1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سدا جو صدا دے رہے تھے خدارا ۔۔۔ زنیرہ گل (اصلاح طلب)

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by زنیرہ عقیل, Sep 10, 2018.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سدا جو صدا دے رہے تھے خدارا
    سدا کر رہے تھے انہی سے کنارا
    لبوں پر ترانے محبت کے ان کے
    اور اپنی شرافت کرے آشکارا
    مری بگڑی مورت کو موہوم کر کے
    بہت خوبصورت انہوں نے سنوارا
    اگر چہ کہ ان سے محبت بہت ہے
    حیا کاجو پردہ خدا نے اتارا
    وہی خوبصورت نظر آرہے ہیں
    جنہوں نے لیا گھونگٹ کا سہارا
    جو اک بار ہم نے کیا فیصلہ ہے
    نہیں سوچتے پھر اسی پر دوبارہ
    بنا کے رکھی ہے یہ دوری جو گل نے
    مگر ان کے بن اب نہیں ہے گزارا


    زنیرہ گل​
     
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    زنیرہ بہن جی بہت خوب۔

    زور قلم اور ذیادہ۔
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  3. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ
     
  4. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت ،غیرمردف اور ہئیت کے اعتبارسے غزل،اچھی کاوش ہے۔سدا جو صدا دے رہے تھے خدارا۔۔۔۔۔۔۔سدا کررہے تھے اُنہی سے کنارا(یہاں تھے کی جگہ ہیں ہوتا یعنی سدا کررہے ہیں اُنہی سے کنارایاپورا مصرع یوں ہوتا ؛سدا کررہے تھے اِسی پر گزارا۔۔یا۔۔تو اب کررہے ہیں اُنہی سے کنارا )اگرچہ کہ اُن سے محبت بہت ہے۔۔۔۔حیاکا جو پردہ خدا نے اُتارا(دوسرے مصرعے میں ابلاغ کی کمی ہے؛حیاکو مگر یہ نہیں ہے گوارا ؛سے شاید یا اِس کے قریب کی کسی بات سے ممکن ہے یہ کمی پوری ہوجائے فی الحال تو مصرعے میں ادب ،پاس ،لحاظ اوراحتیاط جو آپ کا مدعا تھا،کی جگہ غیرارادی طور پر یا شاعری کے ضابطوں کو نبھاتے نبھاتے مجبوراً ایک دھمک سی پیدا ہوگئی ہے یعنی یہ مصرع دھمکی لگتا ہے) وہی خوبصورت نظر آرہےہیں۔۔۔۔۔۔۔جنھوں نے لیا گھونگٹ کا سہارا؛یہاں چلمن اور چلمن سے چلمنوں لفظ پر غور کیجیے گا تو یہ مصرع یوں ہوجائیگا؛جنھوں نے لیا چلمنوں کا سہارا۔
    جو اک بار ہم نے کیا فیصلہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔نہیں سوچتے پھر اِسی پر دوبارہ؛(نہیں سوچتے ہم اِس پر دوبارہ ؛نہیں سوچتے ہم کبھی بھی دوبارہ؛تو پھر سوچتے ہی نہیں ہم دوبارہ؛تو کیا سوچنا ہے سنو تم دوبارہ ؛یہ موقع تھا عزم کی طاقت کے بھرپور اور طلاقتِ لسانی کے معقول مظاہرے کا۔تو دونوں ہی باتیں موجود ہیں،واہ واہ زنیرہ!!)
    بناکے رکھی ہے یہ دوری جو گل نے ۔۔۔۔۔مگر اُن کے بن اب نہیں ہے گزارا( بِن اور بَنا کے صوتی تغیرمیں بھی آہنگ تو ہے،رِدم بھی موجود ۔وا ہ واہ زنیرہ!!)
     
    Last edited: Sep 13, 2018
  5. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ محترم
    آپ کی اس محبت کے مشکور و ممنون ہیں بہت خوبصورت انداز میں آپ نے اصلاح کی ہے
    کوشش کرونگی بہتر کرنے کی
    اللہ جزائے خیر دے آمین
     
  6. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    لانجائنس کا یہی مقولہ اور عمل رہا ہے کہ آپ اپنی تحریر لکھ کر کچھ دیر کچھ دن بعد پڑھیں ۔وہ سنورتی چلی جائیگی اور سنورتے سنورتے ممکن ہے کہ ایک بڑے فنپارے کے رتبے کو پہنچ جائے۔اُسے یہ مقام اُس کا خالق ہی دلا سکتا ہے ۔اور زنیرہ بی بی،شعروسخن اور نثر نگاری میں ، میں خود بھی نوآموز ہوں،آپ کی غزل پر جورائے دی ہے ،وہ بجائے خود اصلاح طلب ہے۔لیکن مجھے اِس غزل کی فضافورم پر پیش آنیوالے واقعات کے پس منظر میں، خاصی لائیو(زندہ،سانس لیتی،مبنی برحقیقت ،انسانی طبیعت کا تقاضااور فطرت کا واقعی اور وقوعی مقتضالگتی ہے،میں گڑھے مُردے نہیں اکھاڑرہا نہ۔۔۔۔۔۔۔زخموں پر نمک پاشی )
    ہماری شاعری میں جان اور نثرنگاری میں شان ہی اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب ہم زندہ ،سانس لیتی زندگی کا زندہ ،سانس لیتا اثر قبول کرتے ہیں۔ایسے میں ہمارے تاثرات کا اظہاریا مظاہرہ۔۔۔۔۔۔۔وہ بھی زندہ، سانس لیتا ہوااور دل دھڑکانے والا ہوتا ہے یعنی دوسروں کے لیے فکرانگیز،خیال افروز ،خیال پرور، خیال آفریں ، دلکشا،دلربا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دلدوز،دلفروز،متاثر کن۔
     
    Last edited: Sep 14, 2018
  7. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محترم جناب ًمحمد سعید سعدی صاحب اورجناب شکیل احمد خان صاحب
    طالبِ اصلاح غزل ایک بار پھر آپ کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں

    سدا جو صدا دے رہے تھے خدارا
    میں کر تی رہی ہوں انہی سے کنارا
    لبوں پر ترانے محبت کے ان کے
    وہ اپنی شرافت کرے آشکارا
    مری بگڑی مورت خیالوں میں لاکر
    بہت خوبصورت انہوں نے سنوارا
    اگر چہ محبت بھی ان سے حیا بھی
    شریعت میں پردہ خدا نے اتارا
    وہی خوبصورت نظر آرہے ہیں
    جنھوں نے لیا چلمنوں کا سہارا
    جو اک بار ہم فیصلہ کر چکیں تو
    نہیں سوچتے پھر اسی پر دوبارہ
    بناکے رکھی ہے یہ دوری جو گل نے
    مگر ان کے بن بھی نہیں ہے گزارا

    زنیرہ گل
     
  8. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے یہ غزل عروض۰کام پر ٹیسٹ کی وزن اور بحرمیں پوری اُتری۔البتہ فکشن کو بہتر ڈکشن درکار ہے ،انشاء اللہ کوشش کروں گااِسی بحراور وزن میں بہتر ڈکشن لانے کی۔۔۔شکیل احمد خان
    last.jpg
     
    Last edited: Sep 16, 2018
  9. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ہل من مزید۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Tasheee2.jpg
     
  10. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
  11. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
  12. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
  13. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت ہے انداز بھائی
    مری ٹوٹی پھوٹی غزل کو نکھارا

    بہت بہت شکریہ
     
  14. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    مگر اِس میں گنجائش اب بھی ہے باقی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہ خونِ جگر سے بنے شاہ پارہ
     
  15. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    میرے لیے ہے اتنا بھی کافی ............................. اوزان کو اک حد تک سدھارا
     
  16. ًمحمد سعید سعدی
    Offline

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    Joined:
    Jun 19, 2016
    Messages:
    252
    Likes Received:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد صاحب.. زنیرہ گل صاحبہ....
    بہت خوب

    بہت کچھ یہاں سیکھنے کو ملا ہے
    بہت ہو گئی بس کرو اب خدارا

    :)

    بہترین مثالوں کے ساتھ .. نت نئے زاویے ہر مصرعے کے
    کیا کہنے وااہ

    "بہت ہو گئی بس کرو اب خدارا"
    یہ مصرعہ ازراہِ تفنن لکھا ہے ورنہ علم کی کوئی حد نہیں ہوسکتی
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  17. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ محترم آپ کی بہت زیادہ محبت ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے

    میری تو دعا ہے کہ

    یوں جاری رہے سیکھنے کا عمل اور
    رواں اور دواں کارواں ہو ہمارا
     
  18. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ

    بہن یہ آپ سب کی محبت ہے
     
  19. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے مت روکو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے گانے دو!

    Sae.jpg

     
    Last edited: Sep 18, 2018
  20. ًمحمد سعید سعدی
    Offline

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    Joined:
    Jun 19, 2016
    Messages:
    252
    Likes Received:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل صاحب اب یہ غزل زنیرہ جی سے زیادہ آپ کی ہو گئی ہے :)
     
  21. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے بالکل صحیح فرمایا مگر اِس کے باوجود رستہ زنیرہ صاحبہ کو دکھا اور بتارہی ہے۔
     
  22. ًمحمد سعید سعدی
    Offline

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    Joined:
    Jun 19, 2016
    Messages:
    252
    Likes Received:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    جی درست فرمایا آپ نے
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  23. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ہر لکھی ہوئی تحریر تو ادب نہیں ہے البتہ عرق ریزی اور دیدہ کاوی ،خون جگر سے لکھی تحریریں، خونِ صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی طرح نہیں تو کیاہیں؟

    خشک سیروں تنِ شاعر میں لہو ہوتا ہے
    تب نظر آتی ہے اِک مصرعۂ تر کی صورت
    (امیر مینائی)​
     
    Last edited: Sep 18, 2018
  24. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    خوش کلام شاعرہوں (قلی سےفرازتک)یا خوش نگار ادیب( آزادسےمختارتک)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
    و.jpg
     
    Last edited: Sep 18, 2018
    زنیرہ عقیل likes this.
  25. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    واہ کیا بات ہے
    ماشاء اللہ یہ لڑی تو اتنی خوبصورت ہو چکی ہے کہ کیا کہنے
    بہت بہت شکریہ آپ دونوں کا جن کی محبت مجھ پر نچھاور ہو رہی ہے اور میں استفادہ حاصل کر رہی ہوں
    جزاکم اللہ خیراً کثیراً
     
  26. سید علی رضوی
    Offline

    سید علی رضوی ممبر

    Joined:
    Oct 19, 2018
    Messages:
    54
    Likes Received:
    81
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب شکیل بھائی بہت اچھے طریقے سے ساری کمی کو واضح کیا زنیرہ کے کلام میں وزن کہیں کہیں خراب ہو رہا ہے تھوڑا عروض کی طرف توجہ دلائیں تو بہت اچھا لکھ لیں گی
     
  27. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ محترم
     

Share This Page