا میں نے ایک غیبی آواز سنی ، منادی کہہ رہاتھا : مشرق سے مغرب تک گھوم کر محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا مثل تلاش کرو ، ان کے جیسا کون ہوسکتاہے ، تمام انبیاء کے صفات ہم نے ان کو عطا کردئے ہیں ، آدم :as: کی طرح صفا و پاکیزگی ، نوح :as: کی طرح نرمی و سادگی، ابراہیم علیہ السلام کی طرح حلت و محبت ، اسمعیل :as: کی طرح رضا و خوشنودی ، یوسف :as: کی طرح حسن و زیبائی اور عیسی علیہ السلام کی طرح کرامت و بزرگواری ، سب کچھ ان میں موجود ہے ۔ "

    ہم اسی نبی:saw: کے پیرو ، اپنے دین اسلام پر افتخار کرنے والے مسلمان ہیں اورخوشی کے ان ایام میں آپ تمام سامعین محترم کی خدمت میں رشتۂ انسانیت کی بنیاد پر محبت و دوستی کا پیغام دیتے ہیں ۔ یہ ایام دنیا میں اس عظیم انسان کے ورود مسعود کے ایام ہیں کہ جس کا نام ہی محمّد:saw: ہے ، جس کی خود خدا نے بے پناہ مدح کی ہے اور ہم جتنی بھی تعریف کریں کم ہے ۔ خدا کا یہ وہ رسول:saw: ہے کہ جس کو خدا نے تمام اخلاق حمیدہ سے مخصوص کردیا ، جو بندوں کے حق میں اس قدر لطیف و مہربان تھا کہ ایک ہی نگاہ میں دلوں سے کینہ و دشمنی کے سیاہ بادل چھٹ جاتے تھے ۔ جس نے ہر ایک کی طرف محبت و دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور ایک دنیا کو اپنا گرویدہ بنالیا ۔ تاریخ کے اوراق الٹئے تو آپ کو نظر آئے گا کہ ایک یہودی عورت کینہ و نفرت سے چور بڑھاپے کی ضد کے ساتھ جب بھی آپ:saw: کو گھر کے قریب سے گزرتے دیکھتی چھت سے آپ:saw: کے سر پر کوڑا کرکٹ پھینک دیا کرتی تھی ، نہ آپ:saw: اس پر غصہ کرتے نہ بگڑتے بولتے اور نہ ہی اپنی راہ ترک کرتے تھے ، گویا یہ روزانہ کا معمول بن چکاتھا آپ:saw: یہودن کے گھر کے قریب سے گزرتے اور وہ آپ:saw: پر کوڑا پھینک دیتی لیکن ایک دن جب آپ:saw: ادھر سے گزرتے تو کسی نے کوڑا نہیں پھینکا ۔ آپ:saw: کو حیرت ہوئی اور آپ:saw: نے لوگوں سے پوچھا " آج میری مہربان کا کچھ پتہ نہیں ہے ؟" معلوم ہوا کہ وہ مریض ہے یہ سنتے ہی آپ:saw: نے بوڑھی یہودن کےگھر دق الباب کیا ، دروازہ کھلا اور بڑھیا نے آپ:saw: کو سامنے کھڑا دیکھ کر گھبرا کے پوچھا ، تم اب آئے ہو مجھ سے انتقام لینےکہ جب میں مری‍ض ہوں ؟ آپ:saw: نے اس کے جواب میں مسکراتے ہوئے شفقت و ہمدردی سے معمور لہجے میں فرمایا : " نہیں ، میں تو یہ سنکر کہ تم مریض ہو تمہاری عیادت کے لئے آیاہوں " یہ تھا ہمارے نبی:saw: کا حسن اخلاق اسی لئے خدا نے اپنے اس نبی:saw: کے لئے فرمایاہے :

    " ہم نے آپ کو خلق عظیم پر فائز کیاہے "

    آج پھر دنیا ئے بشریت ظلم و نا انصافی کے گہرے زخموں سے چور کراہ رہی ہے ، اگرچہ اس نے بڑی تیزی سے علم و دانش کی عظیم راہیں عبور کرلی ہیں لیکن اب بھی آدمیت اخلاق اور انسانی وجدان کے بیچ راہ میں حیران و سرگردان کھڑی ہے ۔ اسے ایک ایسے" درخشاں نور " کی ضرورت ہے جو اس کی حیات کو گرمی اور تازگی عطا کردے نور محمدی:saw: کا آخری جلوہ کو ایک دنیا سراپا انتظار ہے ۔ خاص طور پر ان دنوں ہر طرف " محمّد:saw: کی آمد " کا نور پھیلا ہوا ہے ۔ یقینا" ان کی معرفت اور عشق و اطاعت دلوں سے دنیوی آلودگیوں کی سیاہی دور کردے گی اور محبت و سچائی کے تحفے نچھاور کرے گی ۔ اگر تمام انسان ان کی رہنمائیوں کے پرتو میں زندگی گزارنے کا عہد کریں تو نجات و رستگاری قدم چومے گی ۔ خداوند عالم نے بھی اس طرح کے انسانوں پر درود بھیجاہے اپنے پیغمبر:saw: کو خطاب کرکے وہ فرما چکاہے :

    " جب آپ:saw: کے پاس صاحبان ایمان آئیں تو ان سے کہئے : تم پر سلام ہو ، تمہارے پروردگار نے اپنے اوپر تمہارے حق میں رحمت لازم کرلی ہے "

    اس لئے آج پوری کائنات خدا کے پیغمبر محمد مصطفی صلی اللہ و علیہ و آلہ و سلم کا جشن ولادت پورے جوش و خروش کے ساتھ منارہی ہے گویا زمین و آسمان ، انسان اور فرشتے سب کے سب اپنی اپنی زبان میں آپ کی مدح سرائی میں مشغول ہیں جیسا کہ خود رسول اسلام:saw: نے ایک سائل کے سوال کے جواب میں کہاتھا :
    "مجھ کو محمد:saw: کہتے ہیں کیونکہ اہل زمین میری نعت خوانی میں مشغول رہتے ہیں ۔مجھے احمد:saw: کہتے ہیں کیونکہ آسمان والے میرا قصیدہ پڑھتے ہیں ۔ میری کنیت ابوالقاسم ہے کیونکہ خداوند عالم نے قیامت میں جنت اور جہنم کی تقسیم کے لئے میری محبت کو معیار قراردیاہے ۔ پس جو مجھ پر ایمان لائے گا خدا اس کو بہشت میں جگہ عطا کرے گا ۔"

    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
    اللھم صل علی محمد :saw: وعلی آل محمد:saw:
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
    اللھم صل علی محمد :saw: وعلی آل محمد:saw:

    بشکریہ: اسلامی جمہوریہ ایران
    بشکریہ: سسٹر محترمہ سمعیہ الہی (طالب حق)
    منجانب: اہلیانِ کراچی - اسلامی جمہوریہ پاکستان
     
  2. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔۔ :mashallah: ۔۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ کاشفی بھائی ۔ مضمون کی یہ سطور پڑھ کر کسی عاشقِ رسول :saw: شاعر کے کلام سے ایک شعر ذہن میں آگیا

    نثار تیری چہل پہل پر ، ہزا ر عید یں ربیع ا لا وّ ل
    سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں
     
  4. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

    جزاک اللہ
     
  5. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    صلی اللہ علیہ وسلم

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  6. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
  7. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم

    [​IMG]
     
  8. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔۔
     
  9. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جزاک اللہ مریم صاحبہ
     
  10. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    صلی اللہ علیہ وسلم

    [​IMG]
     
  11. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    صلی اللہ علیہ وسلم

    [​IMG]
     
  12. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    صلی اللہ علیہ وسلم

    [​IMG]
     
  13. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    صلی اللہ علیہ وسلم

    [​IMG]
     
  14. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ماشاٰٰٰٰٰٰء اللہ
    ایمان کی تازہگی :hands: ۔۔۔۔۔۔والا جملا یاد آ رہا ہے
     
  15. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔۔ :a165: ۔۔ کاشفی۔۔
     
  16. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ماشاء اللہ کاشفی جی ۔
    بہت خوبصورت لڑی ہے۔
     
  17. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    شکریہ۔۔جزاک اللہ نور صاحبہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں