1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سونی نے ڈیٹا ذخیرہ کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏10 مئی 2014۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    سونی نے ڈیٹا ذخیرہ کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا

    [​IMG]
    یہ سٹوریج ٹیپ 148 گیگا بائٹس فی مربع انچ کے حساب سے ڈیٹا سٹور کر سکے گی جو سنہ 2010 میں بنائے جانے والے ریکارڈ سے پانچ گنا زیادہ ہو گا

    معروف الیکٹرونکس کمپنی سونی نے ایک نئی سٹوریج ٹیپ متعارف کروائی ہے جس میں 185 ٹیرا بائٹس ڈیٹا فی کارٹریج محفوظ کیا جا سکے گا۔
    آئی بی ایم کی مدد سے بنائی جانے والی یہ ٹیپ 3,700 بلیو رے ڈسکس کے برابر ڈیٹا ذخیرہ کر سکے گی۔

    یہ سٹوریج ٹیپ 148 گیگا بائٹس فی مربع انچ کے حساب سے ڈیٹا سٹور کر سکے گی جو سنہ 2010 میں بنائے جانے والے ریکارڈ سے پانچ گنا زیادہ ہو گا۔

    سونی کمپنی کی متعارف کروائی جانے والی یہ سٹوریج ٹیپ ایسے کاروباری اداروں کے لیے فائدہ مند ہوں گی جو زیادہ عرصے کے لیے اپنا ڈیٹا محفوظ رکھنا چاہتی ہیں۔

    تجزیہ نگاروں نے پیشنگوئی کی ہے کہ سنہ 2020 تک پوری دنیا کا ڈیٹا 40 ٹریلین گیگا بائٹس پر مشتمل ہو گا۔

    سونی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیپ کا استعمال ہارڈ ڈرائیوز کے مقابلے میں ڈیٹا ذخیرہ کرنے کا ایک سستا اور توانائی کا موثر طریقہ ہے تاہم اس ٹیپ سے دوبار ڈیٹا حاصل کرنا ایک سست عمل ہے۔

    ایک بیان میں سونی کمپنی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات آنے کے بعد ڈیٹا سسٹمز کی ریکوری جیسا کہ ڈیٹا بیسز اور ڈیٹا سرورز کے علاوہ انتظامیہ کی ضروری معلومات کو محفوظ بنانا بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے اور پوری دنیا کی کمپنیاں نیا ڈیٹا سسٹمز بنانے کی جانب گامزن ہیں۔

    بیان کے مطابق اس ٹیپ کے ذریعے بگ ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے کلاؤڈ سروسز کی توسیع اور نئی منڈیوں کے قیام کے بارے میں ڈیٹا سٹوریج میڈیا کے لیے ایک بڑھتی ہوئی ضرورت ہے۔

    بشکریہ: بی بی سی اُردو
     
    این آر بی, پاکستانی55, نعیم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کمال ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    اٹھ اوئے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں