1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صحت مندغذا کےانتخاب میں پانچ اہم نکات

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏31 مارچ 2009۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    صحت مند غذا کے انتخاب میں پانچ اہم نکات

    (نیو یارک، نیٹ نیوز)ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ آ ف نیوٹریشن نے اپنی ویب سائٹ پر صحت مند خوراک کے انتخاب کا ایک ترجیحی چارٹ پیش کیا ہے تازہ ترین سائنسی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ اس چارٹ میں کسی بھی کاروباری کمپنی یا ادارے کی کمرشل ضروریات کا خیال نہیں رکھا گیا ہے اور یہ صرف اور صرف عام لوگوں کے فائدے اور صحیح راہنمائی کے لیے بنایا گیا ہے۔

    خوراک کے انتخاب سے متعلق یہ ترجیحی چارٹ صحت مند خوراک کے انتخاب کے لیے ایک سادہ اور قابل اعتماد راہنمائی فراہم کرتاہے۔ اس کی بنیاد روزانہ ورزش اور وزن پر کنٹرول پر ہے۔کیوں کہ ان دونوں چیزوں کا صحت مند رہنے کے امکانات پر بہت گہرا عمل دخل ہے۔ اس ترجیحی چارٹ میں دکھایا گیا ہے کہ آپ اس چارٹ کے سب سے نچلے حصے میں درج کی گئی خوراک زیادہ کھائیں مثلاً سبزیاں، چھلکے سمیت اناج وغیرہ اور چارٹ کے نچلے حصے میں دی گئی چیزیں کم کھائیں مثلاً گوشت اور چھلکے کے بغیر اناج۔تاہم ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ آپ ان معلومات کے حوالے سے کوئی بھی سوال اٹھنےکی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

    خوراک کی ترجیح کے اس چارٹ کے یہ پانچ اہم نکات ہیں :

    1- ورزش سے شروع کریں: کسی بھی صحت مند خوراک کی افادیت کا دارومدار باقاعدہ ورزش پر ہوتاہے۔

    2- خوراک پر توجہ دیں نہ کہ اس کے وزن پر: صحت مند خوراک کے ترجیحی چارٹ میں کسی مخصوص خوراک کے وزن کے بارے میں زیادہ توجہ نہیں دی گئی ہے۔اس لیے آپ کو بھی اس پر توجہ نہیں دینی چاہیئے۔یہ تو ایک سادہ اور اس بارے میں ایک عمومی گائیڈ ہے کہ جب آپ خوراک کھائیں تو کس طرح کھائیں۔

    3-پلیٹ کے حساب سے کھائیں: سب سے صحت مند خوراک وہ ہوتی ہے جو پلیٹ کے حساب سے کھائی جائے۔اس پلیٹ میں خوب سبزیاں، پھل، چھلکوں والا اناج اور صحت مند چربی مثلاً زیتون یا کینولا آئل کا انتخاب کریں۔

    4- روایتی کھانوں میں کمی کردیں: گوشت، چھلکوں کے بغیر اناج، ٹماٹر، میٹھے مشروبات اور نمکین سینکس امریکی ثقافت کا حصہ ہیں لیکن یہ کھانے درحقیقت غیر صحت مند بھی ہیں۔نشاستے سے عاری سبزیوں، پھلوں اور چھلکوں سمیت اناج پر مبنی غذائیت پر مبنی خوراک استعمال کریں۔ اور اگر آپ گوشت کھائیں تو مچھلی اور مرغی کا گوشت بہترین انتخاب ہیں۔

    5- ملٹی وٹامن، اور ہو سکے تو کوئی مشروب بھی لیں: ملٹی وٹامن کا استعمال غذائیت کی اچھی انشورنس پالیسی ہو سکتی ہے۔ بہت سے لوگوں کے لیے مناسب مقدار میں مشروبات کا استعمال فائدہ مند ہو سکتاہے لیکن ہر ایک کے لیے نہیں۔ جو لوگ کوئی مشروب نہیں پیتے انہیں یہ نہیں محسوس کرنا چاہیے کہ انہیں مشروب شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب اچھی معلومات ھیں شکریہ آزاد جی
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد بھائی ۔ بہت اچھی خبر ہے۔

    یہ کینولا آئل کیا ہوتا ہے ؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں