1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صحتمند و تندرست رہنے کا فن

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏25 جون 2012۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر ڈرائیضو واریلا، ساو پاولو، برازیل میں یکم جنوری 1943 کو پیدا ہوئے۔ ڈاکٹر ڈرائیضو، ایک طبیب، معلم، سائینسدان اور ٹی وی کی مشہور شخصیت اور سب سے زیادہ کتابیں فروخت کرنے والے مصنف بھی ہیں۔ مزید برآں ڈاکٹر ڈرائیضو عوامی مبصر کے طور پر بھی بہت شہرت رکھتے ہیں۔

    ڈاکٹر ڈرائیضو کی معاشرتی مسائل پہ ایک تحریر کو راقم الحروف نے اردو میں ترجمہ کیا ہے، تاکہ ہمارے صارفین استفادہ حاصل کرسکیں۔ ملاحظہ فرمائیں:-

    صحتمند و تندرست رہنے کا فن
    اگر آپ بیماری سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔
    اپنے احساسات کا اظہار کیجئیے۔۔ ۔۔۔۔
    [​IMG]
    سینے میں چھپے احساسات اور جذبات، بہت سی بیماریوں کا سبب ہوتے ہیں، جیسے ورم معدہ، السر، کمر کی رگ و ریڑھ کی ہڈی کا مرض وغیرہ۔ سینوں میں دبے جذبات و احساسات آخر کار کینسر جیسے موذی مرض کا باعث ہو تے ہیں۔ پھر ہم لوگ اپنے محرم ہمراز کیطرف رجو ع کرکے ، اپنے دل کی بات ، پوشیدہ راز اور غلطیاں بیان کرتے ہیں۔ مندرجہ بالا مہلک بیماریوں سے بچنے کیلئے مکالمہ بازی ،گفتگو اور الفاظ ، انتہائی شفا بخش اور بہترین علاج ہیں۔

    فیصلے کیجئیے۔۔۔۔۔
    [​IMG]

    فیصلے نہ کرنے والے لوگ شکوک و شبہات، فکر و اندیشہ اور اذیت کا شکار رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے مسائل، اضطراب اور لڑائی جھگڑے میں اضافہ ہوتا ہے۔ انسانی تاریخ فیصلوں کی بنیاد پر قائم ہے۔ بروقت اور ٹھوس فیصلہ کرنا بیشک بہتر ہے۔ اور فیصلہ کرنے میں تاخیری ایسے ہی ہے جیسے جانتے بوجھتے کسی سے لاتعلقی ظاہر کرنا ، یا دوسروں کا دل جیتنے کی بجائے اخلاقی اقدار سے دستبرداری اور دیگر سماجی فوائد ضا‏‏ئع کرنا۔

    جو افراد فیصلہ کرنے میں تذبذب کا شکار ہوں، وہ معدہ کی تکلیف، اعصابی تکلیف اور جلد کی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    مسائل کا حل تلاش کیجئے۔۔۔۔۔

    [​IMG]

    منفی رویوں کے حامل افراد حل تلاش کرنے کی بجائے الٹا مسائل میں اضافہ کرتے ہیں۔ وہ گریہ و فریاد، الاپ شلاپ بکنے اور قنوطیت کو ترجیح دیتے ہیں۔اندھیرے میں افسوس کرنے سے بہتر ہے دیاسلائی کو ہی روشن کیا جائے۔شہد کی مکھی اگرچہ بہت چھوٹی ہے مگر وہ دنیا میں موجود تمام اشیاء سے زیادہ شیریں شے پیدا کرتی ہے۔ ہم لوگ وہی ہیں جو ہم اپنے بارے میں تصور کرتے ہیں۔ منفی خیالات منفی توانائی پیدا کرتے ہیں جو بیماری کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔

    بناوٹی زندگی سے بچو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    [​IMG]
    جو شخص اپنی اصلیت کو پوشیدہ رکھتا ہے، لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے اپنے آپ کو کوئی اور ظاہر کرتا ہے اور ہمیشہ یہی تاثر دیتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہے۔ وہ اپنے آپ کو بھلا چنگا اور پرسکون دکھانا چاہتا ہےدر حقیقت وہ اپنے اوپر منوں بوجھ لاد لیتا ہے۔ کانسی کا مجسمہ اور گارے کے پاؤں (بوڑھی گھوڑی لال لگام)۔ صحت کیلئے اس سے بری کوئی بات نہیں کہ ہم مصنوعی اور دکھاوے والی زندگی گزاریں۔ یہ لوگ بظاہر بہت چمک دمک رکھتے ہیں مگر اندر سے کھوکھلے ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا مقدر فارمیسی (میڈیکل سٹور)، اسپتال اور رنج و الم ہوتا ہے۔

    سچائی کو تسلیم کرنا سیکھئیے۔۔۔۔۔۔۔۔

    [​IMG]

    سچائی سے انکار اور خود داری کا فقدان، ہمیں اپنی ذات سے بیگانہ (لاتعلق) کردیتا ہے۔ صحتمند زندگی کیلئے پروقار طرز عمل بنیادی اصول ہے۔ جو لوگ اس اصول کی نفی کرتے ہیں؛ ان میں حسد، بدگمانی، نقالی، شدید مقابلہ بازی اور برباد کرنے کی صفات پیدا ہوجاتی ہیں۔ ایسی شخصیت اختیار کیجئے کہ لو گ آپ کو قبول کریں۔ اس پہ راضی ہوجائیے کہ آپ کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ نکتہ چینی قبول کرنے کی عادت اپنائیے کیونکہ یہ علم و دانائی میں اضافہ کرتی ہےشعور کی آبیاری کرتی ہے اور بہت سے مسائل کے علاج کیلئے مفید ہے۔
    دوسروں پر اعتماد کرنا سیکھئے۔۔۔۔
    [​IMG]
    جو لوگ بھروسہ نہیں کرتے، وہ رابطہ نہیں رکھتے، کشادہ طبعیت نہیں ہوتے، تعلق نہیں رکھتے، مضبوط اور گہرے تعلقات استوار نہیں کرتے، سچی دوستی قائم کرنا نہیں جانتے۔ اعتماد کے بغیر کوئی رشتہ قائم نہیں ہوتا۔ بدگمانی، بے اعتباری انسان کے اندر یقین کی کمی اور بذات خود ایمان کی کمی ہے۔
    اداس زندگی سے پرہیز کریں۔۔۔۔۔۔۔

    [​IMG]

    خوش مزاجی، ہنسی، آرام، آسودہ حالی جیسے عوامل انسانی صحت کو لبریز کرتے ہیں اور لمبی عمر کا باعث ہوتے ہیں۔ خوش رہنے والے لوگ جہاں رہیں اپنے گردو نواح کے ماحول کو سنوار دیتے ہیں۔ اچھی ظرافت ہمیں ڈاکٹر سے دور رکھتی ہے۔ خوشی صحت کی ضامن اور بہترین علاج ہے۔


    Author : Dr. Dráuzio Varella
    Urdu Translated by : Abdul Qayum Ghouri
    For Download (PPT) : http://www.jogbir.com/miscellany194.htm
    Email : gaqayum@hotmail.com
     
  2. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحتمند و تندرست رہنے کا فن

    بہت اچھا مضمون ہے۔۔اور پیشکش میں آپ کی محنت بھی قابل دادہے۔۔
    ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا بہت شکریہ
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحتمند و تندرست رہنے کا فن

    آپ نے پڑھنے کیلئے وقت نکالا بہت اچھا لگا۔
    اگر آپ کے پاس وقت ہوتو انگلش بھی دیکھئے گا اور پھر موازنہ کریں کہ اردو ترجمہ کیلئے میں نے اپنا حق ادا کیا کہ نہیں؟؟
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحتمند و تندرست رہنے کا فن

    بہت خوب غوری صاحب بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صحتمند و تندرست رہنے کا فن

    ہارون بھائی
    یہ زندگی اللہ کی امانت ہے اسے کار خیر میں استعمال کرنا ہی کامیابی ہے۔
    اس کے علاوہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے ایک عالمی کمپنی کی پراڈکٹ ڈیٹیلز اردو میں ترجمہ کی ہیں۔ اور وہ کام انتہائی ذمہ داری کا ہے کہ اس میں صحت سے متعلق مضامین کی طبی اصطلاحات کو اردو میں ان کوڈ کیا ہے۔ اور انتہائی چستہ الفاظ کا انتخاب کیا ہے۔۔۔۔

    آپ سے درخواست ہے کہ دعاوں میں یاد رکھیں اور پاکستان زندہ باد۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں