1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شہزادی

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏27 اکتوبر 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ٹی وی، فلم اور ریڈیو کی مشہور فنکارہ۔شہزادی دو دہائیوں تک سندھی فلم اور ٹی وی ڈراموں کی دنیا پر راج کرتی رہیں۔ وہ ایک ایسی اداکارہ تھیں جنہوں نے ہیروئن کے مرکزی کردار سے لے کر کریکٹر ایکٹریس تک اور ولن کے رول بھی بھرپور طریقے سے کئے۔

    ٹی وی

    شہزادی نے اپنے فن کا آغاز ریڈیو ڈراموں سے کیا- جس کیبعد انہوں نے فلم اور ٹی وی پر بھی کام کیا- انہوں نے ایک ہزار سے زائد سندھی اردو ڈراموں میں کام کیا- ان کا پہلا ٹی وی ڈرامہ عبدالکریم بلوچ کا زینت تھا اس طرح انہوں نے عبدالقادر جونیجو اور نورالہدیشاہ کے شہرہ آفاق ٹی وی سیریل جنگل، دیواریں، رانی کی کہانی اور اردو کے کئیڈراموں میں کام کیا-

    فلم

    انہوں نے کئی سندھی فلموں میں ہیروئن کا رول کیا جس میں پنو عاقل اور جلال چانڈیو وغیرہ شامل ہیں۔ وہ سندھیفلمی اورشو بز کی دنیا میں وڈیری یعنی بڑی کے طور پر مشہورہوئیں۔

    آخری عمر

    شہزادی نے آخری ایام کسمپرسی میں گزارے- بیماری سے قبل انہوں نے گھر کا باورچی خانہ چلانے کے لئے بوتیککھولا اور یونیورسٹی روڈ پر کراچی میں ہر اتوار کو لگنےوالے بازار میں کپڑے کا اسٹال بھی لگاتی رہیں۔ حکومت کی طرف سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔ معدے کے کینسر کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔
    [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں