1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شہکارِ مصطفٰیﷺ، بخدا، سر بسر، عمرؓ ۔۔محمد عثمان علی اسد

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    شہکارِ مصطفٰیﷺ، بخدا، سر بسر، عمرؓ
    اصحابِؓ مصطفٰی ﷺ میں بڑے معتبر، عمرؓ

    ہیں آسمانِ عدل کے روشن قمر، عمرؓ
    اسلام کی ہے قوت و ہیبت، ظفر، عمرؓ

    جرنیلِ دین و محسنِ اسلام و پاکباز
    وہ کون جس کے اعداء پہ شیدا سقر، عمرؓ

    ملتا ہے یہ ثبوت خدا کی کتاب سے
    ہوتا ہے حق بھی اُس طرف ہی، ہوں جدھر، عمرؓ

    مر کے بھی پائی قربت و نسبت حضورؐ کی
    اللہ! کس قدر ہیں مہا بہرہ ور، عمرؓ

    واللہ! جان و دل سے شہِ دوجہانؐ کے
    اصحابؓ پر فدا تھے، فدا آل ؑ پر، عمرؓ

    رکھتے تھے درد اپنی رعایا کا اس قدر
    راتوں کو اٹھ کے لیتے تھے جا کر خبر، عمرؓ

    ڈرتی تھیں جس سے قیصر و کسریٰ کی سلطنیں
    وہ مردِ حُر، فصیح و بلیغ و نڈر، عمرؓ

    عثماںؔ! بروزِ حشر بصدقہ حبیبِ ربؐ
    ہم عاصیوں کے ہوں گے یقیناً سِپَر، عمرؓ

    عثمانؔ فیضِ خدمتِ دیں کا ثمر ہے یہ
    ہے ہر گلی میں، شہر میں ذکرِ عمرؓ ، عمرؓ
    ----
    محمد عثمان علی اسد
     

اس صفحے کو مشتہر کریں