1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صوبائی حکومتوں کو آٹا، چینی کی قیمتوں، بلیک مارکیٹنگ، سمگلنگ پر نگاہ رکھنے کی ہدایت

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    صوبائی حکومتوں کو آٹا، چینی کی قیمتوں، بلیک مارکیٹنگ، سمگلنگ پر نگاہ رکھنے کی ہدایت

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے عام آدمی کومناسب اورمعقول نرخوں پراشیا ضروریہ کی فراہمی کے حکومتی عزم کااعادہ کرتے ہوئے وزارت صنعت وپیداوارکو ملکی منڈیوں میں چینی کے ذخائر، اس کی فراہمی اورقیمت کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی) کے اجلاس کے دوران صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بالخصوص آٹا، چکن، چینی اورخوردنی تیل سمیت روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں کے رحجان کاجائزہ لیاگیا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیرقومی غذائی تحفظ وتحقیق سیدفخرامام، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات ڈاکٹروقارمسعود، صوبائی چیف سیکرٹریز، سیکرٖٹری وزارت صنت وپیداوار، سیکرٹری وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق، ایڈیشنل سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات، چئیرمین ایف بی آر، چئیرمین مسابقتی کمیشن آف پاکستان، ممبرپاکستان بیوروبرائے شماریات، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان، ایم ڈی پاسکو، ممبرنیشنل اکاونٹس پی بی ایس اوروزارت خزانہ کے سینئیرافسران نے شرکت کی۔

    سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ جنوری 2021 میں صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں سالانہ بنیادوں پر 5.7 فیصد کی ہوئی ۔ اجلاس میں ضروری اشیا کی قیمتوں کی موثرنگرانی پرمتعلقہ وزارتوں، محکموں اورصوبائی حکومتوں کی کوششوں کوسراہاگیا، اجلاس میں عام آدمی کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اسی رفتارسے کام کرنے کی ضرورت پرزوردیاگیا۔

    وفاقی وزیرخزانہ نے عام آدمی کومناسب اورمعقول نرخوں پراشیا ضروریہ کی فراہمی کیلئے حکومت کے عزم کااعادہ کیا۔سیکرٹری وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق نے اجلاس کے شرکا کو ملک میں گندم کے ذخائر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ملک میں اندرونی کھپت کیلئے گندم کے کافی اورمناسب ذخائرموجودہیں، اسی طرح صوبوں کی جانب سے گندم کے یومیہ ریلیز کی صورتحال بھی مستحکم ہے۔ پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کوآٹے اورچینی کی قیمتوں ، دونوں اشیا کی ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اورسمگلنگ پرکڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت کی تاکہ دونوں اشیا کی بلاتعطل ورکاوٹ فراہمی کوممکن بنایاجاسکے۔

    سیکرٹری صنعت وپیداوارنے کمیٹی کوبین الاقوامی منڈی میں پام اورسویابین آئل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے بارے میں آگاہ کیا اورکہاکہ اس کے نتیجہ میں ملک میں خوردنی تیل کی قیمتوں پراثرات مرتب ہورہے ہیں، انہوں نے کہاکہ وزارت صورتحال کاقریبی جائزہ لے رہی ہے تاکہ خوردنی تیل کی ملکی قیمتوں پراس کے اثرات کوکم سے کم کیاجاسکے۔

    انہوں نے اجلاس کے شرکا کوبتایا کہ چینی کی درآمدکیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں جس سے ملکی مارکیٹ میں چینی کی ہموارفراہمی ممکن ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ تازہ تخمینوں کے مطابق جاری کرشنگ سیزن میں چینی کی پیداوارمیں اضافہ متوقع ہے۔وزیرخزانہ نے وزارت صنعت وپیداوارکو ملکی منڈیوں میں چینی کے ذخائر، اس کی فراہمی اورقیمت کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں