1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوات آپریشن کی کمان کرنیوالے اشفاق ندیم کو چیف آف جنرل سٹاف بنا دیا گیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏30 نومبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔ انہیں لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے پر ترقی کی وجہ سے خالی ہونیوالے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل اشفاق ندیم کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدہ پر ترقی دیکر چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا۔ انہیں لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے پر ترقی کی وجہ سے خالی ہونیوالے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ پاک فوج میں چیف آف جنرل سٹاف کا عہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ قائم مقام آرمی چیف کے برابر ہوتا ہے۔ آرمی چیف کی عدم موجودگی میں چیف آف جنرل سٹاف آرمی چیف کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآہ ہوتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی سے پہلے وہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے عہدے پر گزشتہ دو سال سے تعینات تھے۔ انہوں نے سوات میں فوجی آپریشن کی کامیاب کمان کی، وہ کور کمانڈر کے چیف آف سٹاف بھی رہے۔ جنرل ہارون اسلم کے استعفے اور جنرل راحیل شریف کی ترقی کی وجہ سے پاک فوج میں چیف آف لاجسٹک اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیویشن کے عہدے بھی خالی ہوگئے ہیں جنہیں آئندہ چند روز میں پُر کیا جائیگا۔ اسکے علاوہ بھی پاک فوج میں آئندہ چند دنوں میں بڑے پیمانے پر ترقیوں اور تبدیلیوں کا امکان ہے۔فوجی ذرائع کے مطابق اشفاق ندیم پیشہ وارانہ تربیتی کورس کیلئے بیرون ملک گئے تھے جہاں انہوں نے اس کورس میں ٹاپ کیا۔ وہ حال ہی میں وطن واپس آئے تھے۔
    http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2013-11-30/page-1/detail-11
     

اس صفحے کو مشتہر کریں