1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سرکار کی صورت ہوتی ہے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏18 اپریل 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    رئیس اختر صاحب کی نعت شریف پڑھی تو دل میں اتر گئی ۔ جی چاہا کہ آپ دوستوں سے بھی شئیر کروں ۔۔

    اللھم صلِ علیٰ سیدنا و مولانا محمد وعلیٰ آلہِ وصحبہ وبارک وسلم​


    آنکھوں میں، تصور میں دل میں سرکار کی صورت ہوتی ہے
    یوں سایہ فگن مجھ عاصی پہ، اللہ کی رحمت ہوتی ہے

    اے شمعِ نبی کے پروانو ! جلتے ہی رہو، جلتے ہی رہو
    اس شمع کی نسبت روزِ جزا، بخشش کی ضمانت ہوتی ہے

    جب حسنِ تصور جاگ اٹھے، جب گنبدِ خضریٰ ہو آگے
    اشکوں سے وضو کر لیتا ہوں، آنکھوں کی عبادت ہوتی ہے

    سو بار تصدق اس دل کے، وہ عرشِ بریں سے کیا کم ہے
    جس دل میں‌رسولِ اکرم کی، اے دوست محبت ہوتی ہے

    ایمان کی راہوں میں کوئی، اس بات سے کیسے منکر ہو
    محبوبِ خدا کی قربت ہی، اللہ کی قربت ہوتی ہے

    آتی ہے ندائے غیب یہی، احمد سے احد کو پہچانو
    جس وقت دوئی کا یہ پردہ، اٹھتا ہے تو وحدت ہوتی ہے

    آلودہء عصیاں ہوں لیکن، امت میں ہوں آخر کس کی
    ہمراہ رئیس اختر میرے، امیدِ شفاعت ہوتی ہے

    (رئیس اختر)

    اللھم صلِ علیٰ سیدنا و مولانا محمد وعلیٰ آلہِ وصحبہ وبارک وسلم
     
  2. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    ماشاءاللہ۔سبحان اللہ۔ جزاک اللہ ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت زیادہ سے زیادہ نصیب فرمائے۔آمین
     
  3. دریاب اندلسی
    آف لائن

    دریاب اندلسی منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    السلام علیکم

    بہت اچھی نعت ہے

    جزاک اللہ
     
  4. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    سبحان اللہ ۔

    یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہماری اردو کے گلدستے میں عشقِ رسول :saw: کی مہک بھی رچی بسی ہے۔ :)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں