1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شیدا اور مجی

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏30 اپریل 2009۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    شیدا اور مجی
    از: وسعت اللہ خان (بی بی سی اردو)

    شیدا: پہلے تو مجھے صرف شبہہ تھا۔ اب تو اسکی پہلی تقریر سن کر پکا پکا یقین ہوگیا ہے کہ وہ اندر سے مسلمان ہی ہے۔ اسی لیے وہ گوانتانامو بھی ختم کررہا ہے۔۔۔

    مجی: مجھے پتہ ہے کہ تو کیوں کہہ رہا ہے۔ اصل میں تو بارک کے ساتھ حسین لگنے سے دھوکہ کھا گیا ہے۔ جیسے تو سکندرِ اعظم اور منارٹی فرنٹ کے شہباز بھٹی کو بہت دنوں تک مسلمان سمجھتا رہا۔۔۔

    شیدا: اور تیرا اپنے بارے میں کیا خیال ہے جو دلیپ کمار اور مدھوبالا سے دھوکا کھا گیا تھا۔۔۔

    مجی: اچھا جی ناراض نہ ہوں! آپ فرما رہے تھے کہ بارک اوباما مسلمان ہے۔ بتائیے کیسے پتہ چلا؟

    شیدا: دیکھ جس طرح دنیا کے لیے میں محمد رشید نہیں شیدا ہوں۔ جس طرح تیری ماں کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ تو مجی نہیں عبدالمجید ہے۔ اسی طرح یہ جاہل لوگ مبارک کو بارک سمجھ رہے ہیں۔۔۔

    مجی: پر بھولے بادشاہ! اس نے تو انجیل پر حلف اٹھایا ہے، ہا ہا ہا۔۔۔

    شیدا: ہتھ سٹ! اسی سے تو مجھے پتہ چلا کہ وہ مسلمان ہے۔

    مجی: ہیں جی!


    شیدا: ہاں جی! عیسائی قرآن کو مانیں نہ مانیں۔ مسلمان کے لیے تو انجیل پر ایمان لانا فرض ہے نا! اور پھر اسکا اصلی اور سوتیلا باپ دونوں الحمدللہ مسلمان تھے۔ اور اپنے ہاں تو بچہ باپ ہی سے پہچانا جاتا ہے نا، مجی!


    مجی: لیکن پھر اسے پوری دنیا کے سامنے یہ اعلان کرنے میں کیوں شرم آرہی ہے کہ وہ مسلمان ہے؟ میں تو کبھی نہیں ڈرا اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہوئے۔ بلکہ میں ہی کیا آصف زرداری کو دیکھ لو، حامد کرزئی کو دیکھ لو۔ سعودیہ، کویت، مصر، عراق کے بادشاہ کو دیکھ لو۔ سب سینہ پھیلا کر کہتے ہیں کہ ہاں ہم مسلمان ہیں۔ کرلو جو کرنا ہے۔۔۔ تو پھر بارک او۔۔۔

    شیدا: اسی لیے تو وہ اعلان نہیں کررہا ہے میری جان

    :hasna:
     
  2. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :hasna: :hasna: :hasna:
    اچھا ہے۔
     
  3. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    :hasna: :hasna:
    ۔۔۔ہا ہا ہا ہا
    بہت شکریہ مبارز جی بہت اچھی شیئرنگ کے لیئے
     
  4. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    مزیدار تحریر ہے :hasna:
     
  5. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: :hasna: دوست اچھی تحریر ہے :hasna: :hasna:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب کاشفی بھائی ۔ بہت لطف دیا آپکے مضمون نے۔ :hasna:
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوبصورت تحریر ھے پڑھ کے بہت لطف آیا جیتے رہیں مبارز جی ، دیر سے پڑھنے کی معذرت
    :neu:
     
  8. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب
    لیکن تحریر یہاں ختم ہوئ یا کچھ حصہ باقی رہتا ہے؟
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    یہاں ختم ہو گئی ھے عبا س جی ، میرا تو یی خیال ھے

    ورنہ مبارز اتنی دیر چپ بیٹھنے والے کہاں
     
  10. روشنی 6655
    آف لائن

    روشنی 6655 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 جنوری 2012
    پیغامات:
    658
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شیدا اور مجی

    اچھی تحریر ھے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں