1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سلام یا حسین علیہ السلام

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏30 دسمبر 2008۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
    اللھم صل علی محمد :saw: وعلی آل محمد :saw:

    نہ پُوچھ میرا حسین :as: کیا ہے؟
    جہانِ عزمِ وفا کا پیکر
    خِرد کا مرکز، جنوں کا محور
    جمالِ زھراسلام اللہ علیہا ، جلالِ حیدر :as:
    ضمیرِ انساں، نصیرِ داور
    زمیں کا دل، آسماں کا یاور
    دیارِ صبر و رضا کا دلبر
    کمالِ ایثار کا پیمبر
    شعورِ امن و سکوں کا پیکر
    جبینِ انسانیت کا جھُومر
    عرب کا سہرا، عجم کا زیور
    حسین :as: تصویرِ انبیاء :as: ہے

    نہ پُوچھ میرا حسین :as: کیا ہے؟
    حسین :as: اہلِ وفا کی بستی
    حسین :as: آئینِ حق پرستی
    حسین :as: صدق و صفا کا ساقی
    حسین :as: چشمِ اَنا کی مستی
    حسین :as: پیش از عدم، تصور
    حسین :as: بعد از قیامِ ہستی
    حسین :as: نے زندگی بکھیری
    فضا سے ورنہ قضا برستی
    عروجِ ہفت آسمانِ عظمت
    حسین :as: کے نقشِ پا کی مستی
    حسین :as: کو خُلد میں نہ ڈھونڈو
    حیسن :as: مہنگا ہے خلد سستی
    حسین :as: مقسومِ دین و ایماں
    حیسن :as: مفہوم
    "ھَل اَتٰی" ہے

    نہ پُوچھ میرا حسین :as: کیا ہے؟
    حسین :as: نِکھرا ہُوا قلندر
    حسین :as: بھپرا ہُوا سمندر
    حسین :as: بستے دلوں سے آگے
    حسین :as: اُجڑے دلوں کے اندر
    حسین :as: سلطانِ دین و ایماں
    حیسن :as: افکار کا سکندر
    حسین :as: سے آدمی کا رُتبہ!
    حسین :as: ہے آدمی کا "مَن دَر"
    خدا کی بخشش ہی خیمہ زَن ہے
    حسین :as: کی سلطنت کے اندر
    حسین :as: داتا، حسین :as: راجہ
    حسین :as: بھگوان، حسین :as: سُندر
    حسین :as: آکاش کا رشی ہے
    حسین :as: دھرتی کی آتما ہے

    نہ پُوچھ میرا حسین :as: کیا ہے؟
    حسین :as: ، میدان کا سپاہی
    حسین :as: دشتِ اَنا کا راہی
    حسین :as: فرقِ اَجل کا بَل ہے
    حسین :as: انداز، کجکلاہی!
    حسین :as: کی گردَ پا، زمانہ!
    حسین :as: کی ٹھوکروں میں‌ شاہی
    حسین :as: معراجِ فقرِ عالم
    حسین :as: ، رمزِ جہاں پناہی
    حسین :as: ایقان کا مُنارہ
    حسین :as: اوہام کی تباہی
    ضمیر انصاف کی لغت میں
    حسین :as: معیارِ بےگناہی
    بنامِ جبر و غرورِ شاہی
    حسین :as: غیرت کا فیصلہ

    نہ پُوچھ میرا حسین :as: کیا ہے؟
    حسین :as: فقرو اَنا کا غازی
    حسین :as: جنگاہ میں‌ نمازی
    حسین :as: حسنِ نیاز مندی
    حسین :as: اعجازِ بے نیازی
    حسین :as: آغازِ جاں نثاری
    حسین :as: انجامِ جاں گدازی
    حسین :as: توقیر کار بندی
    حسین :as: تعبیر کار سازی
    حسین :as: معجز نمائے دوراں
    حسین :as: حق کی فسوں طرازی
    حسین :as: ہارا تو یوں کہ جیسے
    حسین :as: نے جیت لی ہو بازی
    حسین :as: سارے جہاں کا وارث
    حسین :as: کہنے کو بے نوا ہے

    نہ پُوچھ میرا حسین :as: کیا ہے؟
    حسین :as: اک دلنشیں کہانی
    حسین :as: دستورِ حق کا بانی
    حسین :as: عباس :as: کا سراپا
    حسین :as: اکبر :as: کی نوجوانی
    حسین :as: کردارِ اہلِ ایماں
    حسین :as: معیارِ زندگانی
    حسین :as: قاسم :as: کی کم نمائی
    حسین :as: اصغر :as: کی بے زبانی
    حسین :as: سجاد :as: کی خموشی
    حسین :as: باقر :as: کی نوحہ خوانی
    حسین :as: دجلہ کا خشک ساحل
    حسین :as: صحرا کی بیکرانی
    حسین :as: زینب سلام اللہ علیہا کی کسمپرسی
    حسین :as: کلثوم سلام اللہ علیہا کی ردا ہے

    نہ پُوچھ میرا حسین :as: کیا ہے؟
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  2. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    سلام یا حسین علیہ السلام​


    سلام ساکنِ کربلا پر
    سلام آلودہ خاک و خون پر
    سلام شہیدوں میں سب سے بڑے شہید پر
    سلام اس پر جس پر آسمان کے فرشتے روئے
    سلام ان گریبانوں پر جو خون سے بھرے ہوئے تھے
    سلام ان ہونٹوں پر جو پیاس سے سوکھے ہوئے تھے
    سلام ان پر جنہیں قتل کے فوراََ بعد لوٹ لیا گیا
    سلام نیزوں پر اُٹھائے جانے والے سروں پر
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    [​IMG]
    سلام یا حسین :as:

    کیسے کروں بیان میں رُتبہ حسین :as: کا
    نانا کے دیں کے واسطے صدقہ حسین :as: کا
    غلبہ ہے آج پھر سے غاصب یزید کا
    مقصود پھر ہے آج وہ جذبہ حسین :as: کا
    ظالم کے ظلم و جبر پہ تڑپی تھی سر زمیں
    رویا تھا کتنے درد سے کوچہ حسین :as: کا
    بچے بھی کٹ کے ہو گئے اس راہ پر شہید
    تھا کس قدر دلیر وہ کنبہ حسین :as: کا
    جاتا ہے لے کے جانب منزل یہ نقشِ پا
    کتنا حسیں ہے دیکھیئے رستہ حسین :as: کا
    طاغوتی حکمرانی مٹانے کے واسطے
    لانا پڑے گا پھر وہی لہجہ حسین :as: کا
    ہو کے شہید کر گئے دیں کو وہ جاویداں
    رشتہ تھا کتنا دیں سے پختہ حسین :as: کا
    دعوے تھے جانثاری کے یوں تو وہاں مگر
    بس آستیں کا سانپ تھا کوفہ حسین :as: کا
    قربانیوں کا درس ہے اس میں چھپا ہوا
    کیجئیے بیان ہر کہیں قصہ حسین :as: کا

    [​IMG]
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ اکبر۔ سبحان اللہ العظیم ۔
    والصلوۃ والسلام علی رسول الکریم
    وعلی آلہ الطیبین الطاہرین والاصحابہ المقربین ولمکرمین

    کاشفی بھائی ۔ اس کلام کی تعریف کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔ ایک ایک لفظ سے دل کی دھڑکنیں وفورِ جذبات سے تیز ہوتی جاتی ہیں۔ چشمِ تصور میں سید الشہداء اور سید الشباب اھل الجنۃ حضرت امام حسین :as: کا راپا سموتا چلا جاتا ہے۔ روح عقیدتِ حسین :as: میں وجد کرنے لگتی ہے۔

    ماشاءاللہ ۔جزاک اللہ ۔ بہت خوب ۔ بہت ہی خوب ۔

    نہ پوچھ میرا حسین :as: کیا ہے ۔​
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    شکریہ نعیم بھائی جزاک اللہ

    اللھم صل علی محمد :saw: وعلی آل محمد :saw:
     
  6. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  7. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھا۔۔۔۔۔۔۔
    محسن نقوی شہید کا ہر کلام واقعی عشق اہل بیت :as: میں سرشار ہے
    آپ کا شکریہ
     
  8. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    سبحان اللہ اچھا کلام ہے۔۔۔
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب :a180: :a180: :a180: :a180: :a180:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں