1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شاہ اسماعیل شہید کے دلچسپ واقعات

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از احمداسد, ‏19 مئی 2011۔

  1. احمداسد
    آف لائن

    احمداسد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جنوری 2011
    پیغامات:
    110
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
  2. محمداقبال فانی
    آف لائن

    محمداقبال فانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 اپریل 2011
    پیغامات:
    64
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاہ اسماعیل شہید کے دلچسپ واقعات

    اس ملعون کے نام کے ساتھ لفظ شہید زیب نہیں دیتا۔دشمنِ رسول :drood: ملعون ہوتاہے،شہید نہیں۔اور اس خبیث نے تو گستاخی کی انتہاء کی ہے۔
    میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ نیک لوگوں کی لڑی کو پلیدوں سے پاک کیاجائے۔ غلامان رسول :drood:اور دشمنانِ رسول :drood: کا ایک ہی لڑی میں تذکرہ اچھا نہیں ہے۔
     
  3. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاہ اسماعیل شہید کے دلچسپ واقعات

    تو ایک کام کیجئے گا ۔۔ کہ آپ فرنٹ پیج پر یہ پیغام دیجئے کہ ۔ ۔ یہاں پر صرف اور صرف فلا‌ں ۔۔ فلاں ۔ ۔ ۔ مسلک کے لوگ آ سکتے ہیں ۔ ۔ اور اس فورم کا نام ۔۔ ہماری اردو سے بدل کر ہمارا مسلک کیجئے۔۔۔

    جزاک اللہ
     
  4. احمداسد
    آف لائن

    احمداسد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جنوری 2011
    پیغامات:
    110
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاہ اسماعیل شہید کے دلچسپ واقعات

    نور محمد بھیا!
    بالکل درست تجویز دی ہے آپ نے ۔ کاش ہم مسلمان اپنے مسلکی تعصبات میں اتنے اندھے نہ بنیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
     
  5. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاہ اسماعیل شہید کے دلچسپ واقعات

    شکریہ اسد بھائی

    دراصل امت اسی مسئلہ میں الجھ کر تباہ و برباد ہو گئی ہے ۔ بس اللہ ہی ہم پر رحم کرے ۔ ۔ آمین
     
  6. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاہ اسماعیل شہید کے دلچسپ واقعات

    محمد اقبال فانی صاحب !‌ آپ نے یہ بات کس پیرائے میں کہی ہے ؟
    شاہ اسمائیل شہید خود سادات میں سے ہیں اور جناب شاہ ولی اللہ کے پوتے اور حضرت شاہ عبدالغنی کے صاحبزادے ہیں آپ نے سیف و قلم دونوں سے اسلام کی خدمت کی۔ سید احمد شہید بریلوی نے سکھوں کے خلاف جو جہاد کیا تھا۔ شاہ اسماعیل اس میں اُن کے دست راست رہے اور بالاخر بالاکوٹ ضلع ہزارہ میں بڑی جرات و مردانگی کے ساتھ سکھوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ بالاکوٹ میں ہی آپ کا اور سید احمد شہید کا مزار ہے۔ جب تک دہلی میں رہے، ہر جمعے کو جامع مسجد کی سیڑھیوں پر کھرے ہو کر وعظ فرمایا کرتے جس سے مسلمانوں میں ذہنی ، دینی اور سیاسی شعور پیدا ہوا۔ آپ کی مشہور کتاب (تقویۃ الایمان) ہے اس کے علاوہ رسالہ اصول فقہ ، منصب ایمان ، صراط المستقیم طبقات ، مثنوی سلک نور اور تنویر العینین فی اثبات رفع الیدین وغیرہ کتابیں لکھیں ۔
    برائے مہربانی اپنی آنکھوں سے مسلک کی عینک اتار کر دیکھا کریں ۔
     
  7. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاہ اسماعیل شہید کے دلچسپ واقعات

    السلام علیکم
    جناب مولانا سعید احمد اکبر آبادی ایم اے کی سید اسمائیل شاہ کے بارے میں ایک تحریر کا عکس پیش کرتا ہوں ۔
    حضرت شاہ اسماعیل شہید
    انقلاب پیدا کرنے والی شخصیتیں یا تو سپاہیانہ اوصاف کی مالک ہوتی ہیں اور تلوار کے زور سے قوموں کی تقدیریں بدلتی ہیں، یا پھر ان کی زبان میں اتنا اثر اور جادو ہوتا ہے کہ قوم کے دل و دماغ میں تغیر پیدا ہو جاتا ہے۔ ہندوستان کی مسلم سوسائٹی اسی عالمگیر قانون سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ لیکن مسلم انقلابی شخصیتوں اور مصلحین کو ہمیشہ دل و دماغ کی ان دونوں خوبیوں سے آراستہ ہونے کا امتیاز حاصل رہا ہے۔ ان کے ایک ہاتھ میں جادو اثر قلم اور دوسرے ہاتھ میں امن عالم کی بقا کے لئے تیغ براں رہی ہے۔ میدان جنگ میں تو وہ سپاہیانہ جوہر دکھاتے تھے۔ لیکن اخلاقیات کے میدان میں بہت بڑے مصلح کی حیثیت سے جلوہ گر ہوتے تھے۔

    ہندوستان کی مسلم انقلابی شخصیتوں میں حضرت شاہ اسماعیل شہید کا درجہ بہت بلند ہے۔ انہوں نے ایک ایسی تحریک کی بنیاد رکھی جس کا مقصد اسلام کی سربلندی تھی۔
    نیز وہ تمام ذرائع کلیہ اسلامی تھے جو اس انقلاب کو پیدا کرنے کے لئے استعمال کئے گئے۔ ان کا مقصد ہندوستان میں مسلمانوں کی حکومت قائم کرنا نہ تھا بلکہ وہ تو اس سرزمین میں خدا کی حکومت کا قیام چاہتے تھے جو عدل و انصاف، حق و صداقت اور خدا دوستی کی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہو۔ وہ انسانیت کو پستی سے نکال کر بلندی کی طرف لے جانا چاہتے تھے۔ سوال یہ نہیں کہ وہ اپنے ان مقاصد میں کس حد تک کامیاب ہوئے بلکہ ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ آیا ہندوستان کی تاریخ میں مسلم انقلابی شخصیتوں میں کوئی اور شخصیت ایسی نظر آتی ہے، جس نے اس بہادری اور بے جگری سے ایسے بلند نصب العین کے حصول کے لئے اپنی جان تک کی قربانی پیش کی ہو۔

    آپ کے والد شاہ عبدالغنی تھے جو حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی کے صاحبزادے تھے۔ حضرت شاہ عبدالعزیز آپ کے چچا تھے۔
    آپ کے والد بزرگوار صوفی منش ہونے کے علاوہ اسلامی علوم کے بہت بڑے ماہر اور دینیات کے استاد تھے۔ شاہ اسماعیل نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔ لیکن ان کی وفات کے بعد آپ کی تعلیم و تربیت آپ کے چچا عبدالعزیز کے سپرد ہوئی۔ استاد اپنے شاگرد کی ذہانت اور فطانت سے بہت خوش تھے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ آپ نے نہ صرف اسلامی علوم و فنون کی تعلیم حاصل کی، بلکہ علوم مروجہ میں بھی کمال پیدا کر لیا۔ آپ کے تمام سیرت نگار اس بات میں متفق الرائے ہیں کہ جغفرافیہ سے اتنا شغف تھا کہ کئی کئی گھنٹے ہندوستان کے نقشے کا مطالعہ کرتے رہتے۔

    خدا نے آپ کو زبان اور قلم کی تمام خوبیوں سے سرفراز کیا تھا۔

    آپ انتہائی طور پر سخت مزاج اور پتھر دل انسان کو بھی قائل کر لیتے۔ اسلامی عظمت و سربلندی کیلئے جو نور آپ کے سینے میں روشن تھا، وہ دوسروں کے دلوں میں بھی حرارت اور گرمی پیدا کرتا۔ چونکہ آپ نے ایک بہت بڑی انقلابی تحریک کی قیادت سرانجام دینی تھی، اس لئے آپ محض علمی سرگرمیوں سے مطمئن تھے۔
    آپ صحیح معنوں میں باعمل بننا چاہتے تھے، اس لئے آپ ہر قسم کی فوجی ورزش کرتے۔ آپ نہایت عمدہ شاہسوار اور بہترین تیر انداز تھے۔ نیزہ بازی میں کمال حاصل تھا اور کشتی لڑنے میں بھی بند نہ تھے۔ آپ بلا کے تیراک تھے۔ جمنا میں دہلی سے آگرہ تک تیرتے ہوئے جاتے اور پھر تیرتے ہوئے واپس آتے۔ تکالیف اور مصائب سے محبت کا یہ عالم تھا کہ گرمیوں میں جامع مسجد کے تپتے ہوئے صحن میں گھنٹوں ننگے پاﺅں چلتے رہتے۔ آپ کئی کئی دن تک بھوک پیاس کی کوفت سہتے تا کہ آپ میں قوت برداشت پیدا ہو۔
    اسلامی جھنڈے کی سربلندی آپ کی علمی اور فوجی سرگرمیوں کا مرکز تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ مسلمانوں کو اس ذلت و نکبت سے نکالا جائے جو افلاس، جہالت اور سیاسی اقتدار کے خاتمہ کا باعث پیدا ہو گئی تھی۔ جب آپ نے اسلام کے ہندی مریض کی نبض پر ہاتھ رکھا تو معلوم ہوا کہ یہ قوم جہالت، افلاس، بے بسی اور بے چارگی کے خوفناک مرض میں مبتلا ہے۔ سیاسی اقتدار کے خاتمہ نے ان کی روح کو کچل دیا ہے۔ ان میں زندگی کی حرارت ختم ہو چکی ہے۔

    آپ نے وحدت خیال اور وحدت عمل پیدا کرنے کے لئے اخلاقی اصلاح کا کام ہاتھ میں لیا۔
    کیونکہ آپ کو یقین تھا کہ اخلاقی جرات دنیا میں حیرت انگیز کارنامے سرانجام دینے کی قوت رکھتی ہے، اور دل و دماغ کی غیر تربیت یافتہ اور غیر منظم صلاحیتوں کو برانگیختہ کیا جائے تو کامیابی حاصل ہو جاتی ہے۔ لیکن وہ دیرپا نہیں ہوتی۔ اس چیز کے پیش نظر آپ نے جگہ جگہ تقریروں کا جال پھیلا دیا۔ لوگوں کو خدا اور رسول کی طرف بلاتے۔ ان کو غیر اسلامی اور مشرکانہ رسوم و اوہام سے منع کرتے۔ لیکن صدیوں کی عادتیں دنوں میں نہیں مٹ سکتیں۔ لوگوں نے آپ پر کفر کے فتوے لگائے اور آپ کو ہر قسم کی تکلیف میں مبتلا کیا۔ لیکن اس مصلح صادق نے یہ تمام چیزیں خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کیں۔ کوئی سختی اور تکلیف انہیں اپنے بلند مقصد سے نہ ہٹا سکی۔ آخر کار ان کی کوششیں بار آور ہوئیں اور مسلمان خواب غفلت سے بیدار ہوئے۔ انہیں اپنی کمزوریوں کی اصلاح کا خیال پیدا ہوا۔ حضرت شہید کی دعوت و ارشاد پر سینکڑوں بیوگان نے دوبارہ نکاح کر کے خدائی احکام کی اطاعت کی اوہام پرستی ختم ہو گئی۔ قحبہ خانے اور قمار خانے بند ہو گئے۔ لوگوں کی طبیعتوں میں انقلاب پیدا ہوا۔ اور انہوں نے خدا اور رسول کی طرف رجوع کرنا شروع کیا۔

    اسی اثنا میں شاہ اسماعیل نے حضرت مولانا سید احمد بریلوی کی بیعت کی۔ آپ وقت کے امام اور مجدد مانے جاتے تھے۔ شاہ اسماعیل شہید نے ان کے سامنے زانوئے تلمذتہ کیا اور روحانیت کے مختلف مدارج طے کئے۔ آخر کار آپ اپنے روحانی پیشوا کے ساتھ پنجاب تشریف لائے، اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا۔ ان کا مقصد سکھوں کو غلام بنانا نہیں تھا، بلکہ وہ خدا کی حکومت قائم کر کے ظلم اور استبداد کا خاتمہ کرنا چاہتے تھے۔

    حضرت شاہ اسمٰعیل شہید نے یہ عقیدہ اپنے دادا بزرگوار اور عم محترم سے حاصل کیا جنہوں نے آخری مغل بادشاہ کی موجودگی میں ہی ہندوستان کو دارالحرب قرار دے دیا تھا۔
    میرا یقین محکم ہے کہ شاہ اسمٰعیل شہید اور ان کی جماعت خدا کی حکومت قائم کر کے امن، انصاف اور سچائی کی حکومت قائم کرنا چاہتے تھے۔

    اس ضمن میں یہ اعتراض کیا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی انقلابی سرگرمیوں کے لئے پنجاب کو کیوں منتخب کیا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ پنجاب کو سر کرنے کے بعد صوبہ سرحد کو فتح کیا جا سکتا تھا، اور اس طرح اسلامی صوبوں کی تبلیغ بلا کسی رکاوٹ کے ہو سکتی تھی۔

    دوسرے پنجاب میں سکھوں کے مظالم کے باعث بہت بے چینی پھیلی ہوئی تھی۔ مسلمانوں کی مذہبی روایات خطرے میں تھیں۔ شاہ شہید اور ان کی جماعت اس بارود میں چنگاری پھینکنے کا انتظار کر رہی تھی۔ انہوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا، اور رنجیت سنگھ کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا۔

    میدان جنگ میں حضرت شاہ شہید کی بہادری اور دلیری و استقامت نے حضرت خالد بن ولید، حیدر کرار اور طارق بن زیاد کی یاد تازہ کر دی۔ ابتدا میں بہت سے مقامات فتح ہوئے لیکن قدرت کو مسلمانوں کی بدبختی کا خاتمہ منظور نہ تھا۔

    ان کی قسمت میں مصائب تکالیف کے امتحانات ابھی باقی تھے۔ چنانچہ اس اسلامی تحریک کا بھی وہی حشر ہوا جو میسور میں ٹیپو سلطان اور بنگال میں سراج الدولہ کا ہوا تھا۔ دوسری تحریکوں کی طرح اس تحریک کی ناکامی کے اسباب میں بھی مسلمانوں کی غداری کا ہاتھ نمایاں تھا۔
    فتح و شکست تو نصیب کی بات ہے اور یہ خدا کو معلوم ہے کہ اس شکست میں کونسی مصلحت پوشیدہ تھی۔ لیکن اگر شاہ شہید کی شاندار کوششوں پر نظر ڈالی جائے تو آپ سے بڑا ہیرو دکھائی نہ دے گا۔ ایک طرف وہ غیر اسلامی رسوم و عقائد کے خلاف قلمی اور لسانی جہاد میں مصروف تھے۔ اور دوسری طرف میدان جنگ میں تلوار لئے گھوڑے پر سوار۔ ایسی پاکیزہ صفات کا ذات واحد میں مجتمع ہونا بہت نادر چیز ہے۔

    شاہ شہید کو شہرت اور دولت سے محبت نہ تھی۔ وہ حقیقی خدائی خدمت گار تھے۔ وہ خدا کے جھنڈے کو بلند کرنا چاہتے تھے۔ رضائے ایزدی کی اطاعت اس درجہ موجود تھی کہ معرکہ کارزار میں جب آپ کا سر جسد مبارک سے علیحدہ ہوا تو خون کا ہر قطرہ زبان حال سے پکار رہا تھا:

    جان دی دی ہوئی اس کی تھی

    حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں