1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سرکارﷺمجھکو آپ کا جلوہ نصیب ہو ۔۔۔ شاداب ساقی اعظمی

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by محمد رضوان, Oct 21, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    سرکارﷺمجھکو آپ کا جلوہ نصیب ہو
    میری قضا سے پہلے خدارا نصیب ہو

    اے کاش مجھکو روضے پہ جانا نصیب ہو
    شہر نبی میں میرا ٹھکانہ نصیب ہو

    عنبر گلاب و مشک سے رہتے ہیں دور وہ
    جن کو مرے نبی کا پسینہ نصیب ہو

    کرتے ہیں رشک حور و ملک ان کے بخت پر
    عشقِ نبی میں جن کو بھی مرنا نصیب ہو

    ہے التجا یہ تجھ سے مری رب ذوالجلال
    صحنِ حرم میں مجھکو بھی سجدہ نصیب ہو

    ہوگا وہ سر بلند زمانے میں بالیقیں
    جس کو حسن حسین کا صدقہ نصیب ہو

    ساقی کی آرزو ہے کہ دستِ رسولﷺ سے
    کوثر کا جام حشر میں پینا نصیب ہو
    -----
    شاداب ساقی اعظمی چریاکوٹ ،مئو​

    مجلہ پیام خواتین فیس بک گروپ کا تیرہواں آن لائن فی البدیہہ طرحی مشاعرہ
    13 ستمبر تا 16 ستمبر 2018
     
  2. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    کرتے ہیں رشک حور و ملک ان کے بخت پر
    عشقِ نبیﷺ میں جن کو بھی مرنا نصیب ہو
     
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    ہوگا وہ سر بلند زمانے میں بالیقیں
    جس کو حسن حسین کا صدقہ نصیب ہو
     
  4. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    ساقی کی آرزو ہے کہ دستِ رسولﷺ سے
    کوثر کا جام حشر میں پینا نصیب ہو
     
  5. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  6. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ ـ جزاک اللہ
     
  7. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     
  8. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     

Share This Page