1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صحابِیّت جونہی قسمت بنی فاروق اعظم کی ۔۔حمزہ شیدا ۔ بنارس

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    صحابِیّت جونہی قسمت بنی فاروق اعظم کی
    تو پھر اسلام کو قوت ملی فاروق اعظم کی

    خوشی سے بارگاہِ ناز میں وہ دل بکف آئے
    دعا جب سید عالم نے کی فاروق اعظم کی

    کوئی کرتا جو گستاخی تو اس کا سر اڑا دیتے
    پیمبر سے تھی ایسی عاشقی فاروق اعظم

    نبی کے گرد پروانے کی صورت آپ رہتے تھے
    زمانہ دیکھ لے دیوانگی فاروق اعظم کی

    عدالت ہی نہیں بلکہ ہر اک فن میں مکمل تھے
    اٹھاکر دیکھ لیجے زندگی فاروق اعظم کی

    اندھیرے ظلم کے کافور ہو جائیں زمانے سے
    الہٰی پھیل جائے روشنی فاروق اعظم کی

    سر عام اب عدالت کے بدل جانے سے ظاہر ہے
    ضرورت عدل کو ہے آج بھی فاروق اعظم کی

    شریعت کے لئے کرتی رہی آسانیاں پیدا
    خوشی صدیق اکبر کی خوشی فاروق اعظم کی

    تعالیٰ اللہ انہیں شیطان بے دیکھے ہی لرزاں تھے
    تلاطم خیز پائی خامشی فاروق اعظم کی

    لباسِ عجز پہ ان کے بہت پیوند تھے لیکن
    *حکومت نصف دینا پر رہی فاروق اعظم کی*

    اگر نیکی نہ بھی ہوگی تو نیکی کی سند بن کر
    یقیناً منقبت کام آئے گی فاروق اعظم کی

    نہ کیسے قابلِ تعریف ان کی ذات ہو *شیدا*
    رسول پاک نے تعریف کی فاروق اعظم کی
    -----
    حمزہ شیدا ۔ بنارس
     

اس صفحے کو مشتہر کریں