1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سیاست کے میدانوں کے وہ بڑے شکاری

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از بزم خیال, ‏23 ستمبر 2009۔

  1. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    سیاست کے میدانوں کے وہ بڑے شکاری
    ملک و قوم ہے انہیں صرف پارک سفاری

    آئین و انصاف تو ہے مارچ کبھی دھرنا
    ووٹ ہے انہیں جاہ و حشمت کی سواری

    قائد کے وطن اسلام کو صیغہ آباد لگا دیا
    ہاتھ باندھے کھڑے ہیں جہاں سب درباری

    چھن گئی ان سے متاع محبوبِ الہٰی
    شکر ہے مفتی اعظم نہیں کوئی سرکاری

    نہیں خدا کو چاہ جو خود سے نہیں آگاہ
    قرآن سے متصادم جن کی رسم کار و کاری

    آبِ قطرہ ہی سے ہے لہر ابر و آبشار
    صرف خون کو خون سے نہیں کوئی آبیاری

    نفسِ شیطان کے ہیں یہ عروجِ کمالات
    چھن گئی جن سے عزتِ نفس و خودداری

    قوم کی تقدیر بن گئی قسمت کا کھیل
    آج اس کی باری تو کل اس کی باری

    نہیں بدلتا وہ ایسی قوموں کی تقدیر
    جہاں سفید کو ہو سیاہ کی ریا کاری

    اب تو سمجھو ابن خلق جوڑ لو تعلق
    عشقِ رسول و خوفِ خدا ہو تم پہ طاری

    تمہاری روحیں کیوں جسموں سے جدا جدا
    تم سب تو ہو ایک خدا کے پجاری

    اے خدا چھین لے میرا علم مجھ سے
    جو حائل ہو میری شَبِ عبادت گزاری

    تیرا گھر ایک ہر گھر میں تیرا کلام ایک
    ایک کو دوسرے سے پھر کیوں ہے بیزاری

    ابلیس نے ایک بار جو بہکا دیا
    بنی آدم نے اختیار کرلی وہی روش ساری

    محمودالحق
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    بہت عمدہ نظم ہے
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بزم خیال بھائی ۔
    ہر محب وطن پاکستانی کے دل کی آواز ہے جسکا اظہار کہیں بصورت نثر تو کہیں بصورت شاعری ۔
    اور آپ نے شاعرانہ انداز میں اپنے قومی درد کا خوب اظہار کیا ہے۔
    کاش ہم سب اپنی اصلاح اور اسکے بعد اپنے وطن کی ترقی کے لیے عزم مصمم کر لیں۔ آمین
     
  4. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی بہت دکھ ہوتا ہے کہ ہر جگہ نا انصافی، اقربا پروری، سفارش، رشوت،ایک دوڑ لگی ہے روندند ڈالنے کی اور کیا زمانہ آگیا برے کو برا کہنے کا رواج ہی ختم ہو گیا اچھائی ایک طعنہ بن کر رہ گئی انسان کے مرتبہ کا اس کی مادی حیثیت سے تعین کیا جاتا ہے پڑھا لکھا انسان ایک فلسفہ بن کر رہ گیا جس کے بارے میں گمان کیا جاتا کہ وہ کامیابی کی سیڑھی چڑھنے کی اہلیت نہیں رکھتا تعلیم یافتہ وہی سمجھا جاتا ہے جو تعلیم کی بدولت زیادہ کماتا ہے
    جب انسان بلندی چھو لیتا ہے تو اسے دوسرے لوگ چھوٹے نظر آتے ہیں مگر اصل میں وہ بڑا نہیں ہو جاتا بلکہ وہ خود ان سے دور چلا جاتا ہے
    خواجہ میر درد نے کیا خوب کہا کہ
    درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
    ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کروبیاں


    اس لئے تو میرے کلام کا نام ہی در دستک ہے
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    درست فرمایا بزم خیال بھائی ۔
    لیکن اس دورِ پرفتن میں اعلائے کلمۃ الحق کہنے والے ہی اللہ کو پسند ہیں۔ سو اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کے لیے انسان کو اپنی بساط مطابق امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دیتے رہنا چاہیے۔

    اللہ تعالی ہم سب کو احقاقِ حق اور ابطالِ باطل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  6. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    ثمہ آمین! نعیم بھائی
    بجا فرمایا آپ نے ! کلمہ حق کہنا چاہئیے مصلحت پسندی سے اگر سچ کی حق تلفی ہو تو خاموشی گناہ ہے
    اللہ تعالی ہمیں سیدھی راہ دکھائے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں