1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سکندر کا تفتیش میں پولیس سے عدم تعاون، جھوٹ پکڑنے والی مشین استعمال کی جائیگی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏2 ستمبر 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    سکندر کا تفتیش میں پولیس سے عدم تعاون، جھوٹ پکڑنے والی مشین استعمال کی جائیگی

    اسلام آ باد (آئی این پی+این این آئی) اسلام آبا د واقعہ کے ملزم سکندر کے سینے میں زخم کے باعث مخصوص ڈریسنگ ہوگی، سکندر کے سینے اور پیٹ کا سی ٹی سکین کیا جا سکتا ہے۔ اتوار کو پمز ہسپتال کے ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق ملزم سکندر کے سینے میں زخم کے باعث مخصوص ڈریسنگ کی جائیگی۔ سکندر کی ٹانگ کا زخم بہتر ہے تاہم ابھی پلاسٹر موجود ہے۔ ڈاکٹر نے کہا کہ سکندر کے سینے اور پیٹ کا سی ٹی سکین کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ سکندر نے ہسپتال میں شیو اور کٹنگ کرائی۔ سکندر اب صوفے پر بیٹھ کر ناشتہ کرتا ہے اور اسے ہائی پروٹین غذا دی جارہی ہے جس میں چکن سوپ، انڈہ اور دیگر غذائیں شامل ہیں جو اسے کھلائی جا رہی ہیں۔ ادھر پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ملزم سکندر تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا، وہ کبھی غلط بیانی کرتا ہے کبھی خاموشی اختیار کر لیتا ہے۔ پولیس نے ملزم سکندر سے بیان لینے کی کوشش کی ہے تاہم وہ تعاون نہیں کر رہا۔ پولیس نے فیصلہ کیا ہے سکندر سے جھوٹ بولنے کا پتہ چلانے والی مشین کے ذریعے پوچھ گچھ کی جائیگی۔ قبل ازیں سکندر کی اہلیہ کنول کا بھی پولی گرافکس ٹیسٹ لیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سکندر حیات کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفصیلی بیان لیا جائیگا۔ علاوہ ازیں پولیس نے اسلام آباد واقعہ کیس میں ملزم اختر اور ملزمہ کنول کے خلاف (آج) پیر کو نامکمل چالان پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سکندر کی اہلیہ کنول اور سکندر کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم اختر کو آج انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائیگا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان کیس کی سماعت کریں گے۔ پولیس نے کیس میں اب تک 12 گواہوں کے بیانات قلمبد کیے ہیں ان گواہوں میں ڈرائیور امجد، 2 ہوٹل ملازمین اور پولیس افسران شامل ہیں تاہم مرکزی ملزم سکندر اور مرکزی گواہ زمرد خان کے بیانات ابھی تک قلمبند نہیں کیا جاسکے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ میڈیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سکندر ہے کوئی معمولی بندہ تو نہیں شکر ہے اس کے نام کے ساتھ اعظم نہیں ہے
     
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اعظم بننے کے لئے تو یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔۔۔۔۔
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جی ہاں لیکن اس کا مشن پتہ نہیں اتنا ہی تھا یا کچھ اور بھی تھا
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اگر کامیاب ہوجاتا تو ضرور آگے بڑھتا۔
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اگر میڈیا نہ ہوتا تو ہمیں کچھ پتہ نہ چلتا ،اور اب وہ احکام کے حوالے ہے ہمیں وہی پتہ چلے گا جو حکومت بتائے گی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں