1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صلوٰة و سلام - دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.- خالد رومی

'جہانِ حمد و نعت و منقبت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏14 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    سلام بحضور خیر الانام علیہ التحیتہ والسلام
    ------
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.
    دین و دنیا کے رہبر پہ لاکھوں سلام.

    حق نے جس کے لئے خود کہا والضحی
    جس کا ثانی جہاں میں نہیں دوسرا
    ایسے روۓ منور پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    جن کی صورت کی والشمس تصویر ھے
    جن کی زلفوں کی والیل تفسیر ھے
    ان کے نورانی پیکر پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    جن کی الفت ہی بنیاد ایماں بنی
    وجہ تسکیں بنی, فرحت جاں بنی
    ایسے ایماں کے محور پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    جو مزکی بھی ہیں , جو مزکا بھی ہیں
    خود شفا بھی ہیں جو خود مسیحا بھی ہیں
    حق کے ماہ منور پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    جو سراپا ہوۓ حق نشاں, حق نما
    جن کا ثانی نہیں ایسے خیر الورا
    رنگ تصویر داور پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    مالک بحر و بر, خواجہء انس و جاں
    جن کی چوکھٹ بنی سجدہ گاہ جہاں
    صاحب حوض کوثر پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    واقف نبض جاں, خاتم المرسلیں
    حال پوشیدہ جن سے کسی کا نہیں
    آشناۓ مقدر پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    منتظر جس کے ہیں انبیا, اولیا
    جس کی ھے ہر مسلماں کے لب پر دعا
    شاہ کے جام کوثر پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    آپ کی ذات ہے الفتوں کے لئے
    جو بچھائی گئی دشمنوں کے لئے
    ایسی رحمت کی چادر پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    حق نشاں, حق بیاں, حق نما, غیب داں
    مونس بیکساں, حامئی انس و جاں
    غم کے ماروں کے یاور پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    کب کوئی پوچھتا تھا ہمیں اس طرح
    کب کوئی جانتا تھا ہمیں اس طرح
    بھیجیۓ فضل داور پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    گود میں جن کی آۓ ہیں خیر الورا
    وہ کہ عالم میں ہیں سیدتہ النسا
    آمنہ کے مقدر پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    ساری آل عبا پر ہوں لاکھوں درود
    حضرت فاطمہ پر ہوں لاکھوں درود
    مرتضی, ان کے شوہر پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    گلشن مصطفا کی ھے جن سے پھبن
    تاجداران جنت حسین و حسن
    شان ابناۓ حیدر پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    تذکرہ کیجئے غوث اعظم کا اب
    یعنی ملک ولایت کے خاتم کا اب
    سارے ولیوں کے افسر پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    بعد ان کے مرے مرشد و پیشوا
    پیر مہر علی خلق کے مقتدا
    ان کے اوصاف اطہر پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام.

    نعت سے جن کی ھے یہ سخن معتبر
    جو اے رومی ! ہوۓ قاطع فسق و شر
    ایسے محبوب داور پہ لاکھوں سلام.
    دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
  6. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد رضوان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں