1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سلام اور ملاقات

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از باذوق, ‏9 دسمبر 2006۔

  1. باذوق
    آف لائن

    باذوق مشتاق

    شمولیت:
    ‏17 ستمبر 2006
    پیغامات:
    77
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    السلام علیکم دوستو !

    ایک مسلمان جب دوسرے سے ملے ۔۔۔ تو ملنے کا طریقہٴ کار کیسا ہو ؟
    نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے ملاقات کا کون سا طریقہٴ کار ہم کو سکھایا ہے ؟
    جو طریقہٴ کار مستند احادیث سے ثابت ہے ، وہ کچھ یوں ہے :

    چھوٹا ، بڑے کو پہلے سلام کہے
    چھوٹی جماعت ، بڑی جماعت کو پہلے سلام کہے
    چلنے والا ، بیٹھے ہوئے کو سلام کہے
    سوار ، پیادہ کو سلام کہے ۔
    اور سلام کے الفاظ بھی یوں ہیں :
    السلام علیکم
    اور جواب ہے : وعلیکم السلام
    اگر سلام کے الفاظ میں '' و رحمۃ اللہ '' بڑھا دیں تو بہتر ہے
    اور اگر '' وبرکاتہ '' بھی بڑھا لیں تو مزید بہتر ہے۔
    مصافحہ بھی سنت ہے۔
    اگر کبھی سفر سے آئے تو معانقہ بھی کر سکتے ہیں ۔
    ۔(صحیح بخاری ، کتاب الاستیذان ، حدیث : 6231 ۔
    صحیح مسلم ، کتاب السلام ، باب : یسلم الراکب علی الماشی و القلیل علی الکثیر ، حدیث : 2160 )۔


    یہ بھی یاد رہے کہ سلام کرتے وقت جھکنا بھی ممنوع ہے ۔ اس سے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) نے صاف الفاظ میں منع فرمایا ہے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
    ایک آدمی نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے کہا :
    یا رسول اللہ ! آدمی اپنے بھائی یا دوست سے ملتا ہے تو کیا اس کے لیے جھکے ؟
    آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے جواب میں ارشاد فرمایا : نہیں ۔
    ۔(ترمذی ، کتاب الاستیذان ، باب : ماجہ فی المصافحہ ، حدیث : ٢٧٢٨)۔
    نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نے جھکنے سے منع فرمایا ۔ جھکنا صرف اللہ کے سامنے ہے ، مخلوق کے سامنے نہیں۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم السلام
    باذوق بھا ئی۔ جزاک اللہ

    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ
     
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جزاک اللہ باذوق بھائی ۔ بہت پیارا مضمون ہے۔
    اللہ تعالی آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں