1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شیخ کو 60 ذاتی معاونین درکار: دلچسپ اشتہار

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏12 اپریل 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ’اُن کا ذمہ یہ ہوگا کہ وہ شیخ کی کئی ایک بیویوں اور بیٹیوں کو شاپنگ میں مدد فراہم کریں گی۔۔۔ شیخ کو اطالوی خواتین درکار ہیں، کیونکہ وہ فیشن کی دنیا میں اپنی نفاست کے اعتبار سے باذوق سمجھی جاتی ہیں
    [​IMG]
    واشنگٹن — یکم اپریل کو اٹلی میں یہ خبر عام ہوئی، کہ: ’دبئی کے ایک شیخ کو اپنی دولت خرچ کرنے میں مدد دینے کے لیے 60 ذاتی معاون دوشیزائیں درکار ہیں‘۔
    درخواست دہندہ کے لیےجو کوائف مقرر تھے، وہ تھے: اُن کا صوبہٴ وینس سے ہونا ضروری ہے، انگریزی بولنا شرط ہے(جب کہ فرانسسی اورعربی اضافی قابلیت تصور ہوگی)۔ اُن کا خوش شکل، خوش اسلوب اور18 سے 28 برس کا ہونا ضروری ہے۔ لیکن، سب سے ضروری صلاحیت ’شاپنگ کی مہارت‘ کا ہونا ہے۔
    یہ خبر لندن کے اخبار ’گارڈین‘ میں جلی حروف میں شائع ہوئی۔
    مزید یہ کہ، ذاتی معاون خواتین کی دہاڑی 100یوروز (83 پونڈ) یومیہ ہوگی؛ اور اُنھیں شیخ کے ہمراہ یورپ کے دورے پر جانے کا موقع ملے گا، جہاں وہ پُرتکلف عشائیوں اور دیگر تقریبات میں شریک ہوں گی، پُرآسائش ہوٹلوں میں رہائش اختیار کریں گی؛ اور میڈرڈ، پیرس، لندن، اسٹاک ہوم، ابیزا، مِلن اور وینس جانے کے لیے ’مخصوص نجی جیٹ طیارے پر‘ سفر کریں گی۔
    اُن کا ذمہ یہ ہوگا کہ وہ شیخ کی کئی ایک بیگمات اور بیٹیوں کو شاپنگ میں مدد فراہم کریں گی۔
    خبر میں یہ اعلان بھی شامل تھا کہ اطالوی فیشن کی دنیا کے مشہور نام ’روزی گاربو‘ کے مالک، مارو بیلکارو، اور اُن کے نامزد کردہ ادارے ’پیڈوؤا ڈوک‘ اس بھرتی کے سربراہ ہوں گے۔
    فوری طور پر، بیلکارو نے اس اشتہار کے درست ہونے کی تصدیق کی۔
    بقول اُن کے، ’مجھے دبئی کے ایک ادارے سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی ہے؛ کیونکہ ہم باقاعدگی کے ساتھ فیشن ماڈل فراہم کرنے سے وابستہ ہیں، اور اس صنعت میں پیش پیش ہیں‘۔
    اُنھوں نے بتایا کہ شیخ کو اطالوی خواتین درکار ہیں، کیونکہ وہ فیشن کی دنیا میں اپنی نفاست کے اعتبار سے باذوق سمجھی جاتی ہیں۔
    اور، اب 100 خواتین میدان میں کود پڑی ہیں۔
    ڈائریکٹروں نے گذشتہ ہفتے، اِن میں سے 60درخواست دہندہ خواتین کے انٹرویو لیے: جن میں سے ایک یا دو مقررہ معیار پر قابل قبول ٹھہریں۔
    انتخاب کا طریقہٴکار قدرِ سخت ہے۔ اُنھیں چناؤ کرنے والے ایک پینل کے سامنے پیش ہونا پڑتا ہے، جس میں مشیر برائے تصویر، نجی ’شاپر‘ اور ایک قانون داں شامل ہیں۔ یہ اس لیے، تاکہ انتخاب کا عمل شفاف ہو اور جس ٹھیکے پر وہ شیخ کے ساتھ دستخط کریں وہ 100فی صد قابل بھروسہ ہو۔
    بقول بیلکارو، خوبصورتی کا عمل دخل زیادہ نہیں ہے۔ تصویری جھلک سے متعلق مشاورت کا تجربہ اور ذہانت کی اقدار زیادہ اہمیت کے حامل معاملات ہیں۔
    جمعے کے روز ہونے والے ایک انٹرویو میں، ملازمت کی خواہش مند ایک خاتون سے لفظ
    ‘baguette’ کے بارے میں پوچھا گیا، جنھوں نے جواب دیا: ’روٹی‘۔ صحیح جواب ہونا چاہیئے تھا:
    ‘Fendi bag’۔ دوسرے سوال جن کا انٹرویو میں دیگر خواتین کو واسطہ رہا وہ یہ تھے کہ، 2014ء میں میک اپ کا نمایاں ’ٹرینڈ‘ کیا رہا؟ اور 50 برس کی ایک خاتون کے لیے کون سے ’ڈزائنر لیبلز‘ بہترین تصور ہوں گے؟
    جب بیلکارو سے پوچھا گیا کہ کیا خاتون کی ازدواجی زندگی کا معاملہ زیر غور آتا ہے۔ تو اُنھوں نے صرف اتنا کہا کہ ’یہ حرم میں اضافے کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ خاندانی ویکیشن کا معاملہ ہے؛ اور شیخ کے کئی بچے وہاں موجود ہوں گے۔ اِن خواتین کی ذمہ داری یہ ہوگی کہ شیخ کے بچوں کو مخصوص سماجی تقریبات میں کیا پہننا چاہیئے۔ اس متعلق نظر داری کرنا۔ اور، اگر مناسب ترین کپڑے موجود نہ ہوں تو اُن کا بندوبست کرنا۔
    اُن کا کہنا تھا کہ ’شاپنگ شفٹوں‘ کی طرح، یہ ڈیوٹیاں 15 روز تک بھی جاری رہ سکتی ہیں، جس کے بعد 10 نئی خواتین کو بھرتی کیا جاسکتا ہے۔
    آٹھ اپریل کو اس مضمون میں ترمیم کی گئی، اور 10 اپریل 2014ء کو اِس میں اضافہ کیا گیا۔ پہلے کہا گیا تھا کہ یہ اشتہار دبئی کے حکمراں، اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے شائع کیا گیا۔ لیکن، شیخ محمد کے دفتر نے اخبار سے رابطے میں کہا کہ اُن کی طرف سے نہ تو ایسی کوئی بات کی گئی ہے، نہی کسی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اِن ’اسسٹنٹس‘ کی سفر سے متعلق بھرتی کے لیے شاہی محل یا اُن کے دفتر کے حوالے سے کوئی بات شائع کرے۔
    اِس پر، اخبار نے یہ لکھا کہ: ’ہم اِس کی وضاحت کرکے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ اور ہم معذرت خواہ ہیں‘۔
    http://www.urduvoa.com/content/shei...e-young-personal-shoppers-report/1891776.html
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    یقینا یہ خبر بے بنیاد ہے کیونکہ شاہی محلات کی باتیں خفیہ رکھی جاتی ہیں۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جو شیخ بیرونی ممالک میں رہتے ہیں یا آتے جاتے رہتے ہیں ان کی باتیں منظر عام پر آ جاتیں ہیں ۔اور اگر خبر بے بنیاد ہو تو اخبار پر لاکھوں ڈالر ہرجانے کا کیس ہو سکتا ہے ۔اخبار والے اس وقت تک کوئی خبر نہیں چھاپتے جب تک
    ان کے پاس 100 فی صد ثبوت موجود نہ ہو
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ایک دفعہ ایک شیخ (کراؤن پرنس) ویانا میں اپنی نوبیاہتا دلہن کے ساتھ "ہنی مون" پر تشریف لائے۔ ہوٹل کا پورا فلور (تقریبا35 کمرے) بک کروا لیے ۔ اور پورا ہفتہ ویانا کی ساری کال گرلز کی حاضری شیخ صاحب کے دربار میں جاری رہی۔
    شراب و کباب چلتا رہا ۔۔۔ البتہ موصوف " خنزیر" بالکل نہیں کھاتے تھے کیونکہ وہ "اعلی نسل کے مسلمان" تھے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یورپ اور امریکہ میں ان کے کارنامے بہت مشہور ہیں ۔شاید آپ کو لندن کے ہوٹل کی لفٹ والا واقعہ یاد ہو سعودی شاہی خاندان کے کسی شہزادے کا تھا وہ کارنامہ۔۔
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    لفٹ والا واقعہ یوٹیوب پر بھی دستیاب ہے؛ اور بالآخر شہزادے نے غلام کو قتل کردیا تھا۔
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان کے بے شمار کارنامے ہیں جن پر ٹی وی ڈرامے بھی بنے ہیں ماضی میں یہاں
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میڈیا آذاد ہونے سے حرم سرا کے راز افشاء ہونے لگے ہیں اور ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا۔
     
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    نائن الیون سے پہلے امریکہ کے کسینو میں یہ لوگ عربوں ڈالر کا جوا ایک رات میں کھیلتے تھے ۔۔لیکن نائن الیون کے بعد کافی کسینو بند ہو گے ہیں کیونکہ امریکی ائیرپورٹز پر سیکورٹی تلاشی میں سیکورٹی والے بہت بے ہودگی سے پیش
    آتے ہیں اور شیخ وہاں بہت کم جاتے ہیں
     
  10. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اسی سال یا اگلے سال تک بہت کچھ سامنے آئے گا۔
     
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک انہیں ہدایت دے یہ عربوں ڈالر مسلمانوں کے قتل عام پر خرچ کر رہے ہیں پوری دنیا میں
     
  12. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اب سوچیں اس بارے میں کون ایسا کرسکتا ہے؟
     
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ہو رہا ہے ۔۔ سارے مسلمان ممالک میں یہ اپنے تخریب کار بھرتی کر رہے ہیں ۔پاکستان میں بھی انہی کے وفادار بے گناہ لوگوں کو ذبح کر رہے ہیں
     
  14. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ہوسکتا ہے ہمارے (بظاہر) مسلم بھائی شامل ہوں۔
     
  15. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    مسلم بھائی ہی سب کروا رہے ہیں اور کر رہے ہیں جناب اور اگر خود نہیں کر سکتے تو امریکہ اور یورپ سے مدد لے لیتے ہیں
     
  16. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اس سال اور اگلے برس تک بہت سے راز سامنے آنے والے ہیں۔ کون کس روپ میں اسلام کے لئے کیا کیا کاروائیاں کرتا رہا۔ اور پاکستان کا نام بھی اس میں شامل ہے۔
     
  17. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اگلا سال بھی دور نہیں ہے اللہ کرے عالم اسلام اپنے دوست اور دشمن کو پہچانیں
     
  18. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    یہی تو اصل جڑ ہے مسئلے کی!
     
  19. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آج مسلمانوں کے لبادے میں منافق سامنے آ جائیں تو شاید مسلمانوں کو ہوش آ جائے اور دوست دشمن کی پہچان ہو جائے
     
  20. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ہم پاکستانیوں کو نہیں دکھائی دیتے مگر دیگر عرب ممالک کے لوگ بخوبی جانتے ہیں۔
     
  21. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہی وجہ ہے کہ ہم اچھی قیادت سے محروم ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں