1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شاکرالقادری کا تعارف

Discussion in 'میں کون ہوں؟' started by نعیم, Jul 3, 2007.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم شاکرالقادری صاحب !

    ہماری اردو میں خوش آمدید :222:

    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کے بارے میں کچھ جان سکیں۔ نوازش ہوگی۔


    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان​



    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)



    یا



    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. شاکرالقادری
    Offline

    شاکرالقادری ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2007
    Messages:
    38
    Likes Received:
    3




    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟

    سید ابرار حسین ﴿ والدین نے﴾

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    ﴿الف﴾ لقب نہیں بلکہ تخلص
    شاکر ﴿یہ تخلص اس لیے اختیار کیا کہ میں شاعر ہوں﴾
    ﴿ب﴾ قلمی نام ــــ شاکرالقادری ﴿نثری مضامین اسی نام سے لکھتا ہوں﴾
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
    دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    اٹک ــــ پاکستان ـــ جب سے اس دنیا میں آیا ہوں یہیں پر مقیم ہوں
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    طفل مکتب ہوں
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    ـــــــــ کے علاوہ لکھنا پڑھنا ـــ شعر گوئی ـــ موسیقی
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    کتابدار ـــــ
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    ضروری نہیں کہ ہر سوال کا جوال دیا جائے
    کیوں؟؟


    :lol:
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سید شاکر القادری بھائی ۔

    ضروری حد تک (جتنا ضروری آپ نے خیال کیا) تعارف دینے پر آپ کا بہت شکریہ ۔

    یہ جان کر مزید خوشی ہوئی کہ ہماری اردو میں ایک سید بھائی کا اور اضافہ ہوا ہے۔

    وثوقِ کامل ہے آپ اپنے معیاری ذوقِ ادب اور زورِ قلم سے ہماری اردو کے حسن میں خاطر خواہ اضافہ کا باعث بنیں گے۔ ان شاءاللہ۔ :222:
     
  4. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    8,595
    Likes Received:
    71
    السلام علیکم:

    محترم شاکرالقادری صاحب! تعارف دینے کا بہت شکریہ۔ آپ کی ارسال کردہ نعتیہ شاعری پڑھ کر جی خوش ہو گیا جو کہ یقیناً ہماری اُردو میں برکت کا باعث بنے گی۔

    اُمید کرتا ہوں کہ آپ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت “ہماری اُردو“ کو دیتے رہیں گے۔ :)
     
  5. شاکرالقادری
    Offline

    شاکرالقادری ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2007
    Messages:
    38
    Likes Received:
    3
    نعیم رضا نے لکھا ہے
    برادر مکرم!
    آپ نے جو پرچہ برائے مبتدیان ترتیب دیا تھا وہ اسی قدر تعارف کا متقاضی تھا
    اگر مجھ سے کچھ اور پوچھا گیا تو جواب کے لیے حاضر ہوں بسرو چشم
    ضرورت اس امر کی ہے کہ اراکین کے تعارف کے لیے ایک جامع سوالنامہ مرتب کیا جائے

    آپ لوگوں کی محبتوں کے لیے خلوص دل سے شکر گزار ہوں
     
  6. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    شاکر بھیا آپ کو مرزا جی اور میری جانب سے ہماری اردو میں بہت خوش آمدید! امید ہے کہ آپ کے پیغامات پڑھ پڑھ کر ہماری اردو پہلے کی طرح بہتر ہو جائے گی! :)

    ہماری اردو سے مراد “ہماری زبان اردو“ ہے
     
  7. شاکرالقادری
    Offline

    شاکرالقادری ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2007
    Messages:
    38
    Likes Received:
    3
    مرزا جی اور بیگم مرزا!
    میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے یہاں خوش آمدید کہا

    عبدالجبار بھائی
    آپ کا بھی شکر گزار ہوں آپ کے استقبالیہ کلمات کے لیے
     
  8. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    سید شاکر القادری بھائی کو
    ھم اس ھماری پیاری اردو کی بارونق محفل میں
    شمولیت پر
    بہت بہت خوش آمدید کہتے ھیں
     
  9. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    بہت خوشی ھوئی۔

    سید ابرار حسین ( شاکرالقادری صاحب) آپ کا تعارف پڑھ کر بہت ہی زیادہ خوشی ھوئی ھے۔۔۔ ھم آپ کو ہماری اردو پیاری اردو سٹھو سٹھو اردو - سوھنڑوں سوھنڑوں اردو میں بہت بہت خوش آمدید کہتے ھیں-
     

Share This Page