1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سلطان میر کی شاعری

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by سلطان میر, Jul 8, 2009.

  1. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    ٹوٹے تار دِل کے جُڑا نہیں کرتے


    ہم تو مسافر ہیں رُکا نہیں کرتے
    جو اک بار بچھڑیں مِلا نہیں کرتے
    ممکن نہیں ہے تجدید محبت کی
    ٹوٹے تار دِل کے جُڑا نہیں کرتے
    منصف اسے سمجھا خطا ہماری تھی
    سو ہم منافق سے گِلہ نہیں کرتے
    راہیں بدلنا ہم سیکھ نہیں پائے
    سیدھی راہ سے ہم ہٹا نہیں کرتے
    اک رب اکیلا ہے بہت عبادت کو
    سب کے سامنے ہم جھکا نہیں کرتے
    ہم بیکار محنت کئے گئے سُلطاں
    زخمِ جگر پھر سے سِلا نہیں کرتے۔​
     
  2. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    اک رب اکیلا ہے بہت عبادت کو
    سب کے سامنے ہم جھکا نہیں کرتے

    بہت خوب سلطان میر جی

    بہت عمدہ خاص طور ہی یہ شعر بہت خوبصورت ھے
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    یقینا ہر مسلمان کا عقیدہ و پسندیدہ شعر ہے۔ ماشاءاللہ ۔

    سلطان بھائی ۔ بہت عمدہ کہا ہے آپ نے۔ بہت خوب۔
     
  4. بزم خیال
    Offline

    بزم خیال ناظم Staff Member

    راہیں بدلنا ہم سیکھ نہیں پائے
    سیدھی راہ سے ہم ہٹا نہیں کرتے
    اک رب اکیلا ہے بہت عبادت کو
    سب کے سامنے ہم جھکا نہیں کرتے

    ماشااللہ سلطان میر بھائی دل کو چھو لینے والا بہت عمدہ کلام ہے بہت خوب
     
  5. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    بھت عمدہ و اعلیٰ
     
  6. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    جواب: ٹوٹے تار دِل کے جُڑا نہیں کرتے۔

    تمام دوستوں کو سلام، اور حوصلہ افزائی و خوبصورت کمینٹس کیلئے جزاک اللہ خیرا ً ۔
     
  7. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    ’’کوئی نہیں‘‘
    دِل بند گلی تک لے آیا، اب آگے رستہ کوئی نہیں
    یاں لوگ سبھی تو ھیں روگی، اس کارن ہنستا کوئی نہیں
    ہیں سبھی مسافر اس جگ میں، سب وقتی میلہ سا ہے لگا
    یاں سیر سپاٹا سب کرتے ہیں، لیکن بستا کوئی نہیں
    جب وقت قضاء کاآتا ہے، مٹ جاتے ہیں ناطے بھی سبھی
    سب جال ٹوٹ کے رہ جاتے ہیں، اِن میں پھنستا کوئی نہیں
    دِل لاکھ دہلتا ہو لیکن، جائینگے آگے تنہا سبھی
    ہے سفر قضاء کی وادی کا، یاں ساتھی بنتا کوئی نہیں
    اِک روز سبھی کو جانا ہے، کوئی رُک نہ پائے گا یہاں
    جب اجل وار کرتی ہے، پھر یارو بچتا کوئی نہیں
    سب اکڑ مزاجیں رہ جائینگی، بس ایماں ہی دے گا نفع
    واں کِسی مُنافق کی سُلطاں، فریادیں سُنتا کوئی نہیں۔
    (سُلطاں) ​
     
  8. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: کوئی نہیں۔

    واہ اچھی کاوش ھے سلطان جی بہت خوب
     
  9. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: ٹوٹے تار دِل کے جُڑا نہیں کرتے۔

    سلطان جی آپ کا شکریہ کہ آپ کو 5 ماہ بعد خیال آ ہی گیا اس بات کا
     
  10. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جواب: ٹوٹے تار دِل کے جُڑا نہیں کرتے۔

    خوشی جی آپ جانتی ہیں انھیں
     
  11. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    جواب: ٹوٹے تار دِل کے جُڑا نہیں کرتے۔

    خوشی جی، آپ نے صحیح فرمایا ، واقعی بہت لیٹ ہو گیا میں رپلائی کرنے میں (5ماہ)، لیکن طبیعت کی خرابی نے اس سے پہلے مہلت ہی نہیں دی تھی کہ میں بروقت رپلائی کر سکتا۔ بہرحال سب دوستوں سے لیٹ رپلائی پر معذرت خواہ ہوں۔ امید ہے کہ سب دوست میری طرف سے تاخیر کا قصور معاف فرمائیں گے اور مُجھے اپنی دعاوءں میں یاد رکھیں گے۔
    والسلام
    طالبِ دُعا
    سُلطان میر
     
  12. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    جواب: کوئی نہیں۔

    رپلائی اور حوصلہ افزائی کیلئے جزاک اللہ خوشی جی۔
     
  13. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: کوئی نہیں۔

    آپ مزید کلام شئیر کریں پلیززززززززززززز
     
  14. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: ٹوٹے تار دِل کے جُڑا نہیں کرتے۔

    حسن جی اس فورم کے حوالے سے تو ہم ایک دوسرے کو جانتے ہی ھیں

    آپ ہر لڑی میں ہر کسی کو جواب دیتے ھیں کس کس کو جانتے ھیں‌آپ، اور سلطان جی کو کون سی ایسی فالتو بات کر دی میں نے جو آپ کو اس سوال کی ضرورت محسوس ہوئی

    ہم سب آپ کو دعاؤں میں یاد رکھیں گے آپ کوشش کرکے تھوڑا وقت اس بزم کے لئے نکال لیا کریں تاکہ ہمیں بھی کوئی اچھا کلام پڑھنے کو مل سکے شکریہ
     
  15. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    بدل جاتے ہیں

    بدل جاتے ہیں
    تلاطم خیز جذبات بدل جاتے ہیں
    وقت کے ساتھ حالات بدل جاتے ہیں
    خلوص و محبت بہت جَتاتے ہیں جو
    اچانک وہی حضرات بدل جاتے ہیں
    تیر پُرانے ہیں تِرے حسیں نینوں کے
    نشانے مگر ہر رات بدل جاتے ہیں
    تغیـر اچانک ہر اَک چیز میں ہو گا
    اچانک یہاں درجات بدل جاتے ہیں
    کبھی جو مِلن کی کریں بات تو سُلطاں
    اچانک مِری وہ بات بدل جاتے ہیں۔
    (سُلطاں)​
     
  16. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    جواب: ٹوٹے تار دِل کے جُڑا نہیں کرتے۔

    جزاک اللہ خوشی جی، کوشش کروں گا کہ اب سلسلہ ٹوٹنے نا پائے بشرطِ زندگی۔
     
  17. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: ٹوٹے تار دِل کے جُڑا نہیں کرتے۔

    شکریہ سلطان جی ، ہمیں شدت سے انتظار رھے گا خدا آپ کو سلامت رکھے
     
  18. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: بدل جاتے ہیں

    خلوص و محبت بہت جَتاتے ہیں جو
    اچانک وہی حضرات بدل جاتے ہیں


    واہ بہت خوب ، خوبصورت کلام ھے
    بہت عمدہ سلطان جی

    شکریہ اس شئیرنگ کا
     
  19. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    جواب: کوئی نہیں۔

    ضرور انشااللہ کوشش ہو گی کہ روزانہ کم از کم ایک نئی پوسٹ کرتا رہوں۔
     
  20. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جواب: کوئی نہیں۔

    ہے سفر قضاء کی وادی کا، یاں ساتھی بنتا کوئی نہیں
    اِک روز سبھی کو جانا ہے، کوئی رُک نہ پائے گا یہاں

    سلطان بھائی بہت اچھی شاعری ارسال کی شکریہ :a191:
     
  21. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جواب: بدل جاتے ہیں

    تیر پُرانے ہیں تِرے حسیں نینوں کے
    نشانے مگر ہر رات بدل جاتے ہیں
    تغیـر اچانک ہر اَک چیز میں ہو گا
    اچانک یہاں درجات بدل جاتے ہیں

    بہت اچھی شاعری :101:
     
  22. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    جواب: بدل جاتے ہیں

    حوصلہ افزائی، اور پسندیدگی کیلئے جزاک اللہ خوشی جی، اور حسن رضا جی۔
     
  23. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جواب: بدل جاتے ہیں

    سلطان بھائی مزید شاعری کا انتظار ہے
    آپ کا ذوق بہت اچھا ہے
     
  24. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    تُم ہو

    ’’تُم ہو‘‘
    آسماں تُم ہو زمیں تُم ہو
    ہے یقیں اِن میں کہیں تُم ہو
    جس جگہ خوشبُو برستی ہے
    ہم جانتے ہیں وہیں تُم ہو
    ہم محبت سے جسے چاہیں
    وہ محبت کا نَگِیں تُم ہو
    تعریف ہو نہ سکے تیری
    جانِ من اتنی حسیں تُم ہو
    روشنی جس کی رہے ہر سُو
    وہ حسیں نُورِ جبیں تُم ہو
    دِل چیر ڈالوں رقیبوں کے
    جو پتا ہو کہ یہیں تُم ہو
    جو طلب میری بڑھا ڈالے
    وہ صدائے نغمگیں تُم ہو
    بے فکر ہیں ہم تُجھے دے کر
    اب مِرے دِل کے اَمیں تُم ہو
    ہے تِرا گھر تو دِلِ سُلطاں
    ہاں مِرے دِل کے مکیں تُم ہو۔
    (سُلطاں)​
     
  25. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    جواب: بدل جاتے ہیں

    خوبصورت کمینٹس کیلئے جزاک اللہ حسن رضا جی۔ انشااللہ روزانہ ایک آدھ نئی غزل یا نظم پوسٹ کرتا رہوں گا بشرطِ زندگی۔
     
  26. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    جواب: کوئی نہیں۔

    پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کیلئے جزاک اللہ حسن رضا جی۔
     
  27. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جواب: بدل جاتے ہیں

    انشاءاللہ

    ہمیشہ خوش و خرم رکھیں :mashallah:
     

Share This Page