1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شیخو کا تعارف

Discussion in 'میں کون ہوں؟' started by ع س ق, Jun 4, 2006.

  1. ع س ق
    Offline

    ع س ق ممبر

    السلام علیکم شیخو جی!
    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. شیخو
    Offline

    شیخو ممبر

    اچھا سلسلہ ہے۔
    خوب گذرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے پانچ سات :twisted:

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟

    ج ۔ شیخو ( مکمل بتانے سے معذرت) اور جہاں تک سوال ہے کہ کس نے رکھا۔اس کے بارے میں علم نہیں پوچھنا پڑے گا۔ویسے مجھے شک پڑتا ہے کے دائی نے رکھا ہوگا۔

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟

    ج ۔ ذات کے شیخ ہیں اس لئے لقب بھی شیخو ہی پسند کیا اور ویسے بھی شیخو سے انارکلی کی یاد آتی ہے اگر مجھے نہیں آتی ہو گی تو دوسروں کو یقیناً آتی ہو گی۔اب آپ پوچھیں گے کہ یہ دوسرے کون ہیں تو بس یہ مت پوچھیں۔

    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔

    ج ۔ لو بتائیں بھلا ہم لڑکوں کو کیوں غلط بیانی کی اجازت نہ دی آپ نے،ہم نے آپ کا کیا بگاڑا ہے۔جائیں جی ہم اب آپ کو جان بوجھ کر غلط بتائیں گے۔ہماری عمر ابھی کھیلنے کودنے کی ہے خود ہی بوجھ لیں۔

    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)

    ج ۔ پیدائیشی لاہوری۔پیدا ہونے سے ابتلک یہیں ہیں۔

    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)

    ج۔ MBBF ۔یعنی میٹرک ۔ بار۔ بار۔فیل

    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)

    ج۔ پھر ڈال دیا نا آپ نے بھلیکے میں،اجی اگر ان کے ساتھ نہیں بتائیں گے تو دن اور رات کا کیا حساب دیں گے آپ کو

    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)

    ج۔ لو بتائیں بھلا ہم آپ کو ایسے لگتے ہیں جو محبت کو کاروبار بنا لیں۔قسم لے لیں جو کبھی ہم وہاں گئے بھی ہوں تو۔بس ساتھ والے بازار گجرے بیچتے ہیں وہ بھی موتی کے پھولوں کے اور اپنی زبان میں آوازیں لگاتے رہتے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہار موتیے دے

    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    ج۔کل کا حال اللہ جانتا ہے میں اب سے چند لمحوں بعد کا بھی کچھ نہیں کہہ سکتا
    ------------------------
    جُگ جُگ جیو
     
  3. ع س ق
    Offline

    ع س ق ممبر

    شیخو سے مزید چھیڑ چھاڑ

    1- پورا نام بتانے سے کیوں شرم آتی ہے؟ چلو دائی سے پوچھ کر ہی بتا دیں، عثمان بھائی!

    2- شیخو لقب کی وجہ پرانی انارکلی ہے یا نئی والی؟ ویسے فوری طور پر تو لگتا ہے کہ جیسے یہ لقب زیادہ شیخیاں بگارنے کی وجہ سے ملا ہو۔

    3- لڑکوں کو غلط بیانی کی اجازت اس لئے نہیں دی کہ وہ خود ہی ہیرا پھیری کر لیتے ہیں، جیسے آپ نے بات گول کر دی۔

    4- تو آپ لاہوریئے ہیں، نام سے تو ذہن شیخوپورہ کی طرف جاتا ہے۔

    5- جب آپ MBBF کر ہی چکے ہیں تو اب انٹرنیٹ کا استعمال کیا اعلیٰ تعلیم کے لئے آن لائن کورس شروع کرنے کے لئے سیکھا ہے؟

    6- ان کے تو کجا آپ نے تو اپنے مشاغل بھی نہیں بتائے۔ آپ کو پرچے کا وقت ختم ہونے تک پھر سے ایک موقع دیا جاتا ہے۔

    7- موتیے کے ہاروں کے لئے آن لائن دکان کیوں نہیں کھول لیتے، آوازیں لگانے کی زحمت سے بچ جائیں گے۔

    8- کل کا حال تو یقیناً اللہ ہی جانتا ہے، مگر آپ کی کوئی منصوبہ بندی بھی تو ہو گی۔ اگر نہیں تو کیا آپ تقدیر کو دشنام کرنے والوں میں سے ہو کہ بقول اقبال ؎ ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو
     

Share This Page