1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوالیہ بیت بازی

Discussion in 'اشعار اور گانوں کے کھیل' started by ع س ق, Sep 9, 2006.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    ہم کو تو فکرِ عشق ہے ، کیا ہوگا
    رزق ذمہء خدا ہے مل ہی جائے گا

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تشنگی ایسے لبوں کی کیا بجھا پاتا فرات
    مدتوں سے خود تھا جنکی دید کا پیاسا فرات
    پھر وہی منظر نظر کے سامنے کیوں آ گیا ؟
    کربلا، خوں ریزی، کوفہ، تشنگی، صحرا، فرات
     
  2. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    مانا جو میں‌کہتا ہوں‌تجھے لگتا ہے برا سا
    پھر بھی ہے مجھے تم سے بہرحال گلہ سا
    چپ چاپ رہے دیکھتے تم عرش بریں پر
    تپتے ہوئے کربل میں محمد کا نواسا
    دشمن تو بہرطور تھے دشمن مگر افسوس
    تو نے بھی فراہم نہ کیا پانی ذرا سا


    ہوس کو ہے نشاط کار کیا کیا؟
    نہ مرنا ہو تو جینے کا مزہ کیا؟
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    واصف بھائی ۔ آپ کا پچھلا شعری جواب بہت اچھا تھا۔ بہت خوب :)

    آپ کا سوالیہ شعر تھا۔
    کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا
    میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا

    -----------------------------
    بغض ہے دل میں اور کدورت ہے
    دوستی جیسے بے ضرورت ہے
    کس کو جینے کی آس ہے عُرفی
    زندگی کس کی خوبصورت ہے؟
     
  4. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز
    دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا

    ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے؟
    تمہی کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے؟
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    آپ تو نزدیک سے نزدیک تر آتے گئے
    آپ سے پھر تم ہوئے پھر تُو کا عنواں ہو گئے

    -----------------------------------

    غمِ دل کا یہ فسانہ میں کسے سناؤں جا کر؟
    میرا کون جہاں میں تیرے بن اے جانِ جاناں؟
     
  6. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    اور بھی چہرے زمانے میں ہزاروں ہوں گے
    اُس کے چہرے پہ نظر ہو یہ ضروری تو نہیں


    --------------------------------------------------------------------------

    تجھے دیکھے نہ کیوں سارا زمانہ؟
    کہاں ملتا ہے تجھ سا دیکھنے کو؟​
     
  7. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    تیری موجودگی میں‌ تیری دنیا کون دیکھے گا؟
    تجھے میلے میں‌سب دیکھیں گے میلہ کون دیکھے گا؟
     
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    حسنِ تاباں کو سنورنے کی ضرورت کیا ہے
    سادگی میں بھی ایک ادا ہوتی ہے
    تم جو آ جاتے ہو مسجد میں ادا کرنے نماز
    یہ کبھی سوچا کہ کتنوں کی قضا ہوتی ہے ؟؟

    (کسی قوالی میں حضور :saw: کی نسبت پڑھے گئے ذوقیہ اشعار )
     
  9. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    نمازیں جو قصا ہوں پھر ادا ہوں
    نگاہوں کی نمازیں کب ادا ہوں؟​
     
  10. عمر الغزالی
    Offline

    عمر الغزالی ممبر

    تمہی کو تکنے لگے تو جو آیا مسجد میں
    نماز سب نے قضا کی تیری ادا کے لیے

    اندھیرا مانگنے آیا تھا روشنی کی بھیک
    ہم اپنا گھر نہ جلاتے تو اور کیا کرتے؟
     
  11. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    تڑپ کر سوز دل کو جلوہ ساماں کر لیا میں نے
    بہت بے نور تھی دنیا چراغاں کر لیا میں نے

    --------------------------------------------------------------------------

    اندھیری رات ہے سایہ تو ہو نہیں سکتا
    یہ کون ہے جو میرے ساتھ ساتھ چلتا ہے؟
     
  12. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    کوئی تو ہے جو دُعاؤں میں‌یاد رکھتا ہے
    میں ڈوبتا ہوں سمندر اُچھال دیتا ہے


    --------------------------------------------------------

    اوروں کا ہاتھ تھامو اُنہیں راستہ دکھاؤ
    میں بھول جاؤں اپنا ہی گھر تم کو اِس سے کیا؟​
     
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    عبدالجبار بھائی ۔ معذرت کیساتھ عرض کروں ۔
    میراخیال ہے دوسرے مصرعے میں لفظ “ قضائیں“ ہے۔
     
  14. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    سوالیہ شعر تھا ۔
    اپنوں سے بے وفائی اچھی نہیں حضور
    اب دیر ہو چلی ہے ذرا لوٹ آئیے
    --------------------

    اے نامہ بر تو ہی بتا تم نے تو دیکھے ہوں گے
    کیسے ہوتے ہیں وہ خط جن کے جواب آتے ہیں ؟
     
  15. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    قاصد کے آتے آتے خط اک اور لکھ رکھوں
    میں‌جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں

    پیامبر نہ میسر ہوا تو خوب ہوا
    زبانِ غیر سے کیا شرع آرزو کرتے؟
     
  16. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جو تو ملے تو کہیں حالِ دل اپنا
    نامے پہ دردِ دل لکھا نہ جائے گا

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کہاں گئے وہ مسلمان اگلے زمانے والے ؟؟
    گردنیں قیصر و کسریٰ کی جھکانے والے
     
  17. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    تھے تو آباء وہ تمہارے ہی مگر تم کیا ہو
    ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو

    یہ کن نظروں سے تو نے آج دیکھا؟
    کہ تیرا دیکھنا دیکھا نہ جائے
     
  18. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    مریضِ غم کا منکا ڈھل چُکا ہے
    چلو اب رہ گیا کیا دیکھنے کو


    نصیر اُن کی گلی میں‌کیوں‌گئے تھے؟
    یہی اپنا تماشہ دیکھنے کو ؟​
     
  19. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن
    بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جلا ہے جسم تو اب دل بھی جل گیا ہو گا
    کریدتے ہو جو اب راکھ ، جستجو کیا ہے ؟؟
     
  20. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں؟
    اب دیکھیے ٹھہرتی ہے جا کر نظر کہاں؟
     
  21. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    اٹھی نظر تو کوئے نبی :saw: پر ٹھہر گئی
    دل کیا سنور گیا میری قسمت سنور گئی
    ہجرِ نبی :saw: میں آہ کہاں بے اثر گئی
    تڑپے جو ہم یہاں تو مدینے خبر گئی

    ---------------------

    خوشبو ہے دوعالم میں تری اے گلِ چیدہ
    کس منہ سے بیاں ہوں‌تیرے اوصافِ حمیدہ؟
     
  22. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    درودِ آل محمد کی یہ فضیلت ہے
    کہ لاشریک بھی اس میں‌شریک ہوتا ہے
    --------------------------------------------------------------------
    تجھ سے مل کر اداس ہوں اتنا
    تو چلا جائے گا تو کیا ہو گا ؟
     
  23. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    ہم روحِ سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچان
    کل اور کسی نام سے آجائیں گے ہم لوگ

    -----------------

    گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ؟
    عجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیراں کر گیا وہ
     
  24. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آ سکتا نہیں
    محو حیرت ہوں یہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی؟
     
  25. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    دن کے ہاتھوں میں فقط ایک سلگتا سورج
    رات کی مانگ ستاروں سے مزین دیکھوں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    رات کیا شئے ہے سویرا کیا ہے؟
    یہ اجالا یہ اندھیرا کیا ہے؟
    میں بھی نائب ہوں‌تمہارا آخر
    کیوں یہ کہتے ہو کہ تیرا کیا ہے؟
     
  26. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    وابستہ ہے ہمیں‌سے گر جبر ہے وگر قدر
    مجبور ہیں‌تو ہم ہیں‌، مختار ہیں‌تو ہم ہیں

    چھین کر لے گیا کون آج تیرا صبر و قرار؟
    بیقراری تجھے اے دل کبھی ایسی تو نہ تھی
     
  27. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    صبر و قرار جانے ہمیں آتا کیوں نہیں
    شاید کہ ہو گیا ہے مجھے پیار آپ سے


    ----------------------------------------------------------

    میرا منہ کفن سے کھولا بڑی سادگی سے بولے
    یہ نیا لباس کیسا ؟ یہ کہاں کے ہیں ارادے ؟​
     
  28. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    اس نے ہماری قبر پہ آ کے جو مسکرا دیا
    بجلی چمک کے گر پڑی سارا کفن جلا دیا
    ---------------------------------------------------------------
    قفس میں‌مجھ سے رودادِ چمن کہتے نہ ڈر ہمدم
    گری ہے جس پہ کل بجلی وہ میرا آشیاں کیوں ہو؟
     
  29. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    بہانہ مل نہ جائے بجلیوں ‌کو ٹوٹ پڑنے کا
    کلیجہ کانپتا ہے ، آشیاں کو آشیاں کہتے


    ---------------------------------------------------------------

    کیا میری طرح خانہءِ برباد تم بھی ہو؟
    کیا بات ہے تم گھر کا پتا کیوں نہیں دیتے؟​
     
  30. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    میکدے کے سوا، ہمارا پتہ
    ان کی زلفوں کے آس پاس ملا

    ------------------------------------------------------

    اپنی تنہایوں پہ ہنستے ہیں
    کون ہے آشنا فقیروں کا؟
     

Share This Page