1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

طاہرہ مسعود کی مزاحیہ شاعری

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از طاہرہ مسعود, ‏18 جولائی 2012۔

  1. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    مزاحیہ شاعری

    پیارے قارئین !
    مزاح لکھنا اور وہ بھی منظوم! بہت مشکل کام ہے! اس لیے میں کم ہی یہ کوشیش کرتی ہوں۔
    آج اپنی ایک ادنیٰ سی کوشیش شیئر کر رہی ہوں۔ آپ سب کی آراء کا انتظار رہےگا۔
    طاہرہ مسعود

    [​IMG]

    :113:
     
  2. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طاہرہ مسعود کی مزاحیہ شاعری

    ماشاءاللہ۔
    طاہرہ صاحبہ۔ بہت ہی منظم نظم ہے۔ مزاحیہ تو ہے، لیکن مبنی بر حقائق ہے اور افسوس یہ حقیقت اتنی تلخ ہے اور دن بدن یہ خود غرض لیڈر ہماری زندگی میں‌اتنی مشکلات پیدا کر رہے ہیں کہ اپنی بے چارگی پر ہنسنا عجیب سا لگتا ہے۔
    شاعری ماشاءاللہ بہت معیاری ہے۔ اچھی اور باوزن شاعری کا تو میں فین ہوں، اور یہ نظم یہ مقاصد بہت اچھے طریقے سے پورے کرتی ہے۔
    اللہ ہم سب کو اپنے ظاہر و باطن کی اصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنے قلم سے ہماری قسمت میں اچھے حکمران لکھ دے۔
    آمین !!
     
  3. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طاہرہ مسعود کی مزاحیہ شاعری

    بہت بہت شکریہ فیصل صاحب۔ اتنی عمیق نظری سے آپ نے اس کو پڑھا اور رائے دی۔ میں ممنون ہوں۔ شکریہ
     
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طاہرہ مسعود کی مزاحیہ شاعری

    طاہرہ مسعود بہن سے معذرت کے ساتھ عرض کرنا چاہتا ہوں اس میں مزاح کا رنگ قطعی طور پر عدم دستیاب ہے۔

    کیا ہی اچھا ہوتا اگر اسے چھوٹی بہر میں منظوم کیا جاتا۔

    مجھے آپ کی دیگر غزلیں پسند آئیں۔

    زور قلم اور زیادہ۔۔

    غوری
     
  5. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طاہرہ مسعود کی مزاحیہ شاعری

    ایک اور مزاحیہ نظم سب کی آراء کی نذر

    [​IMG]
     
  6. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طاہرہ مسعود کی مزاحیہ شاعری

    آئندہ بھی اپنی رائے سے نوازتے رہئیے گا۔ شکریہ
     
  7. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طاہرہ مسعود کی مزاحیہ شاعری

    محترمہ طاہرہ مسعود صاحبہ

    بہن آپ کے جواب سے آپ کی شخصیت کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔

    اشعار کہنے کیلئے خون جگر پلانا پڑتا ہے الفاظ کو؛ پھر ابھرتے ہیں نقوش خیال کے۔

    ہر شاعر اور شاعرہ اپنی ذات میں ایک کائنات ہے کہ اس کے وجود میں ہزار رنگ سمائے ہوئے ہیں۔

    آپ نے بہت کچھ اچھا کہہ رکھا ہے تو کچھ اس فورم میں بھی عنایت ہو۔

    مجھے موقع ملا تو ضرور آپ کے کلام سے استفادہ حاصل کرتا رہوں گا۔

    والسلام علیکم
     
  8. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طاہرہ مسعود کی مزاحیہ شاعری

    قارئین کرام ۔ میں اپنی ایک بہت پرانی نظم "پرانی کار‘‘ شیئر کر رہی ہوں۔ امید ہے پسند کریں گے۔

    کچھ کہنا اس کی’’ شان‘‘ میں عبث ہے بے کار ہے
    کیونک ہ جو میری کار ہے وہ جان کا آزار ہے
    اس کے ٹائر یک وقت شرق و غرب کو گامزن
    کل بریکیں فیل تھیں اب تپ سے یہ دو چار ہے
    گو رنگ بھی مطلوب ہے پر دیکھنے میں خوب ہے
    وہ جو سر ڈالے پڑا ہے انجنَ محجوب ہے
    کھانس کر بے دم ہوئی تو مکینک نے کہا
    اس کو لے جا ئیں اسپتال اس کو تو لگتا ہے دمہ
    جب خریدا تھا اسے کب جانتے تھے ہم بھلا
    نخروں میں ہے یہ ہیروئن اند ر سے یہ فنکار ہے
    پٹرول انجن آئل اس کے فیورٹ مشروب ہیں
    اس پہ چلنے کے لیے دھکّے الگ مطلوب ہیں
    چند قدم جھٹکوں سے جو یہ چل پڑی نازک بدن
    ہم یہ سمجھے اب گئے منزل کو ہم چشمَ زدن
    عین چوراہے پہ دم دے گئی وہ جاَ نِ جاں
    الاماں ! الاماں! بونٹ سے بھی اٹھا دھواں
    تب ہی عقدہ یہ کھلا کہ ہے بڑی یہ خوش فہم
    کہ وہ خود کو ریل کا انجن تھی سمجھی ناگہاں
    ایسی خوش فہمی پہ تو تف ہے آہنکار ہے
    کہ جو ایسی کار ہے وہ جان کا آزار ہے
    اس کے دروازے ذرا ڈھیلے سے ہیں اس واسطے
    ان کو اندر سے پکڑ کر بیٹھیے ا حتیاط سے
    گر کہیں کھڈا یا جھٹکا آ گیا تو جان لیں
    جا چکی ہو گی یہ آپ رہ جائیں گے راہ میں پڑے
    کہہ رہے تھے کل یہ صا حب مت برا اس کو کہو
    آڑے وقتوں میں دعائیں اس پہ سیکھی ہم نے سب
    جب اندھیرے میں دیا تھا لائٹ نے ا سکی جواب
    ٹارچ روشن کر کے ہم نے راستہ ڈھونڈا تھا تب
    ہاتھ باہر کر کے تھا تم نے بھی دکھایا راستہ
    اور دعائیں کیں تھیں ڈھیروں تم نے بھی تو زیر لب
    پچھلی برساتوں میں اس کے وائپر کی یا د ہے وہ ادا
    جب وہ ہٹ دھرمی سے بالکل جم گیا تھا ایک جا
    اور وہ میرا بار بار باہر لٹک کر جا بجا
    بھیگ کر خود اس کے شیشے صاف کرنا جا بجا
    ایسی گاڑی سے تو بہتر رہنا ہی ’’بے‘‘ کار ہے
    کہ جو ایسی کار ہے وہ جان کا آزار ہے
     
  9. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طاہرہ مسعود کی مزاحیہ شاعری

    ’’ مہنگائی‘‘ کے متعلق لکھی ہوئی ایک نظم پیش ہے۔


    [​IMG]
     
  10. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طاہرہ مسعود کی مزاحیہ شاعری

    اگر گھر میں ایسے حالات میں جب آپ مہمان کے آنے کا تصور بھی نہ کر سکیں یا اس کے آنے کے تصور سے ہی آپ کے اہتھ پاؤں پھلنے لگیں تو ایسے میں مہمان آ جائے ۔۔۔۔ آپ کیا محسوس کریں گے۔ ذرا ملاحظہ فرمائیے۔
    ’’ ناگہاں مہمان کی آمد‘‘
    ہوئی در پہ دستک تو جلدی سے ہم گھر بھر سے کچرا چھپانے لگے ہیں
    خیالات سبکی کے آ کر ہمارے ہاتھوں کے طوطے اڑانے لگے ہیں
    ہم اپنی طاقت سے بڑھ چڑھ کے فوراً بوجھے جہاں کے اٹھانے لگے ہیں
    وہ کپڑوں کی لمبی قطار اللہ اللہ وہ برتن کے مینا بازار اللہ اللہ
    اٹھا نہ سکیں کوئی بار اللہ اللہ نہ چھپنے کو ہے کوئی غار اللہ اللہ

    پھسل کر ادھر سے ادھر جا رہے ہیں ادھر سے پھسل کر ادھر آرہے ہیں
    قدم ہیں کہ دھرتی پہ تھرّا رہے ہیں ندامت چھپانے کو ہم گا رہے ہیں
    ٹھہر جا اے مہماں کہ ہم آ رہے ہیں
    کواڑوں کو کھولا تو مہماں تھا غائب یہ کیا معجزہ ہے یا العجائب
    خوشی اپنی اب ہم چھپائیں تو کیسے نہ سجدے میں گر یونہی جائیں تو کیسے
    بڑا مہربان ہے تو قادر توانا
    ہمیں یونہی آفات سے تم بچا نا
     
  11. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طاہرہ مسعود کی مزاحیہ شاعری

    [​IMG]

    ایک اور مزاحیہ نظم کی ٹانگ توڑی ہے میں نے۔ اس جراءت پہ مھترم انور مسعود صاحب سے پیشگی معذرت :nose:
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں