1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سیاہ ست دانوں کے لطائف

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏28 مئی 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    الیکشن کے دنوں‌میں سیاہ ستدان اپنے حلقے کے دورے کے دوران ایک علاقے سے گذرا تو دیکھا سڑک کنارے ایکسیڈنٹ ہوا اور لوگ ارد گرد اکٹھے ہیں ۔ سیاہ ستدان نے آگے بڑھ کر دیکھنے کی کوشش کی لیکن مجمع زیادہ ہونے کی وجہ سے کامیابی نہ ہوئی ۔
    اچانک سیاہ ستدان نے اپنی چالاکی استعمال کرتے ہوئے بلند آواز میں کہا۔
    مجھے رستہ دو ۔ میں اس کا رشتہ دار ہوں ۔
    لوگوں نے جھٹ سے رستہ دے دیا ۔ سیاہ ستدان فاتحانہ شان سے آگے بڑھا تو دیکھا ایک گدھا مرا پڑا تھا ۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    غلط کہا وہ کہتا کہ یہ میرا باپ ہے پھر بات درست ہوتی :serious:
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    :hasna: :hasna: ہاہاہااہاہاہاہاہاہاہااہاہاہاہا :hasna: :hasna: :hasna: :hasna: ہاہاہااہاہاہاہاہاہاہااہاہاہاہا :hasna: :hasna:
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    ایک بچے نے سائیکل خریدنی تھی، اس نے پانچ ہزار روپے کیلیے دعا مانگی اور جب دعا منظور نہ ہوئی تو اس نے خدا کو خط لکھ ڈالا۔ خط جب ڈاکخانے والوں کو ملا تو انہوں نے ایوان صدر بھیج دیا۔ صدر آصف ذرداری کو بچے پر ترس آیا اور انہوں نےیہ سمجھ کر کہ بچے نے پانچ سو روپ مانگے ہیں اسے پانچ سو کا چیک بھیج دیا۔

    جب بچے کو پانچ ہزار کی بجائے پانچ سو روپے کا چیک ملا تو اس نے خدا کو دوبارہ خط میں لکھا “اے خدا، تمہیں چاہیے تھا کہ رقم سیدھی مجھے بھیجتے، ذرداری کے ہاتھ کیوں بھیجی۔ تمہیں پتہ ہے مسٹر ٹین پرسینٹ نے ساڑھے چار ہزار روپےبطور کمیشن اپنے پاس رکھ لیے ہیں”۔
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    جاپانی قوم بالعموم انگریزی نہیں سیکھتی۔ ایک دفعہ جاپان کے وزیراعظم کی امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی مسز ہیلری سے ملاقات ہونا تھی۔ جاپانی وزیراعظم نے مترجم سے کہا کہ ان کے آنے سے پہلے مجھے ایک دو جملے سکھا دو تاکہ میں ان کا حال چال تو انگریزی میں پوچھ سکوں۔
    مترجم نے کہا:
    آپ ان سے کہیئے گا: ہاؤ آر یو؟ یعنی آپ کیسے ہیں؟
    وہ کہیں گے: آئی ایم فائن اینڈ ہاؤ آر یو؟ یعنی میں ٹھیک ہوں اور آپ کیسے ہیں؟
    آپ کہنا: می ٹو یعنی میں بھی (ٹھیک ہوں)
    اب جب آمنا سامنا ہوا تو معاملہ کچھ خراب ہو گیا۔
    جاپانی وزیراعظم نے کہا: ہو آر یو؟ یعنی آپ کون ہو؟
    کلنٹن نے بات کو مذاق میں ڈالتے ہوئے کہا: ہیلریز ہزبینڈ یعنی میں ہیلری کا شوہر ہوں۔
    جاپانی وزیراعظم بولے: می ٹو یعنی میں بھی (ہیلری کا شوہر ہوں)
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    ہاہا ۔ھارون جی ۔۔۔۔۔
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    بلاول : میں کیسا مسکین ہوں ابھی تک اپنی ماں کے قاتل کو نہیں پکڑ سکا




    زرد آری : مسکین ہی رہو قاتل مل گیا تو یتیم بھی ہوجاؤ گے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    پردے میں رہنے دو ۔۔۔۔۔۔
     
  9. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    گدھے مسکین پہ اِتنا بڑا اِلزام
     
  10. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    شکر کریں چیک آصف زرداری نے دیا ہے خادم اعلٰی نے نہیں دیا۔
    اگر خادم اعلٰی نے دیا ہوتا تو باؤنس ہوچکا ہوتا۔

    میرے ایک دوست کا گھر گزشتہ سال ایک ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں تباہ ہوگیا تھا۔ اس کے نقصان کا ازالہ چیک کی‌صورت میں کیا گیا اور چیک باؤنس ہوگیا۔ اس نے چیک واپس کرکے نیا چیک لیا تو وہ بھی باؤنس ہوگیا۔ پھر خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ لاہور ہائیکورٹ میں‌ کسی نے رٹ دائر کی گئی اور فیصلہ متاثرین کے‌حق میں ہوا تب جاکر چیک کیش ہوا۔
     
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    ہاہائے ایسا بھی ہوجاتا ہے
     
  12. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    واہ جی واہ مزا آ گیا
     
  13. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    اس لڑی کا نام کرین سیاستدانوں کے حقائق پلیز پلیز پلیز
     
  14. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    [​IMG]
     
  15. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    ایک طیارے میں صدر آصف زرداری ، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن اکٹھے سفر کر رہے تھے۔
    مولانا فضل الرحمن بولے “میں یقین سے کہتا ہوں کہ اگر میں پانچ ہزار کے نوٹوں کا بنڈل نیچے پھینک دوں تو عوام میں کم از کم ایک آدمی کی زندگی سنور جائے گی۔”
    نواز شریف بولے ” اگر میں پانچ ہزار کے دس نوٹ نیچے پھینک دوں تو یقیناً دس آدمیوں کی زندگی سنور جائے ”
    صدر آصف علی زرداری طیش میں آکر بولے ” اگر میں پانچ پانچ ہزار کے پچاس نوٹ نیچے پھینک دوں تو کم از کم پچاس آدمیوں کی زندگی سنور جائے گی ”
    یہ باتیں طیارے کا پائلٹ سن رہا تھا، وہ بولا ” اگر میں آپ تینوں کو زمین پر پھینک دوں تو سارے پاکستانی عوام کی حالت سنور جائے گی
     
  16. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    پایلٹ کی نئیت ٹھیک ہے !
    لیکن سیاست دان کم ہیں کُچھ اور بھی اکٹھے ہونے چاہییں ؟
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    یہ پی آئی اے پر سفر کریں تو کسی دن آہو
     
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

  19. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    ہاہا
    :176::176:
     
  20. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔بہت خوب جناب
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    سیاہ ستدان مرگیا ۔ اگلے جہاں‌پہنچا تو اسے بتایا گیا کہ اسے جنت یا دوزخ دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنے کا اختیار ہے۔ سیاہ ستدان بہت خوش ہوا۔ عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بولا ۔ لیکن انتخاب سے پہلے میں ایک نظر دونوں جگہیں دیکھنا چاہوں گا۔ درخواست قبول ہوئی ۔ جہنم کی کھڑکی کھولی گئی ۔ سیاہ ستدان نے دیکھا کہ ہر طرح کے عیاش لوگ ہیں۔ باغات ہیں ۔ شراب و کباب ہر چیز میسر ہے۔
    پھر جنت کی کھڑکی کھولی گئی ۔ باغات تو یہاں بھی تھے لیکن یہاں کے باشندے نیک پرہیز گار تھے۔ عبادت میں مصروف۔ تسبیح پکڑے۔
    سیاہ ستدان نے انتخاب سے قبل ایک دن سوچنے کے لیے مانگا۔ مہلت دے دی گئی ۔ اگلے دن اس نے "دوزخ " کا انتخاب کر لیا۔ اسے دوزخ کے دروازے پر لایا گیا ۔ دورازہ کھول کر جب سیاہ ستدان کو اندر دھکا دیا جانے لگا تو سیاہ ستدان نے دیکھا کہ اندر ہر طرف آگ ہی آگ ہے۔ عذاب ہے۔ مصیبتیں ہیں ۔ دوزخیوں‌کی بلبلاتی چیخیں ہیں۔ سیاہ ستدان نے رک کر پوچھا۔ "اوہ جناب ۔ کل تک تو مجھے یہاں باغات اور مزے ہی مزے دکھائے گئے تھے ؟"
    اسے اندر دھکا دیا گیا اور ساتھ ہی آواز آئی ۔ "اوئے ۔ وہ "انتخاب سے پہلے " کے سبز باغ تھے"
     
  22. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    ہاہاہاہاہاہاا ص آگیا بھائی
     
  23. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    [​IMG]
     
  24. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    [​IMG]
     
  25. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    دو نمبر

    استاد؛ " ایک لڑکی سب لڑکوں سے ہنس کر بات کرتی ہے، بتاؤ اس فقرے میں لڑکی کیا ہے؟"۔
    شیخ رشید؛ " سر جی! یہ لڑکی دو نمبر ہے"۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    ہاہاہاہا کھوتے دا کھر
     
  27. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    جواب: سیاہ ست دانوں کے لطائف

    اپنے نام کیطرح گہرا کام کر گئے ہیں‌
     
  28. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    ایک دن جنگل کے جانوروں نے شیر سے کہا کہ بادشاہ سلامت آپ سارا گوشت خود کھا جاتے ہیں اور ہمارے لئے صرف ہڈیاں چھوڑتے ہیں یہ جمہوری دور ھے اس لئے وسائل کی تقسیم بھی جمہوری انداز سے ہونی چاہیے ، شیر نے سر تسلیم ختم کیا اور دوسرے دن گائے کا شکار کرنے کے بعد اس کے چار ٹکڑے کئے اور سب کو بلا کر تقسیم کا عمل شروع کیا اس نے ایک ٹکڑے کو اٹھا کر ایک طرف رکھا اور کہا یہ بادشاہ کی حیثیت سے میرا حصہ ھے ، پھر دوسرے ٹکڑے کو اٹھایا اورکہا یہ شکاری کی حیثیت سے میرا حق بنتا ھے کہ میں اپنے پاس رکھوں ، پھر تیسرا ٹکڑا اٹھاتے ہوئے کہا یہ ایک عام حصہ دار کی حیثیت سے میرے حصے میں آتا ھے چوتھے ٹکڑے کو اس نے میدان میں رکھا اور کہا کسی میں جرات ھے تو اسے اٹھا لے۔۔۔۔۔۔۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جنگل کا شیر تھا یا پاکستان والا ؟ :khao:
     
  30. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    آپ سمجھ تو گئے ہی ہیں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں