1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سورج خطرناک بھی ہے۔

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از ابن عبداللہ, ‏2 اگست 2006۔

  1. ابن عبداللہ
    آف لائن

    ابن عبداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    یہ رپورٹ صحت پر سورج کی روشنی کے منفی اثرات کے بارے میں دنیا کی پہلی رپورٹ ہے۔ ڈبلیو ایچ او یعنی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن صحت سے متعلق اقوامِ متحدہ کا ادارہ ہے۔
    یہ رپورٹ سورج کی شعاؤں میں زیادہ دیر رہنے کے خطرات پر واضح ثبوت فراہم کرتی ہے اور دنیا میں جلد کے سرطان اور صحت پر سورج کے دوسرے منفی اثرات کو نمایاں کرتی ہے۔
    ڈبلیو ایچ او میں عوامی صحت اور آب و ہوا کی ڈائرکٹر ماریہ نیرا کا کہنا ہے ’ ہمیں سورج کی روشنی کی کچھ حد تک ضرورت ہوتی ہے مگر زیادہ مقدار میں سورج کی روشنی جان لیوا حد تک خطرناک ہو سکتی ہے۔ خوش قسمتی سے چند سادہ حفاظتی اقدامات سے یو وی آر سے پیدا ہونے والے امراض جیسا کہ میلانومس، جلد کے متعدد سرطان اور موتیا سے مکمل طور پر حفاظت ممکن ہے۔
    ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہر سال 1.5 ملین سے زیادہ ’معزوری کے مطابق عمر’ یا ڈی اے ایل وائی ایس سورج میں زیادہ دیر رہنے کی وجہ سے ضائع ہوتے ہیں۔ ڈی اے ایل وائی ایس بیماری یا موت کی وجہ سے پوری طرح کام کرنے کی طاقت ضائع ہونے کی صورت میں اقدام ہے۔
    ڈبلیو ایچ او اور بین الاقوامی سیّاحت کا ادارہ لوگوں کو یو وی آر سے حفاظت کے لیئے سورج کی روشنی سے خاص طور پر محتاط رہنے کی تاکید کر رہے ہیں۔سورج کی یو وی آر شعائیں ہر ایک پر پڑتی ہیں۔ تھوڑی مقدار میں یو وی آر صحت کے لیئے اچھی ہوتی ہیں اور جلد میں وٹامن ڈی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تاہم کثیر مقدار میں یو وی آر کئی قسم کے مہلک امراض کا سبب بن سکتی ہیں۔
    یو وی آر کی مقدار دن اور سال کے مختلف اوقات میں تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ صبح دس بجے سے دو بجے تک جب سورج آسمان میں سب سے اونچا ہوتا ہے یو وی آر کی شدت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ عرض و بلد اور اونچائی کا تعلق بھی یو وی آر کی شدت سے ہوتا ہے۔ خطِ استوا سے نزدیک کے علاقوں میں اور زیادہ اونچائی پر یو وی آر کی شدت اور اس سے نقصان کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح زمین کی سطح بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ گھاس، مٹی اور پانی 25 فیصد سے بھی کم یو وی آر کو منعکس کرتی ہے۔ تازہ برف 80 فیصد یو وی آر کو، ساحلِ سمندر کی سوکھی ریت 15 فیصد یو وی آر کو اور سمندر کی جھاگ 25 فیصد یو وی آر کو منعکس کرتی ہے۔یو وی آر کو نہ ہی دیکھا جا سکتا ہے اور نہ ہی محسوس کیا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے یو وی آر کے پیمانے جیسا کہ دنیا بھر میں سورج کے یو وی آر کی فہرست زمین پر یو وی آر کی شدت کا اندازہ لگانے کے لیئے ضروری ہے۔ اس فہرست میں سورج کے تمام یو وی آر اور اس سے جلد پر اثرات شامل ہیں۔یو وی آر کی فہرست میں جتنا بڑا نمبر ہو گا، جلد اور آنکھوں کو نقصان کا اتنا ہی زیادہ خطرہ ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق اگر یو وی آر کی فہرست میں شعاؤں کی شدت تین (درمیانی) یا اس سے زیادہ ہو تو سورج سے حفاظت کے اقدامات اپنانے چاہیئں۔سرطان پر تحقیق کے ادارے کی ایک معلوماتی افسر لورا جین آرم سٹرانگ کے مطابق: ’سورج سے بچاؤ کے لیئے آپ کو دوپہر کا وقت چھاؤں میں گزارنا چاہیئے، قمیص اور ٹوپی سے اپنے آپ کو ڈھکنا چاہیئے اور 15+ فیکٹر کا سورج سے بچاؤ والا لوشن استعمال کرنا چاہیئے۔


    دھوپ سے ہر سال 60000 ہلاکتیں۔۔،

    سورج کی شعاؤں سے جلد کا سرطان ہو سکتا ہے۔
    ڈبلیو ایچ او کےمطابق سورج میں زیادہ دیر رہنے سے ہر سال 60000 سے زائد اموات ہوتی ہیں۔ زیادہ تر اموات سورج کی نقصان دہ شعاؤں یو وی آر سے پیدا کردہ جلد کے سرطان سے ہوتی ہیں۔
    اس رپورٹ کے مطابق یو وی آر سے جلد جل بھی جاتی ہے، اس سے زخم بھی ہو جاتے ہیں اور جلد جلدی عمر رسیدہ ہونے لگتی ہے۔


    سورج سے بچاؤ کے لئیے چند حفاظتی تدابیر:

    دوپہر کے وقت سورج میں مت جائیں۔
    حفاظتی کپڑے مثلاً ٹوپیاں اور سورج سے بچاؤ کے چشمے وغیرہ پہنیں۔
    +15 فیکٹر کا سورج سے بچاؤ کا لوشن استعمال کریں۔
    سن لیمپس اور ٹیننگ کے پارلرز سے پرہیز کریں۔
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
  3. ابن عبداللہ
    آف لائن

    ابن عبداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    شکریہ آپ کا کہ
    آپ لوگ ہم جیسے پر تقصیر بندوں
    کو بھی پڑ ھتے ہیں۔
     
  4. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    یہ تحقیق دھوپ میں کام کرنے والے مزدوروں کو تو نفسیاتی طور پر بیمار بھی کر سکتی ہے۔ 8)
     
  5. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    جنابِ محترم آپ نے شاید اس تحریر کا بغور مطالعہ نہیں کیا ورنہ آپ یہ بات نہ کہتے
    کیونکہ اس سے بچاؤ کی تدابیر بھی ساتھ ہی تحریر کی گئ ہیں۔
     
  6. ابن عبداللہ
    آف لائن

    ابن عبداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    جناب محترم اس تحقیق سے یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ
    قدرت نے ہر چیز میں اعتدال رکھا ہے ۔
     
  7. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ یہ تو دلسچپ شئیرنگ ھے آض نظر پڑی اس پہ تو، شکریہ ابن عبداللہ جی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں