1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صحرا کا شیر

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏11 اگست 2010۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    عمر مختار


    [​IMG]

    عمر مختار (عربی: عمر المختار) لیبیا پر اطالوی قبضے کے خلاف تحریک مزاحمت کے معروف رہنما تھے۔ وہ 1862ء میں جنزور نامی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1912ء میں لیبیا پر اٹلی کے قبضے کے خلاف اگلے 20 سال تک تحریک مزاحمت کی قیادت کی۔
    اطالوی حملہ

    اکتوبر 1911ء میں اٹلی کے بحری جہاز لیبیا کے ساحلوں پر پہنچے۔ اطالوی بیڑے کے سربراہ فارافیلی نے مطالبہ کیا کہ لیبیا ہتھیار ڈال دے بصورت دیگر شہر تباہ کردیا جائے گا۔ حالانکہ لیبیائی باشندوں نے شہر خالی کردیا لیکن اٹلی نے ہر صورت حملہ کرنا تھا اور انہوں نے تین دن تک طرابلس پر بمباری کی اور اس پر قبضہ کرلیا۔ یہیں سے اطالوی قابضوں اور عمر مختیار کی زیر قیادت لیبیائی فوجوں کے درمیان جنگوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    [​IMG]

    گوریلا جنگ

    عمر مختار جو معلم قرآن تھے صحرائی علاقوں سے بخوبی واقف تھے اور وہاں لڑنے کی حکمت عملیوں کو بھی خوب سمجھتے تھے۔ انہوں نے علاقائی جغرافیہ کے بارے میں اپنی معلومات کا اطالوی فوجوں کے خلاف بھرپور استعمال کیا۔ وہ اکثر و بیشتر چھوٹی ٹولیوں میں اطالویوں پر حملے کرتے اور پھر صحرائی علاقے میں غائب ہوجاتے۔ ان کی افواج چوکیوں، فوجی قافلوں کو نشانہ بناتی اور رسد اور مواصلات کی گزرگاہوں کو کاٹتی۔

    [​IMG]

    عقوبت گاہیں

    عمر مختار کی زیر قیادت مزاحمتی تحریک کو کمزور کرنے کے لئے اطالویوں نے نئی چال چلی اور مردوں، عورتوں اور بچوں کو عقوبت گاہوں میں بند کردیا۔ ان عقوبت گاہوں کا مقصد یہ تھا کہ مزید لیبیائی باشندوں کو عمر مختار کی مزاحمتی تحریک میں شامل ہونے سے روکا جائے۔ ان کیمپوں میں ایک لاکھ 25 ہزار باشندے قید تھے جن میں سے دو تہائی شہید ہوگئے۔

    اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو قید کرنے کے باوجود عمر مختار کی تحریک رکی نہیں بلکہ انہوں نے اپنے ملک اور عوام کی آزادی کے لئے مسلح جدوجہد جاری رکھی۔

    گرفتاری و شہادت

    عمر مختار کی 20 سالہ جدوجہد اس وقت خاتمے کو پہنچی جب وہ ایک جنگ میں زخمی ہوکر اطالویوں کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔

    اس وقت ان کی عمر 70 سال سے زیادہ تھی اور اس کے باوجود انہیں بھاری زنجیروں سے باندھا گیا اور پیروں میں بیڑیاں ڈال دی گئیں۔ ان پر تشدد کرنے والے فوجیوں نے بعد ازاں بتایا کہ جب انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا یا تفتیش کی جاتی تو وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر قرآن مجید کی آیتیں تلاوت کرتے۔

    ان پر اٹلی کی قائم کردہ ایک فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور سزائے موت سنادی گئی۔ تاریخ دان اور دانشور ان پر عائد مقدمے اور عدالت کی غیر جانبداری کو شکوک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان سے جب آخری خواہش پوچھی گئی تو انہوں نے “انا للہ و انا الیہ راجعون” پڑھا۔

    انہیں 16 ستمبر 1931ء کو سرعام پھانسی دے دی گئی کیونکہ اطالوی عدالت کا حکم تھا کہ عمر مختار کو پیروکاروں کے سامنے سزائے موت دی جائے۔

    [​IMG]

    صحرا کا شیر

    آج کل ان کی شکل لیبیا کے 10 دینار کے نوٹ پر چھپی ہوئی ہے جبکہ دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت ہالی ووڈ نے 1981ء میں ان کی زندگی پر ایک فلم “The Lion of Desert” یعنی “صحرا کا شیر” بنائی۔ اس فلم کے ڈائریکٹر مصطفٰی العقاد تھے۔ فلم میں عمر مختار کا کردار انتھونی کوئن نے ادا کیا۔


    [​IMG]



    [​IMG]

    [​IMG]

    آخر میں اس عظیم انسان کے لئے ایک شعر

    جس شاں سے کوئی مقتل میں گیا ، وہ شان سلامت رہتی ہے
    اس جاں کی تو کوئی بات نہیں ، یہ جان تو آنی جانی ہے۔۔۔۔!
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر

    اللہ ان پر بے شمار رحمتیں نازل کرے

    ویسے کیا خوب تھا اگر اس فلم کا لنک بھی مل جاتا
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    کوشش کروں گا ڈھونڈنے کی۔ کہتے ہیں تو ٹورنٹ فائل ڈھونڈ دیتا ہوں۔ یوٹورنٹ سے ڈائونلوڈ کر لیجئے گا۔ ویسے فلم دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے اور انتھونی کوئن کی اداکاری کمال کی ہے اگر آپ نے "دی مسیج" دیکھی ہو تو اس میں "حضرت حمزہ :rda:" کا کردار بھی انتھونی کوئن نے ہی ادا کیا تھا۔
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    میں منتظر ہوں
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    ویسے جس شخصیت کی تصویر میرے اوتار میں لگی ہے ان کا تعارف ہے۔ ان کے اوپر بھی فلم بن چکی ہے۔
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    آپ نے اس پر کلر بہت اچھا کیا ہے
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: صحرا کا شیر

    بلال کی بڑی دور کی کوڑی لائے ھیں خیر تھی کیا

    بہت خوب
     
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    آپ ذرا بات کی وضاحت کرنا پسند فرمائیں گی؟
     
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    نہیں -
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  11. شمع طارق
    آف لائن

    شمع طارق ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2010
    پیغامات:
    241
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    معلومات بہم فراہم کرنے کا شکریہ
     
  12. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    شکریہ شمع آپ کا۔
    ھارون بھائی فلم دیکھی کیا ؟
     
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    دیکھ رہا ہوں
     
  14. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    دیکھ کر بتایئے گا کیسی لگی ؟
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: صحرا کا شیر

    وضاحت کیسی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    آپ کی محنت پہ داد دی تھی بابا
     
  16. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    شکریہ۔ لیکن خیر تھی کیا؟ اس بات کی سمجھ نہیں آئی؟
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: صحرا کا شیر

    یہ ہمارا انداز ھے ذرا الگ قسم کا برا لگا تو معذرت
     
  18. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    کبھی بابا، کبھی معذرت چلیں مرضی ہے آپ کی۔ بہر حال حوصلہ افزائی کا شکریہ۔
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: صحرا کا شیر

    آپ ڈرا جو دیتے ھیں آپ نے جواب نہیں دیا میری بات کا
     
  20. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    واقعی باکمال فلم ہے صحرا کے شیر کو داد اور دعا نہ دینا ناانصافی ہے بلال بھائی ایک شیرصفت مجاہد کے تعارف کیلئے بہت بتہ شکریہ :222:
     
  21. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    آج بھی اگر مسلمانوں میں یہی جذبہ پیدا ہو جائے تو میں نہیں سمجھتا کہ بدر جیسا معجزہ پھر رونما نہ ہو سکے۔ جب مٹھی بھر مجاہدین نے ہزاروں کے دانت کھٹے کر دیئے تھے۔ امت مسلمہ کو اس وقت واقعی عمر مختار جیسے ہیرو ، لیڈر اور استاد کی ضرورت ہے۔ جنہوں نے مرتے دم تم عِلم ، عَلم اور عمل کو اپنے ہاتھ سے گرنے نہیں دیا۔
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحرا کا شیر

    السلام علیکم ۔ ملک بلال بھائی ۔ ایک عظیم انسان سے روشناس کروانے کے لیے جزاک اللہ ۔
    اللہ تعالی اسلام کی ایسی تاریخ ساز شخصیات کے درجات بلند کرے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں