1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سورج کی روشنی سے کام کرنے والی پہلی اسمارٹ واچ

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏14 جنوری 2019۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    — فوٹو بشکریہ سی نیٹ

    دنیا کی پہلی اسمارٹ واچ جسے چارجنگ کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ سورج کی روشنی اور جسمانی حرارت سے ہی چارج ہوجاتی ہے۔

    لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران میٹرکس پاور واچ 2 کو متعارف کرایا گیا تھا جس میں دل کی دھڑکن پر نظر رکھنے، قدموں کو گننا، آل ویز آن ریفلیکٹو کلر اسکرین، 200 میٹر واٹر ریزیزٹنس، نوٹیفکیشنز اور جی پی ایس جیسے فیچرز تو موجود تھے۔

    مگر اس کی خاص بات اس کی بیٹری چارجنگ خصوصیات ہیں کیونکہ یہ مکمل طور پر شمسی توانائی اور جسم سے خارج ہونے والی حرارت پر کام کرتی ہے۔

    [​IMG]
    فوٹو بشکریہ سی نیٹ


    اس اسمارٹ واچ کو تیار کرنے والی کمپنی میٹرک پہلے ہی ایسی فٹنس واچز تیار کرچکی ہے جن میں چارجنگ کی ضرورت نہیں مگر اتنے فیچرز اس میں پہلے نہیں دیکھے کیونکہ میٹرکس پاور واچ میں صرف قدموں کی ٹریکنگ اور وقت ہی دیکھا جاسکتا تھا۔

    مگر اب نئی اسمارٹ واچ میں سولر چارجنگ کا اضافہ کیا گیا جبکہ تھرمو الیکٹرک ٹیکنالوجی کے باعث یہ گھڑی مختلف فٹنس ٹریکرز کو چیلنج دینے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

    اس گھڑی میں 1.2 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ ریفلیکٹو سولر رنگ بھی واچ ڈسپلے میں موجود ہے۔

    یہ اسمارٹ واچ ایپل ہیلتھ کٹ اور گوگل فٹ پر کام کرسکتی ہے جبکہ تھرڈ پارٹی فٹنس ایپس سے بھی اسے کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔

    [​IMG]
    فوٹو بشکریہ سی نیٹ


    کمپنی کے مطابق اس میں ایمبیک اپالو 3 پراسیسر موجود ہے جبکہ کمپاس ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ اور جی پی ایس بھی دیا گیا ہے مگر اس میں میوزک پلے بیک سپورٹ موجود نہیں۔


    اس گھڑی کی قیمت 200 ڈالرز رکھی گئی ہے جس کے پری آرڈر انڈیگوگو پر دیئے جاسکتے ہیں جبکہ رواں سال کے آخر میں یہ ریٹیل میں 499 ڈالرز میں دستیاب ہوگی۔
     
    آصف احمد بھٹی اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت مہنگی ہے
     
    آصف احمد بھٹی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں