1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شہادت کو گود تو نے لیا (منقبتِ مولٰی علی کرم اللہ وجہہ الکریم) ۔ مظفر وارثی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏11 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    علی حق علی
    علی حق علی
    شہادت کو گود تو نے لیا
    مَحبت کی رسم تجھ سے چلی​

    علی حق علی
    علی حق علی


    بلندیِ فکر منصب ترا
    ہر اِک آئینہ محدب ترا
    نگاہِ رسول مکتب ترا
    جو علم ان کے پاس، وہ سب ترا
    وصی الوصی، ولی الولی
    علی حق علی
    علی حق علی

    محمد ﷺ کا بھائی، شیرِ خدا
    فراست نصب، صداقت نما
    حمیّت سپر، شجاعت قبا
    ہدایت گجر، شریعت عصا
    طریقت مکاں، تصوّف گلی
    علی حق علی
    علی حق علی

    رضا اور صبر جادہ ترا
    غبارِ سفر لبادہ ترا
    عمل کی طرح ارادہ ترا
    نگاہوں سے دل کشادہ ترا
    ترا شعلہِ لطافت کلی
    علی حق علی
    علی حق علی

    دعائے غریب کا ہمسفر
    بگڑتے نصیب کا چارہ گر
    وہ کعبہ، خدا کا وہ پہلا گھر
    پڑی اس پہ تیری پہلی نظر
    جہاں تیری پہلی دھڑکن چلی
    علی حق علی
    علی حق علی

    طلب کو شدید تو نے کیا
    سماعت کو دید تو نے کیا
    مجھے بھی مرید تو نے کیا
    کرم یہ مزید تو نے کیا
    کہ جاں تیری آہٹوں میں ڈھلی
    علی حق علی
    علی حق علی

    کلام : مُظؔفّر وارثی
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کوبھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ جزاک اللہ
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد رضوان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں