1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سکیورٹی کا مسئلہ نہیں، سری لنکن ٹیم پاکستان آ کر کھیلے: سرفراز احمد

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏14 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سکیورٹی کا مسئلہ نہیں، سری لنکن ٹیم پاکستان آ کر کھیلے: سرفراز احمد
    [​IMG]
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور لنکن ٹیم کو کہنا چاہتا ہوں آئیں اور پاکستان میں کھیلیں۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم روزانہ پریکٹس کر رہی ہے، نیا ڈومیسٹک سٹرکچر تبدیل ہوا ہے ہمیں اس سسٹم کو وقت دینا ہو گا، اس سے مستقبل میں فائدہ ہوگا۔

    کھلاڑیوں کی طرف سے ریٹائرمنٹ لینے کے سوال کے جواب میں کپتان کا کہنا تھا کہ جن کھلاڑیوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، اس بارے میں میں کچھ نہیں بتا سکتا بلکہ وہی بتا سکتے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں، مسلسل 5 دن ہوتی ہے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ملک میں انٹرنیشل کرکٹ کی واپسی کیلیے بہت زیادہ کوششیں کی ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور دیگر ممالک کے بورڈز کو پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دوسرے ممالک کو بہت زیادہ سپورٹ کیا دوسرے ممالک بھی ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے کردار ادا کریں۔کپتان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم سری لنکا ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے دہشتگردی کے باوجود اپنی ٹیم وہاں بھیجی کھیلی اور سیریز بھی کھیلی۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں دہشتگردی کا بڑا واقعہ ہوا، کوئی بھی ٹیم وہاں نہیں جا رہی تھی لیکن ہماری انڈر 19 ٹیم وہاں گئی، ہم سب کو اچھے کی امید رکھنی چاہیے۔ چاہتے ہیں لنکن ٹائیگر کیساتھ سیریز شیڈول کے مطابق چاہتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار بال خراب ہو جاتا ہے، کوکا بورا کا استعمال اچھا ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں