1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سری لنکا کیخلاف سیریز، 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سری لنکا کیخلاف سیریز، 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان


    سری لنکا کے دورہ پاکستان کے لیے قومی ٹیم کے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا، تربیتی کیمپ کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کیا۔

    ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، نائب کپتان بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض اور امام الحق کو بھی تربیتی کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

    ممکنہ کھلاڑیوں میں محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان اور عمر اکمل بھی شامل ہیں، تمام کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ 21 ستمبر کو قومی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان کریں گے، ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہو جائے گی۔ سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان بھی کردیا ہے، مصباح الحق ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر، منصور رانا ٹیم آپریشنز، لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو منیجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔وقار یونس باؤلنگ کوچ، بریڈ برن فیلڈنگ کوچ اور شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ آن کرکٹ مقرر کیے گئے ہیں، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، یاسر ملک ٹرینر، رضا راشد میڈیا منیجر، طلحہ بٹ اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر بھی ٹیم منیجمنٹ کا حصہ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق میجر (ر) اظہر عارف کو سری لنکا سیریز کے لیے سیکورٹی منیجر مقرر کر دیا گیا، کرنل (ر) عثمان انوری دورہ آسٹریلیا پر سیکورٹی منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں