1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوچتا ہوں کہ وہ لمحہ بھی کیا لمحہ ہوگا

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏26 فروری 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تصورِ حاضری


    سوچتا ہوں کہ وہ لمحہ بھی کیا لمحہ ہو گا
    جب گنہ گار درِ آقا پہ پہنچا ہو گا

    میں نہ کھولوں‌گا زباں کوچہء جاناناں میں
    اشکِ سوزاں میں دلِ زار کا نغمہ ہو گا

    چشمِ نمناک سے سجدے ہی ٹپک جائیں گے
    اُن کے قدموں میں دلِ تِشنہ مچلتا ہوگا

    خلدِ ابدی کے نظارے نظر آجائیں گے
    جب میرے پیشِ نظر گنبدِ خضریٰ‌ہوگا

    نورِ رحمت کے بھکاری ہیں جہاں قُدسی بھی
    اُسی دربار کی چوکھٹ پہ یہ منگتا ہوگا

    کون بےذوق تکے گا سوئے حورانِ فلک
    جبکہ آنکھوں میں ترے حُسن کا جلوہ ہوگا

    چشمِ بینا کی بصارت مجھے مل جائے گی
    خاکِ طیبہ کا میری آنکھ میں سُرمہ ہوگا

    اسکی مستانہ روی، رہبرِ اہلِ دانش
    بزمِ سرکار سے مہ خوار جو پیتا ہوگا

    اور عظمت وہ رضا چاہے گا کیا دنیا میں
    بن کے منگتا جو تیری گلیوں‌میں پھرتا ہوگا‌‌‌‌

    کلام: محمد نعیم رضا​
     
  2. گجر
    آف لائن

    گجر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2007
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ماشاء اللہ و جزاک اللہ بخیر۔
    اے عشق نبی میرے دل میں بھی سمَا جانا
    مجھ کو بھی محمد(عربی :saw: )کا دیوانہ بناجانا
     
  3. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللٌہ کیا نعت کہی آپ نے سبحان اللٌہ

    شب و روز گنبد قضریٰ، خیالوں میں یہ رہتا میرے
    تلاتم انکی دید کا دریا، آنکھوں میں یہ بہتا میرے

    کھڑا تُو ھو کے تو دیکھ، آیا بلاوہ تیرا دیارنبی سے
    بیٹھا یہ فقیر لگائے صدا، کانوں میں یہ کہتا میرے​
     
  4. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    سبحان اللہ ۔ بہت پیارا تخیل ہے۔

    اللہ تعالی سب کو آقا ئے دوجہاں :saw: کے روضہء اقدس کی حاضری کا موقع نصیب فرمائے۔ آمین
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ سب دوستوں بھائیوں کا حوصلہ افزائی کے لیے بہت شکریہ !

    دعا کریں جس بارگاہ میں لکھی ہے وہاں قبول ہو جائے۔ کیونکہ ہمارے آقا :saw: کی شان تو خود اللہ رب العزت بیان فرمانے والا ہے۔

    یہ تو انہی کا کرم ہے ورنہ مجھ جیسا کمینہ اس قابل کہاں ؟
     
  6. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    سبحان اللہ۔

    نعیم بھائی! بہت ہی خوب۔

    اُن کے دَر پر پہنچنے تو پائیں، یہ نہ پوچھو کہ ہم کیا کریں گے
    سَر جُھکانا اگر جرم ہو گا ، ہم نگاہوں سے سجدہ کریں گے​
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ کسی شاعر نے کیا خوب کہا۔۔

    اے ضُعف !! مدد کر درِ جاناں پہ گِرا دے
    دربان کہیں اُٹھ ! کہوں “ اُٹھا نہیں جاتا“​
     
  8. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللٌہ عبدالجبار بھائی ہہت ھی خوبصورت،
    آپ کی اور نعیم بھائی کی ھر تحریر قابل تعریف ھوتی ھے -

    اکثر لوگ پابندیوں کے باوجود بھی عقیدت میں جذبات میں آکر حضور :saw: کے روضے کی جالیوں کے پاس بے قابو ھو جاتے ھیں اور کوشش یہ بھی کرتے ھیں کہ کسے نہ کسی طرح جالیوں کو چوم لیں،
    لوگوں کی حضور:saw: سے والہانہ عقیدت، محبت، انکے خلوص میں ڈوبے ھوئے جذبات کو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو امنڈ آتے ھیں -


    گنبدخضریٰ پر تڑپتے مچلتے، عاشق رسول دیکھے
    آنکھوں سے اُنکے چھلکتے، عقیدت کے پھول دیکھے
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالرحمن سید بھائی ! جودین ایمان ہمیں سکھانے والے نے سکھایا ہے وہ یہی ہے

    نگاہِ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر
    وہی قرآں وہی فرقاں وہی یٰسیں و طٰہٰ

    جب کائنات ہی انہی کی خاطر بنائی گئی اور مقصود و منتہائے کائنات ٹھہرے اور یومِ قیامت بھی اس وقت تک سمیٹا نہ جائے گا جب تک ہمارے محبوب آقا :saw: امت کی بخشش فرما کر “ راضی “ نہ ہو جائیں۔ کیونکہ اللہ تعالی نے وعدہ فرما دیا

    ولسوف یعطیک ربک فترضی (سورہ والضحا)

    ترجمہ‌: (اے محبوب :saw: ) آپ کا رب آپ کو اتنا عطا کرے گا کہ آپ راضی ہوجائیں گے“
    یعنی عطائے الہی کا سلسلہ رضائے مصطفیٰ :saw: تک جاری رہے گا۔ اسی لیے شاعر پکار اٹھتا ہے

    خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالم
    خدا چاہتا ہے رضائے محمد :saw:​
     
  10. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    کوڈ:
    جب کائنات ہی انہی کی خاطر بنائی گئی اور مقصود و منتہائے کائنات ٹھہرے اور یومِ قیامت بھی اس وقت تک سمیٹا نہ جائے گا جب تک ہمارے محبوب آقا  امت کی بخشش فرما کر “ راضی “ نہ ہو جائیں۔
    بے شک!

    وہ سماں کیسا ذی شان ہو گا، جب خدا مصطفٰی سے کہے گا
    اب تو سجدے سے سَر کو اُٹھا لو، آپ کی ساری اُمّت بَری ہے​
     
  11. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    سبحان اللہ و ماشاءاللہ

    آپ دوستوں‌کی عشقِ رسالت لے لبریز تحریریں پڑھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے۔

    اللہ تعالی ہم سب کو اپنی اور اپنے محبوب نبی کریم :saw: کی محبت عطا کرے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں