1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ظل ہما انتقال کرگئیں

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏17 مئی 2014۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ملکہ ترنم نور جہاں کی صاحبزادی ظل ہما طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئی ہیں۔ ان کی عمر 70 برس تھی۔
    ان للہ وان الیہ راجعون
    ظل ہما ذیابیطس اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور گذشتہ کئی روز سے شدید علیل تھیں۔ لاہور کے ایک ہسپتال میں ان کا آپریشن بھی ہوا تھا جس کے بعد شوگر کی وجہ سے ان کے پاؤں کا ایک انگوٹھا بھی کاٹ دیا گیا تھا۔

    آج صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ڈاکٹرز ہسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔

    ظل ہما کی میت کو ہسپتال سے لاہور کے علاقے گارڈن ٹاون میں ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے خاندان کے افراد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ان کا جنازہ عصر کے وقت ہو گا۔

    لاہور کی فلمی صنعت کے ستارے اور دوسرے فنکار ان کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

    ظلِ ہما 1944 میں پیدا ہوئی تھیں۔ان کے والد نورجہاں کے پہلے خاوند شوکت حسین رضوی تھے، جو اپنے زمانے کے بمبئی کے معروف فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے۔ انھوں نے تقسیم کے پاکستان ہجرت کی اور لاہور میں اپنے اور نور جہاں کے نام سے ’شاہ نور‘ فلم سٹوڈیو قائم کیا۔

    ظلِ ہما نے اپنی والدہ اور ان کے استاد غلام علی سے موسیقی کی تربیت حاصل کی تھی۔ ان کی نہ صرف شکل و صورت بلکہ آواز بھی اپنی والدہ سے خاصی مشابہت رکھتی تھی۔ انھوں نے اپنی والدہ کے کئی گانے گائے جنھیں خاصی پذیرائی ملی۔ انھیں فن کے حوالے سے اپنی والدہ کا جانشین بھی تصور کیا جاتا تھا۔

    ظل ہما کے چار بیٹے ہیں۔
     
    پاکستانی55 اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان للہ وان الیہ راجعون
     

اس صفحے کو مشتہر کریں