1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوئے حرم جو ہے نکلی وہ راہ ذاتِ عمرؓ ۔۔ریاض احمد قادری

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    سوئے حرم جو ہے نکلی وہ راہ ذاتِ عمرؓ
    خدا پرستوں کی ٹھہری پناہ ذاتِ عمرؓ

    خدا سے مانگا انہیں ہے دعا میں آقاﷺ نے
    ہوئی حضورﷺ کی جس پر نگاہ ذاتِ عمرؓ

    انہی کے نام سے منسوب عدل اور انصاف
    ملی ہے عدل کی جس کو کلاہ ذاتِ عمرؓ

    فلاح و فوز کا ہر سلسلہ چلا انؓ سے
    برائے حضرتِ انساں رفاہ ذاتِ عمرؓ

    جو بس اکیلے ہی لشکر کا روپ رکھتے تھے
    خدا نے دین کو بخشی سپاہ ذاتِ عمرؓ

    جو مصطفیٰ ﷺ نے کہا بس وہی اٹل سمجھا
    ذرا نہ رکھتی تھی کوئی اشتباہ ذاتِ عمرؓ

    نبیﷺ پہ جان چھڑکتے تھے وہ ریاضؔ احمد
    فنائے الفتِ عالم پناہ ﷺ ذاتِ عمرؓ
    -----
    ریاض احمد قادری
     

اس صفحے کو مشتہر کریں