1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شوکت عزیز دور:کھربوں کے گھپلے

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by وسیم, Oct 18, 2009.

  1. وسیم
    Offline

    وسیم ممبر

    Joined:
    Jan 30, 2007
    Messages:
    953
    Likes Received:
    43
    شوکت عزیز دور میں سرکاری اداروں میں کھربوں روپے کے گھپلے



    اسلام آباد(جنگ نیوز)سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے دور حکومت کے آخری مالی سال کے دوران مختلف سرکاری وزارتوں اور اداروں میں کھربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور گھپلوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں،مالی سال2007-08کی آڈٹ رپورٹس میں انکشاف کیاگیا ہے کہ مذکورہ ایک سال کے دوران وزارت دفاع ودفاعی پیداوار اور ان کے ذیلی داروں میں ڈیڑھ کھرب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں،اسی طرح پاکستان ریلوے میں14 ارب35کروڑ،ایف بی آر میں ایک کھرب،وزارت خزانہ اور اس کے ذیلی اداروں میں5ارب61 کروڑ روپے،وزارت تجارت میں ایک ارب8کروڑ روپے اور کابینہ ڈویژن میں ایک ارب9کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں،مذکورہ عرصے کے دوران پی آئی اے کا خسارہ 35 ارب88کروڑ روپے،کراچی شپ یارڈ2 ارب71کروڑ روپے اور پرنٹنگ کارپوریشن کا خسارہ1ارب12کروڑ روپے رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق مالی سال2007-08کی آڈٹ رپورٹس قومی اسمبلی کے16ویں اجلاس میں پیش کی گئی ہیں۔آڈٹ رپورٹس کے مطابق ایک سال کے دوران تمام سرکاری وزارتوں،اداروں اور محکموں کے دو فیصد حسابات کا آڈٹ کیا گیا ہے،آڈٹ رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع، وزارت دفاعی پیداوار،شعبہ دفاعی خدمات اور پی آئی اے میں ایک سال کے دوران ایک کھرب50ارب32کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں،مالی سال 2007-08 کے دوران پاکستان ریلوے میں 14ارب39کروڑ روپے،وزارت تجارت اور اس کے ذیلی اداروں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی) میں ایک ارب آٹھ کروڑ94لاکھ روپے،کابینہ ڈویژن اور اس کے ذیلی اداروں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)،کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی(کے ای ایس سی) اور تنظیم اثاثہ دانش(آئی پی او) میں ایک ارب 9کروڑ31لاکھ روپے،وزارت خزانہ اور اس کے ذیلی اداروں صنعتی ترقیاتی بینک، زرعی ترقیاتی بینک،اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایس ایم ای بینک میں پانچ ارب61کروڑ97لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں،آڈٹ رپورٹس کے مطابق پاکستان پوسٹ میں ایک سال کے دوران ایک ارب11کروڑ روپے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)میں ایک کھرب ایک ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔


    جنگ اخبار 8 اکتوبر 2009
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کرائے کے وزیر خزانہ اور دہاڑی پر آئے ہوئے وزیر اعظم سے بھلا اور کیا توقع رکھی جاسکتی تھی ؟

    خبر شئیر کرنے کا بہت شکریہ وسم بھائی
     

Share This Page