1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سیدنا عمرفاروق کا عشق رسول

Discussion in 'عظیم بندگانِ الہی' started by نعیم, Sep 9, 2009.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سیدنا عمر فاروق :rda: کا عشقِ رسول :saw:

    حضرت زید بن اسلام رضی اللہ عنہ ، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ رات کو عوام کی خدمت کے لیے شہر کی گلیوں میں گھوما کرتے تھے۔ ایک رات نکلے تو دیکھا کہ ایک گھر میں چراغ جل رہا ہے اور ایک بوڑھی خاتون اون کاتتے ہوئے حضور اکرم :saw: کے ہجر و فراق میں ڈوبے یہ اشعار پڑھ رہی تھی

    علی محمد صلاۃ الابرار
    صلی علیہ الطیبون الاخیار
    قد کنت قواماً بکا بالاسحار
    یا لیت شعری والمنایا اطوار
    حل تجمعنی و حبیبی الدار

    ترجمہ : حضرت محمد :saw: پر اللہ کے تمام نیک بندوں اور متقین کی طرف سے درود و سلام ہو۔ آپ :saw: راتوں کو اللہ کی یاد میں کثرت سے قیام کرنے والے اور پچھلی رات کو آنسو بہانے والے تھے۔
    ہائے افسوس ! اسبابِ موت کئی ہیں (چاہے مجھے کیسی بھی موت آئے مگر) کاش مجھے یہ یقین ہوجائے کہ روزِ قیامت مجھے اٗپنے پیارے حبیب :saw: کی معیت و قرب نصیب ہوسکے گا۔

    یہ اشعار سن کر حضرت عمر فاروق :rda: کو بےاختیار اپنے پیارے آقا :saw: کی یاد آگئی ۔ زارو قطار رو پڑے ۔ روایات میں آتا ہے کہ سیدنا عمر فاروق :rda: خود پر قابو نہ رکھ سکے اور ۔۔

    "انہوں‌نے دروازے پر دستک دی ۔
    خاتون نے پوچھا : کون ؟
    فرمایا : عمر بن الخطاب ہوں۔
    خاتون نے کہا : رات کو اس وقت عمر کو یہاں‌کیا کام ؟
    فرمایا : اے خاتون ! اللہ آپ پر رحم فرمائے، دروازہ کھولیے، آپکوکوئی پریشانی نہیں ہوگی۔"
    خاتون نے دروازہ کھولا ۔ آپ اندر داخل ہوگئے اور فرمانے لگے
    " (ہجرو فراقِ رسول :saw: ) والے جو اشعار آپ پڑھ رہی تھی۔ ذرا دوبارہ پڑھ دیجئے۔"
    خاتون نے اشعار دوبارہ پڑھے تو آپ (روتے ہوئے) کہنے لگے :

    اے خاتون ! اشعار کے آخر میں جہاں آپ نے حبیب کریم :saw: سے ملاقات کی خواہش کی ہے ۔ اس (ملاقات کے) مبارک اجتماع میں مجھے بھی اپنے ساتھ شامل کرلیں اور یہ کہیں کہ "کاش ہم دونوں کو آخرت میں حضور اکرم :saw: کا قرب (اور ملاقات)‌نصیب ہوجائے۔ (پھر فرمایا)‌اے معاف فرمانے والے، عمر کو معاف فرما دے۔ "

    قاضی سلیمان منصور پوری :ra: کہتے ہیں کہ سیدنا عمر فاروق :rda: اس رات ہجرِ رسول :saw: میں گریہ و بکا کی وجہ سے اتنے علیل ہوگئے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم آپ کی تیمارداری کے لیے آتے رہے۔

    بحوالہ :
    1۔ قاضی عیاض ۔ الشفاء 2:21
    2۔ ابن مبارک ، الزہد : 1:363ٗ
    3۔ ملا علی قاری، شرح الشفاء ، 2:40
    4۔ خفا جی، نسیم الریاض، 3:355
     
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بے شک آقائے دو جہاں کا عشق بڑے نصیب والوں کو نصیب ہوتا ہے
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہارون بھائی ۔ دعا کرنا چاہیے کہ اللہ تعالی ان عظیم ہستیوں کے دلوں میں محبت رسول :saw: کی روشن شمعوں سے کوئی کرن ہمیں بھی عطا فرما دے۔ آمین
     
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  5. برادر
    Offline

    برادر ممبر

    Joined:
    Apr 21, 2007
    Messages:
    1,227
    Likes Received:
    78
    سبحان اللہ ۔ دلسوز الفاظ پڑھ کر آنکھیں نم ہوگئیں اور دل سرکارِ مدینہ ک:saw: ی یادوں سے روشن ہوگیا۔
    اللہ پاک ہم سب کو ایسی محبت کا نور عطا کرے۔ آمین
    جزاک اللہ نعیم بھائی ۔
     
  6. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
    نعیم بھائی بہت اچھی تحریر ہے
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    برادر بھائی اور منور چشتی بھائی ۔ آپ کی دعاؤں کا بہت شکریہ
    عاجز بھائی کے حق میں دعا کر دیا کریں۔ جزاکم اللہ
     
  8. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی بہت اچھی تحریر ہے جزاک اللہ
     
  9. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    جواب: سیدنا عمرفاروق کا عشق رسول

    یکم محرم الحرام سیدنا فاروق اعظم کا یوم شہادت ہے۔ اللہ کریم انکے اعلی درجات مزید بلند فرمائے اور ہمیں انکی تعلیمات پر عمل کی توفیق دے۔ آمین
     
  10. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیدنا عمرفاروق کا عشق رسول

    اللہ پاک ہم سب کو ایسی محبت کا نور عطا کرے
     

Share This Page