1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سیاہ رات ۔۔۔ قاسم علی رضا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏7 دسمبر 2015۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    چاہے کتنی بھی گہری سیاہ رات ہو
    اسکے سائے میں ڈوبی ہر اک بات ہو

    چاہے ظلم و ستم کی سیاہ رات ہو
    چاہے جبروتشدد کی ہر رات ہو

    ناگنوں کی طرح چاہے ڈستے رہیں
    رات کے سائے کتنے ہی بڑھتے رہیں

    رات سے اب کبھی خوف کھانا نہیں
    رات سے ڈر کے تم دور جانا نہیں

    دل میں شمع یقیں کو جلاتے چلو
    اپنی ہمت کو ہر سو بڑھاتے چلو

    یہ یقیں ہے میرا اور ایمان ہے
    اپنے رب پر ہی کامل یہ ایمان ہے

    عزم اپنا یقیں میں جو ڈھل جائے گا
    رات کا یہ قہر بھی بدل جائے گا

    رات کا کام ڈھلنا ہے ڈھل جائے گی
    یہ مقدر ہے دن میں بدل جائے گی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں