1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سپریم کورٹ کا ایک اور انقلابی قدم ،مبارکباد

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد نواز شریف, ‏31 جولائی 2009۔

  1. محمد نواز شریف
    آف لائن

    محمد نواز شریف ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2009
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سپریم کورٹ کے فیصلے نے پاکستان کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔اس سے ملک میں انصاف اور جمہوریت کا بول بالا ہوگا۔اس فیصلے سے وکلا،عوام او ر جمہوریت کی فتح ہے۔
     
  2. ARHAM
    آف لائن

    ARHAM ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اپریل 2009
    پیغامات:
    82
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جی بہت خوشی کی بات ہے ۔۔۔ اللہ کرے یہ فیصلہ عوام کی توقعات پر پورا اترے ۔۔
    این آر او کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی تو ۔۔۔ ظاہر ہے پی سی او کے تحت جج جسٹس حمید ڈوگر کا صدر سے لیا گیا حلف اور انتخابات کو بھی ماننا پڑے گا ۔۔
    یہ بھی غیر آئینی قرار دیا جانا چاہییے ۔۔۔
    ۔۔۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے نواز شریف بھائی۔ فیصلہ کیا ہوا ہے ؟ کچھ بتا بھی دیں ؟
    اور اس 3 نومبر کے قومی جرم کی سزا کس کس کو ملے گی ؟ کیا طریقہ کار ہوگا؟
    کیونکہ کسی کام کو صرف "غیر آئینی" قرار دے دینا تو کوئی "انصاف" نہیں۔
    عدل و انصاف تو یہ ہے کہ اس غیر آئینی و غیر قانونی بلکہ قانون شکنی کے مرتکب افراد /فرد کو قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی غیرقانونی حرکت کرنے کی جرات نہ ہوسکے۔
    اور اگر عدالت سےسزا یافتہ کوئی شخص غیر ملک میں بھی ہو تو اس ملک سے تقاضا کرکے اسے واپس لاکر سزا دی جائے۔
     
  4. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    آج جنگ کراچی نے بھی کمال کردیا اتنی بڑی خبر شاید ہی اپنی تاریخ میں لگائی ہو جو آج لگائی ہے۔۔۔۔۔دیکھیں تو صحیح
    [​IMG]
     
  5. وقاص علی قریشی
    آف لائن

    وقاص علی قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 فروری 2009
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سب سے زیادہ خوشی جنگ ہو ہی ہوئی ہے ہاہاہاہاہاہا
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عدالت عالیہ اس اہم فیصلے پر مبارک باد کی مستحق ہے۔
    اللہ کریم انہیں غریب ، سسکتی ، بلکتی مظلوم عوام کو بھی عدل و انصاف مہیا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  7. محمداسد
    آف لائن

    محمداسد ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    عدلیہ کے اس فیصلہ نے ثابت کردیا کہ پاکستان میں اب بہت کچھ ہوسکتا ہے۔ اس میں وہ چیزیں بھی شامل ہیں کہ جسے لوگ بلاک جھجک ماننے سے انکار کردیتے تھے۔

    دعا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے حق میں بہتر ثابت ہو۔
     
  8. محمداسد
    آف لائن

    محمداسد ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    یہ بہت اہم بات کی آپ نے نعیم بھائی۔ جب جرم ثابت ہوجائے تو فورآ سے بیش تر مجرم کو سزا دینی چاہیے۔ تاکہ دوسرے مجرموں پر بھی واضح ہوجائے کہ جو وہ آج کررہے ہیں، اس پر انہیں مستقبال میں قرار واقعی سزا ہوسکتی ہے۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ محمد اسد بھائی ۔
    ہم لوگ مٹھائی بانٹنے کا بہانہ ڈھونڈتے ہیں۔
    یعنی اس غیر قانی حرکت کے نتیجے میں جتنے غلط اور غیر قانونی فیصلے ہوچکے ہیں ۔ ان میں سے کچھ کو تو کالعدم قرار دے دیا جائے ۔۔۔ اور کچھ کو "ضرورت کے تحت " برقرار رکھا جائے ۔ یہ کیسا انصاف ہے ؟
    اور پھر ایک قانون شکنی کی گئی ہے۔ عدالت عالیہ نے فیصلہ بھی سنا دیا کہ قانون شکنی ہوئی ہے ۔ لیکن مزے کی بات ہے کہ قانون شکن افراد / فرد کو کسی قسم کی سزا بھی نہیں سنائی گئی ؟



    اگر کسی کے پاس مختلف معلومات ہوں تو پلیز مجھے اپ ڈیٹ کر دیجئے گا۔ شکریہ
     
  10. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    نعیم بھائی
    آئین کے مطابق سپریم کورٹ سزا نہیں دے سکتی سزا حکومت دے سکتی ہے پارلیمنٹ سے قرارداد پاس کراکے۔
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    راشد بھائی ۔
    آپ جیسے دانشور بھائی کی بات نے مجھے ورطہء حیرت میں ڈال دیا۔
    قہقہہ لگانے والا تھا لیکن پھر خیال آیا کہ بات چونکہ آپ جیسے پڑھے لکھے دانشور بھائی کی ہے اس لیے سنجیدگی سے سوچنا چاہیے

    کہ وہ کونسی آئینی شق ہے جس کے تحت عدالت عظمی کو جرم "متعین" کرنے کا تو حق حاصل ہے لیکن سزا متعین کرنے کا حق نہیں ہوتا ؟؟؟؟؟

    اور اگلا سوال یہ ہے کہ آیا دنیا کے کسی بھی عدالتی نظام میں بھی ایسی آئینی پابندی موجود ہے ؟؟؟؟
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کچھ بھی ہو میں تو یہی کہوں گی یہ سب نورا کشتیاں ھیں ، چاھے کسی کو برا لگے
     
  13. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    میں خود حیران ہوں کہ یہ کیسا قانون ہے کہ آئین توڑنے والے کو سپریم کورٹ سزا نہیں دے سکتی جبکہ چوری، ڈاکہ، قتل، فراڈ کے مجرموں کو سپریم کورٹ سزا دے سکتی ہے۔

    کہنے کو عدالتیں آزاد ہیں لیکن آئین آج بھی یرغمال ہے۔

    بہرحال دیکھیں پی پی کیا واقعی مشرف کو سزا دیتی ہے؟
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    پی پی میں جو ملزمان ھیں ان کو سزا کون دے گا کیا کوئی نیا حکمران؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: پیارے راشد بھائی ۔ آپ بھی میری طرح بالکل بھولے بھالے ہیں۔ :hasna:
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مشرف کو سزا تو تب دی جائے جب مشرف سے اچھا حکمران منتخب کیا گیا ہو
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ بھی خوب قانونی نکتہ وری ہے۔ ماشاءاللہ
     
  18. محمد نواز شریف
    آف لائن

    محمد نواز شریف ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2009
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    لیکن اس طرح کا حکمران کہاں سے تلاش کریں
    یہ تو پاکستانی قوم پر ذمہ داری پڑتی ہے کہ جب الیکشن ہوں تو ووٹ سے انقلاب لایا جائے
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مگر نواز جی اس کے لئے عوام کا تعلیم یافتہ ہونا ضرروی ھے ،
     
  20. محمد نواز شریف
    آف لائن

    محمد نواز شریف ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2009
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    السلام علیکم
    خوشی جی
    اس وقت پاکستانی قوم میں جذبہ موجود ہے لیکن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی خوبیداہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے اور اس قابل بنایا جائے کہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں
    یہی وجہ خوشی جی
    ہمارے ملک میں بہت قائدین موجود ہیں جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
    لیکن حکومت اسی کی ہوتی ہے جو جتنا بدمعاش ہو تا ہے
    شریف لوگوںکو حکومت کب ملتی ہے۔
     
  21. عرفان پتوکی
    آف لائن

    عرفان پتوکی ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اگست 2009
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بلکل سچ کہا
     
  22. محمد نواز شریف
    آف لائن

    محمد نواز شریف ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2009
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    عرفان صاحب
    السلام علیکم
    آپ نے بجا فرمایا
    کہ
    یہ حقیقت ہے کہ ملک میں قیادت کا بحران ہے نہ کہ کوئی بحران
    اگر اس وقت ملک کو صالح قیادت مل جائے تو وہ دن دور نہیں کہ ہم اس کو ترقی کی راہ پر گامزن نہ کر سکیں
     
  23. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بالکل ٹھیک کہا نواز جی ، ایمان دار انسان تو الیکشن میں پیسہ لگا ہی نہیں‌سکتا
     
  24. محمداسد
    آف لائن

    محمداسد ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    میرے علم میں تو آئین کی ایسی کوئی شق موجود نہیں جس کہ رو سے مشرف کو سپریم کورٹ سزا نا دے سکتی ہو :soch:
    ہاں! (غالبا سترہویں ترمیم کی برکت سے) موجودہ صدر کو سزا دینے کا اختیار موجود نہیں۔
     
  25. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سچ کہا خوشی جی واقع ہی سب نورا کشتی ہے چیف جسٹس صاحب بھی تو اپنا بدلہ لیں گے اس حمام میں سب ہی؟
     
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ انجم جی تائید کرنے کا ، سیاست کا دوسرا نام ہی شاید بدلہ ھے
     
  27. محمداسد
    آف لائن

    محمداسد ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    معذرت کے ساتھ انجم بھائی مجھے آپ کی اس بات سے اتفاق نہیں کہ چیف جسٹس صاحب مشرف صاحب سے کسی قسم کا بدلہ لینے کی کوشش میں ہوں گے۔ جنرل مشرف کے اقتدار کا آغاز و انجام ایک غیر آئینی طریقہ سے ہوا۔ اور ان کے مکمل دور میں آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ قائم کئے گئے۔ حتاکہ چیف جسٹس کو بھی چھوٹے الزامات لگا کر برطرف کیا، جو کہ ان کی رخصتی کی بڑی وجہ بنا۔ 3 نومبر کے اقدامات بھی دراصل اسی ناکامی کا بدلہ تھا جو کہ مشرف صاحب کو پوری قوم کے سامنے اٹھانا پڑی۔ اس کے برخلاف، مشرف کے ہاتھوں برطرفی اور پھر غیر آئینی نظر بندی کے خلاف چیف جسٹس نے نا ہی کوئی غیر آئینی کام کیا اور نا ہی کوئی ایسا فیصلہ جسے آپ 'سیاسی بدلہ' کہہ سکیں۔

    حقیقت یہ ہے کہ ہم سیاستدانوں کی سیاہ کاریوں سے اس قدر متاثر ہوچکے ہیں کہ ہمیں حمام میں سب ننگے ہی نظر آنے لگے ہیں۔ ہم میں وہ حوصلہ باقی ہی نہیں رہا کہ اندھوں میں کانڑا راجہ کی ہی پہچان کرسکیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نظریات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ہر معاملہ کو باریک بینی سے ذاتی سوچ و بغض سے بالاتر ہوکر پرکھا جائے۔ :rolleyes:
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔ محمد اسد بھائی
    یہ بات آپکے لیے شاید حیران کن ہو کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں برسراقتدار صدر و وزیر اعظم (اور اب ) گورنر حضرات کو بھی قانونی چارہ جوئی کے لیے بلانے کا اختیار کسی عدالت کے پاس نہیں۔

    البتہ سابقہ حکمرانوں کو تو " جو چاہے آپکا حسن کرشمہ ساز کرے " کے تحت کبھی شیطان کبیر اور کبھی این آر او کے ذریعے " معصوم فرشتہ " ثابت کرنے کی شعبدہ بازیاں‌ہمیشہ کی جاتی ہیں۔
     
  29. محمداسد
    آف لائن

    محمداسد ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    وعلیکم السلام نعیم بھائی

    بات صرف اتنی سی ہے کہ ایک چور جاتا ہے تو دوسرے کے لئے راستہ ہموار کردیتا ہے۔ تاکہ میرے پیٹی بھائی کو آنے والی مشکلوں میں آسانی ہوسکے اور وہ مجھے دعائیں دے کہ اے اللہ این آر او کے خالق کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما۔
    ویسے آپ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں، اسلامی کے بجائے جمہوریہ کو نشان زدہ کرتے تو زیادہ جچتا۔ کیوں کہ یہ حکمران جمہوریت کا مذاق اڑاتے ہیں نا کہ اسلام کا۔ جس چیز کو جانتے ہی نا ہوں، بھلا اس کا مزاق کیسے اڑائیں۔ :p
     

اس صفحے کو مشتہر کریں