1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شرکا جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے اجتناب کریں: پی ڈی ایم کا ہدایت نامہ جاری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏13 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    شرکا جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے اجتناب کریں: پی ڈی ایم کا ہدایت نامہ جاری

    حکومت مخالف اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے مینار پاکستان پر 13 دسمبر کو ہونے والے جلسے کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم کی طرف سے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسے میں شریک ہونے والے تمام کارکن قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، موسم کے مطابق کارکن چادر، رومال اور مفلر ساتھ رکھیں، کارکنان چھتری، پانی کی بوتل جو پینے اور وضو کے کام آسکے پاس رکھیں، کارکنان مقامی قیادت سےرابطےمیں رہیں اوراپنےگروپ سےالگ نہ ہوں۔

    ہدایت نامے میں کہا گیاہے کہ جلسے کےشرکاء موبائل چارجنگ کیلئے پاور بینک یا ڈبل بیٹری کا انتظام کریں، قانون کا احترام کریں، کارکنان پنڈال میں سیکیورٹی کی ذمہ دار انصار الاسلام تنظیم کےساتھ تعاون کریں، شرکاء توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ سے اجتناب کریں۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ قومی املاک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، تمام کارکنان ایک دوسرے کا احترام کریں اوربحث و تکرار سےگریزکریں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں