غوریات شادی کسی عورت کو فتح کرکے اس کے ساتھ عروسی لباس میں تصویر بنوانا نہیں ہے۔ شادی دو انسانوں کا باہمی رضا مندی سے ہنسی خوشی جینے کے عہد کا آغاز ہے۔ شادی ایک ایسی ذمہ داری کو نبھانے کا نام ہے جس سے بہتر معاشرہ تشکیل پائے اور آنے والی نسلیں متاثر نہ ہونے پائیں۔ کامیاب شادی وہی ہے جس میں ہر دو فریق ایک دوسرے کو اچھے اور برے خواص کے ساتھ قبول کرتے رہیں اور برداشت کرتے رہیں۔ جہاں یہ سلسلہ منقطع ہوا وہیں یہ رشتہ بھی منقطع ہوجاتا ہے۔ غوری 18 اپریل 2021