1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شانگلہ خودکش حملہ: 7فوجیوں سمیت 41 ہلاک

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by نعیم, Oct 13, 2009.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    شانگلہ: فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 7 اہلکاروں سمیت 41 جاں بحق



    شانگلہ (نمائندگان جنگ ) ضلع شانگلہ کی تحصیل الپوری میں پیر کے روز خودکش دھماکے میں 7سکیورٹی اہلکاروں سمیت 41افراد جاں بحق اور 55 زخمی ہوگئے،واقعے کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، صدر، وزیراعظم اور سرحد حکومت کی طرف سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اس کارروائی کو بزدلانہ قرار دیدیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی دوپہر 1بجکر 25 منٹ پر الپوری چوک میں پولیس اسٹیشن اور شہر کی مصروف مارکیٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو کار میں سوار ایک خودکش حملہ آورنے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق اور 55 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں 7اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کے بعد الپوری چوک میں ہر طرف لاشیں اور زخمی بکھرے پڑے ہوئے تھے۔زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال شانگلہ پہنچایا گیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد کئی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے شدت پسندوں نے پولیس اسٹیشن کے قریب حملہ کیا اور کچھ دیر سکیورٹی فورسز اورشدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا جس کے بعد ہی دھماکہ کیا گیا۔ تحصیل ناظم الپوری طیب خان کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کچھ سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں کافی رش تھا اور یہاں پر زیادہ تر سرکاری دفاتر بھی موجود ہیں۔ سرکاری ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ یہ حملہ خودکش تھا جو ایک 13 سالہ لڑکے نے کیا جبکہ ایک اور عینی شاہد کے مطابق 3خودکش بمباروں نے سکیورٹی قافلے میں داخل ہو کر خود کو اُڑا دیا۔ صدر آصف علی زرداری ،وزیراعظم اور سرحد حکومت نے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اِس حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت دہشت گردوں کی اِس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہو گی۔


    جنگ نیوز
     
  2. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    اناللہ واناالیہ راجعون
    اللہ تعالٰی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور وطن عزیز پر اپنا کرم فرمائے آمین
     
  3. بزم خیال
    Offline

    بزم خیال ناظم Staff Member

    اناللہ واناالیہ راجعون
    دعا ہے اللہ تعالٰی تمام مرحومین کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور پاک وطن پر اپنا رحم و کرم فرمائے آمین
    دشمنان اسلام و پاکستان اپنے منطقی انجام کو پہنچیں!
     
  4. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    اناللہ واناالیہ راجعون
    اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور یہ جو کوئی بھی کروا رہا ہے اُسے ہدایت عطاء فرمائے ورنہ نیست و نعبود کر دے آمین
     
  5. انجم رشید
    Offline

    انجم رشید ممبر

    اناللہ واناالیہ راجعون
    اللہ پیارے وطن کی حفاظت عطاء فرماے
    ان درندوں کو عقل عطاء فرماے آمین ثم آمین
     
  6. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    اللہ کریم سب پر اپنا فضل و کرم فرمائے اور گمراہوں کو ہدایت دے یا نیست و نابود فرمائے۔ آمین
     

Share This Page