1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سیف کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏9 نومبر 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم سیف صاحب !

    ہماری اردو میں خوش آمدید۔ :222:

    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ادھورے آدمی کا پورا نام کس کام کا- سیف میرے پورے نام کا حصہ ہے فی الحال اسی پر اکتفا کریں-
    لقب تو نامور اشخاص کا ہوتا ہے، میں تو ایک غیر معروف آدمی ہوں-
    عمر تو بہت ہو گئی ہے بونس پر زندہ ہوں-
    لاہور میں مقیم ہوں دو دہائیوں سے-
    تعلیم ریکارڈ کی حد تک تو پوسٹ گریجوایشن تک ہے لیکن آتا جاتا کچھ نہیں-
    لڑکپن سے سیدھی بڑھاپے میں چھلانگ لگائی۔۔۔مشاغل کیا خاک ہوں گے-
    پیشہ ابھی تک طے نہیں ہو پایا تجربات جاری ہیں-
    مستقبل کے عزائم والی حد ختم ہو چکی ہے اب تو عزائم کے مستقبل کی فکر ہے-
    نوٹ : پرچہ حل کردیا ہے نمبر لگاتے وقت جانبداری سے کام لینا نہ بھولئے گا-
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    :lol: :lol: :lol:

    سیف صاحب ۔ آپ کے حل شدہ پرچہ ہماری اردو کے بہترین پرچوں میں سے ایک پرچہ ہے۔
    آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔ خاص طور پر یہ جملہ

    :lol: :lol: :lol:
     
  4. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    سیف میرے ایک ننھے منھے سے شاگرد کا نام ہے۔ :84:
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سیف بھائی ۔ اپنا تعارف دینے پر آپ کا بہت شکریہ ۔

    آپ کے بارے میں بہت کھرا کھرا جان کر بہت اچھا لگا :wink:

    اللہ پاک آپ کو خوش و خرم رکھے۔ آمین
     
  6. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    سیف بھائی

    سیف بھائی آپ سے ملکر خوشی ہوئی۔۔۔
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    سیف بھائی یہ کیا بات ہوئی بھلا ؟
     
  8. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    زہرا خان صاحبہ پرچے کا حل پسند کرنے کا شکریہ۔
    بجو میڈم! ننھا منا نہ سہی لیکن مجھے بھی اپنا شاگرد ہی سمجھیں۔
    نعیم صاحب نمبر تو دیئے نہیں آپ نے۔۔۔۔۔ لیکن پسندیدگی کے لیئے بے حد شکریہ۔
    کاشفی صاحب آپ کا بے حد شکریہ۔
    ہارون رشید صاحب آپ تو ماہر ہیں سمجھ تو گئے ہی ہوں گے۔۔۔۔۔ درمیانی حصہ جوانی والا دیکھ ہی نہیں پایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حالات سے لڑتے لڑتے گزری ہے پتہ ہی نہیں چلا کب جوانی آئی اور گزر گئی۔
     
  9. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    محسن :143:

    میں محسن نہیں :shock:
    بجو ہوں :oops:
     
  10. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    بجو صاحبہ معافی چاہتا ہوں غلطی سے محسن لکھ دیا تھا نظر نیچے پڑ گئی تھی- اب وہاں بھی درست کر دیا ہے-
     
  11. محمود رضا
    آف لائن

    محمود رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏20 اگست 2007
    پیغامات:
    89
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ماشاء اللہ اچھا تعارف ہے۔
    اللہ آپ کو خوش رکھے
     
  12. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    اور اب “ بجو میڈم “ لکھ دیا :133:
     
  13. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اور اب “ بجو میڈم “ لکھ دیا :133:[/quote:1g1rfblo]

    عقرب ۔ اس میں غصے سے اتنا لال سرخ ہونے کی کیا ضرورت تھی ؟ :84:
     
  14. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    عقرب کا بھی دل چاہ رہا ہے کہ کوئی انہیں “سر“ کا خطاب دے ۔۔۔ :lol: :lol:


    The Scorpion King :lol: :lol: :lol:
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پھر تو “ سر اور میڈم “ کی جوڑی بن جائے گی :p
     
  16. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    نعیم بھائی کمال ہے آپ ہر بات میں سے فضول بات نکال لیتے ہیں ! کیا بات ہے آپ کی! :lol:
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میری اچھی بہن ۔ جوڑی بنانا کیا فضول بات ہے ؟

    بھوکے سے پوچھا گیا کہ 2 جمع 2 ؟

    بولا “ چار روٹیاں“ :113:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں