1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"شیشہ" اور سگریٹ کتنی مضر ہے ،،،

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏9 نومبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    محکمہ صحت اور ٹوبیکو کنٹرول ریسرچ کا کہنا ہے کہ شیشہ کا کش لگانا اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا کہ سگریٹ پینا خطرناک ہے۔ تازہ ترین ریسرچ کے مطابق ایسے لوگوں میں کاربن مونو آکسائیڈ کا لیول سگریٹ نوشوں کی نسبت چار سے پانچ گنا تک زیادہ ہو سکتا ہے اور کاربن مونو آکسائیڈ کا اونچا لیول دماغ کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ریسرچ کی ابتدا اس وقت ہوئی جب اس سال کے آغاز میں ایک حاملہ عورت جس نے دوران حمل یہ سمجھ کر سگریٹ نوشی چھوڑی کہ بچے کو اس کا نقصان ہو سکتا ہے اور اپنی عادت پورا کرنے کے لئے شیشہ کا استعمال شروع کر دیا اس کے خون میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار زیادہ پائی گئی۔ محکمہ ہیلتھ نے ٹوبیکو کنٹرول ریسرچ کے ساتھ مل کر اس پر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ شیشہ سگریٹ کی نسبت چار سو سے چار سو پچاس گنا زیادہ نقصان دہ ہے۔ ڈاکٹر ہیلری ویئرنگ ڈائریکٹر سنٹر فار ٹوبیکو کنٹرول ریسرچ کا کہنا ہے کہ وہ یہ نتائج جان کر بے حد فکرمند ہیں کیونکہ جگہ جگہ کھلے ہوئے شیشہ بارز ان نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں جو سگریٹ نوشی کو نقصان دہ سمجھتے ہیں۔ شیشہ عربی طرز کا حقہ ہے کہ گرم پانی اور پائپ کے ذریعے تمباکو کو کوئلہ کے ذریعہ جلاتا ہے اور جس کا دھواں بھرپور کش کے ذریعہ اندر کی جانب کھینچا جاتا ہے۔ محکمہ صحت کے ریجنل مینجر پال ہوپر کے مطابق اس تحقیق نے برطانیہ میں شیشہ کے استعمال کو صحت کے لئے بڑا ایشو بنا دیا ہے کیونکہ اس سے قبل عام لوگ شیشہ کو تمباکو نوشی ہی نہیں گردانتے تھے جبکہ این ایچ ایس سٹاپ سموکنگ کے قاسم چوہدری کا کہنا ہے کہ اس نقصان سے قطع نظر یہ ایک انفیکشن کا مسئلہ بھی ہے کیونکہ بے احتیاطی اور عدم صفائی کے باعث شیشہ کے استعمال سے ایک دوسرے کو ٹی بی جیسے خطرناک جراثیم منتقل ہو سکتے ہیں۔
    بشکریہ روزنامہ جنگ
     
    ھارون رشید اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    معلوماتی مراسلے کے لیے شکریہ حنا شیخ جی۔
     
    حنا شیخ اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پتا نہیں لوگ اس مصیبت میں پھنس کیوں جاتے ہیں
     
  4. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    جناب جس نے پینا ہے وہ تو پیے گا ہی بهلے ریسرچ والے اپنی ریسرچ کرتے رہیں.اور ویسے بهی شیسہ تو آجکل فیشن بن چکا ہے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سید انور محمود
    آف لائن

    سید انور محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اگست 2013
    پیغامات:
    470
    موصول پسندیدگیاں:
    525
    ملک کا جھنڈا:
    سب سے پہلے تو آپکو اس بات پر مبارکباد دونگا کہ آپ جن مسائل کو سامنے لاتی ہیں وہ ہمارئے معاشرئے میں تباہی پھیلارہے ہیں۔ لیکن یہ ریسرچ اس شیشہ یا حقے پر نہیں ہے جو عرب دنیا یا برصغیر پاک و ہند میں استمال ہوتا ہے بلکہ یہ اس نشہ پر ہے جو ہمارئے ملک میں شیشہ کے نام پر تباہی پھیلارہا ہے۔ معافی چاہتا ہوں اگر میرا تبصرا آپکو ناگوار لگے۔۔۔۔
     
    Last edited: ‏9 نومبر 2016
    نعیم، حنا شیخ اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    درست
     
    حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہم ہر اچھی بات سمجھنے والے کی بات کا بلکل برا نہیں مانتے ،، اور آپ کی تحریر ہم ضرور پڑھتے ہیں ، ہم تجزیہ نگار نہیں ہیں ، آپ کی پوسٹ پر ہم جو اپنے ارگرد محسوس کرتے ہیں ،، ایک عام شہری ہونے کی حثیت سے وہ لکھ دیتے ہیں ،، امید کرتے ہیں آپ بھی ہماری غلطیوں کی نشاندھی کریں گے ،، اور انشا الله اس سے ہم کو فایدہ ہو گا ،،
     
    سید انور محمود اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    اس فیشن جیسی لت نے ہی تو ہماری نوجوان نسل کا ستیاناس کر دیا ہے ، فشن کے نام پر بے حیائی عام کردی ہے ،، ​
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں