1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

*سینیٹ الیکشن کیلئےعمران خان نے ہررکن اسمبلی کو پچاس،پچاس کروڑدیئے:بلاول*

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏3 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    *سینیٹ الیکشن کیلئےعمران خان نے ہررکن اسمبلی کو پچاس،پچاس کروڑدیئے:بلاول*

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم اراکین اسمبلی کو خریدنے کیلئے ریاست کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں۔ عمران خان نے ہر ایم این اے کو پچاس، پچاس کروڑ دیئے۔

    اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کھل کر کہہ رہے ہیں ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔ سینیٹ الیکشن کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے، سب کو خوشخبری دیں گے۔

    بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم عمران خان ممبران کو خریدنے کے لیے ریاست کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں لیکن ہم ہر ممبر پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ضمیر کے مطابق اپنا ووٹ دے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ میں پیسے کے استعمال کی بات کرکے اپوزیشن کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔ پیسہ حکومت استعمال کر رہی ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کی جدوجہد کی وجہ سے عمران خان پہلی بار پریشان ہے کہ ان کی حکومت جا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تین سال سے حکومت عوامی مسائل حل نہیں کر سکی۔ پی ڈی ایم جدوجہد میں آج سے ہی کامیاب ہو گئی، کل جو ہوگا وہ بونس ہوگا۔ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کی بالا دستی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں