1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ کا عرس،آغا سراج درانی نے تقریبات کا افتتاح کیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏18 دسمبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    بھٹ شاہ …سندھ کے ممتاز صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 270 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات بھٹ شاہ میں شروع ہوگئیں۔ تقریبات کا افتتاح اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کیا۔ سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا افتتاح مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا۔ شاہ سائیں کے امن و محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہررنگ و نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد ملک بھر سے عرس میں پہنچے ہیں۔ عرس کے آغاز پر مزار کے احاطے میں موجود ملنگوں نے تنبورے پرشاہ جو کلام پیش کیا۔ وہی شاہ جو کلام جس میں شاہ عبدالطیف بھٹائی نے تکبر،حسد اور نفس پرستی ختم کرنیکادرس دیا۔ عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔ میلے میں ادبی محافل، زرعی نمائش اور سندھ کی روایتی کشتی ملاکھڑا کے مقابلے بھی ہوں گے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔
    http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=130816
     

اس صفحے کو مشتہر کریں