1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صلوٰة و سلام - آپ خیر البشر، آپ خیر الانام آپ پر ہوں درود، آپ پر ہوں سلام (سید ادیؔب رائے پوری)

'جہانِ حمد و نعت و منقبت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏15 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    آپ خیر البشر، آپ خیر الانام
    آپ پر ہوں درود ، آپ پر ہوں سلام

    اے جمیل الشیم، اے شفیع الامم
    اے سحابِ کرم، تاجدارِ حرم
    نازِ لطف و سخا، شانِ جود و کرم
    فرش پر ہی نہیں آپ کچھ محترم
    عرش پر بھی گئے آپ ہی کے قسم
    کہکشاں گردِ راہِ سفر ہے تمام
    آپ خیر البشر آپ خیر الانام
    آپ پر ہوں درود ، آپ پر ہوں سلام


    مونسِ انس و جاں، حامیِ بیکساں
    ہادیِ رہبراں، رہبرِ سالکاں
    مشفق و مہرباں، قبلہِ عاشقاں
    برلب و در دہن، در دل و برزباں
    آپ ہی کی ثنا، آپ ہی کا بیاں
    آپ ہی کا سخن، آپ ہی کا کلام
    آپ خیر البشر، آپ خیر الانام
    آپ پر ہوں درود، آپ پر ہوں سلام


    اے شریف النسب، اے نجیب الحسب
    اے کبیر الادب اور اُمّی لقب
    حُسنِ تخلیق کا آپ ہی تھے سبب
    آپ ہی سے ہُواق ارتقائے ادب
    پر زمانے کو ہے آپ ہی کی طلب
    ہر زمانے کا سر خم بصد احترام
    آپ خیر البشر ،آپ خیر الانام
    آپ پر ہوں درود، آپ پر ہوں سلام


    اے شفیع الورٰی، اے نبی الہدٰی
    اے شہِ دوسرا ،اے ورٰی الورٰی
    چشمِ محروم کا، جانِ مظلوم کا
    قلبِ معصوم کا، آپ ہی آسرا
    آپ ہی مدعا ،آپ ہی منتہا
    یہ تو لاریب ہے، اس میں کس کو کلام
    آپ خیر البشر ،آپ خیر الانام
    آپ پر ہوں درود، آپ پر ہوں سلام


    آپ ہی رابطہ، آپ ہی واسطہ
    آپ ہی مشغلہ، آپ ہی تذکرہ
    حُسن کی ابتدا، عشق کی انتہا
    حق نگر، حق رسا، روشنی، راستہ
    فہم سے ماورٰی آپ کا مرتبہ
    رازدارِ دنٰی عبدہ کا مقام
    آپ خیر البشر ،آپ خیر الانام
    آپ پر ہوں درود، آپ پر ہوں سلام


    حُسنِ تکبیر میں جو صدا بن گیا
    جو بزرگی میں بعدِ خدا بن گیا
    اہلِ ایمان کا مدعا بن گیا
    عبد و معبود میں واسطہ بن گیا
    مجتبٰی بن گیا، مصطفٰے بن گیا
    او بالائے بام، اور بالائے بام
    آپ خیر البشر ،آپ خیر الانام
    آپ پر ہوں درود، آپ پر ہوں سلام


    رتبہِ شاہِ جن و بشر دیکھیے
    سب کہاں، جس قدر ہے خبر دیکھیے
    میں دکھاتا ہوں گر ہے نظر دیکھیے
    سر اٹھا کر ذرا عرش پر دیکھیے
    طُرّہِ میم کو حمد پر دیکھیے
    دیکھیے اور پڑھیے درود و سلام
    آپ خیر البشر ،آپ خیر الانام
    آپ پر ہوں درود، آپ پر ہوں سلام


    مجموعہِ نعت : مقصودِ کائنات​
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کوبھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
  6. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد رضوان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں