1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سب کے ساتھ انصاف ہونا چائیے .. جہموری بنیں ،، تحصبی نہیں .. یہ چیز ہمارے ملک کو کھا گی ہے ..

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏26 اگست 2016۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
  2. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    محترمہ حنا شیخ صاحبہ
    آپ کی درج بالا تحریر سیاق و سباق اور بغیر ثبوت کے پیش کی گئی ہے۔
    فورم کے پُرسکون ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ اپنی درج بالا تحریر کے سیاق و سباق اور ثبوت پیش کریں بصورت دیگر اس لڑی کو حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں
    تاکہ فورم کے ماحول کو تعصب پسندی، سیاست بازی، قومیت پرستی کے شر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    میرا خیال ہے کہ اس لڑی کو مثبت انداز میں لیا جائے ۔ ۔ ۔ اور اس میں مثبت سوچ کے ساتھ تبصرے کئیے جائیں ۔ ۔ ۔ جس طرح ہر الزام سچ نہیں ہوتا اسی طرح ہر الزام کا ثبوت بھی نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔ اور یہ سب کچھ ( سچ یا جھوٹ ) ماضی کے اخبارات میں رپورٹ ہوتے رہے ہیں ۔ ۔ ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  5. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    آپ دوست اپنی رائے دینے میں حق بجانب اور آزاد ہیں ۔ ۔ ۔ مگر میں اپنی بات پر قائم ہوں ۔ ۔ ۔ اگر ابو تیمور چاچو کی بات سے متفق ہو کر اُس پر عمل کیا جائے تو ہمیں کم و بیش آدھی سے زیادہ لڑیوں کو حذف کرنا پڑے گا ۔ ۔ ۔
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    فورم کے قانون کا احترام ضروری ہے کہ متنازعہ باتوں سے فورم کا ماحول خراب نہ ہو
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں آصف احمد بھٹی سے متفق ہوں ۔ ہمیں باہمی ادب و احترام اور برداشت و رواداری اور فراغ دلی سے ایسے موضوعات پر اظہار خیال یا تبادلہ خیالات کرنا چاہیے۔
    کیونکہ
    ہمیں اپنے محب وطن جماعتوں اور ملک دشمن یا دشمن ملک کے ایجنٹوں سے آگاہی ہونی چاہیے۔ کیوں کہ اسی غفلت کی بنا پر مشرقی پاکستان میں مکتی باہنی کا وجود دھیرے دھیرے ایسا دیمک بنا جو پاکستان کے ٹکڑے کرگیا۔ اب بھی ویسا ہی زہر ہمارے وطن کی رگوں میں انجیکٹ کیا جارہا ہے۔ اور ہم ایسے مست ہیں کہ اس موضوع پر بات کرنا بھی گوارہ نہیں کرتے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    البتہ
    میں حنا شیخ صاحبہ سے التماس کروں گا کہ قواعد و ضوابط کی رو سے ایسے نازک معاملات کو "بنا حوالہ " کے بیان کرنا نامناسب ہے۔ اگر آپ کہیں سے حوالہ جات بھی مہیا کرسکیں تو بہت بہتر ہوگا۔
    ویسے میں ذاتی طور پرچند ایک حوالہ جات اور ثبوت حاضر کیے دیتا ہوں

    1) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تیسری بار وزیراعظم نواز شریف "دو قومی نظریہ" کی دھجیاں اڑا کر بھارت دوستی اور پاکستان دشمنی کا اعلان فرماتے ہوئے


    2) محمود خان اچکزئی پہلے کے پی کے صوبہ کو افغانستان کا حصہ بتا کر ملکی سرحدوں کی غداری کے مرتکب ہوئے تو بعد میں سانحہ کوئٹہ میں بھارتی ایجنسی کی حمایت اور پاک فوج کی مخالفت کرتے ہیں


    3) جماعت اسلامی اور مولانا مودودی صاحب کےقیام پاکستان کی جدوجہد اور اس وقت کی مسلم لیگ کے متعلق چند بیانات کا حوالہ جات سمیت عکس
    image001.png image001.png

    4) نیز جماعت اسلامی کے دو محترم امیر پروفیسر غفور اور میاں طفیل صاحب نے 1978 میں فرمایا کہ
    "قائدِ اعظم کا جنازہ پڑھنا ضروری نہیں تھا اور مولانا مودودی نے قائد اعظم کا جنازہ نہیں پڑھا "
    حوالہ : روزنامہ مساوات 27 فروری 1978۔

    5) الطاف حسین کا پاکستان کا جھنڈا جلانے، را کو گاہے بگاہے مدد کے لیے پکارنے اور اب چند دن پہلے " پاکستان مردہ باد " کے نعرہ لگانے اور کارکنوں سے لگوانے کے لیے تو اب کسی ویڈیو ثبوت کی ضرورت نہیں۔ سب کچھ قوم کے سامنے ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    البتہ حنا شیخ صاحبہ سے التماس ہے کہ بقیہ بیانات کے حوالہ جات ممکن ہو تو تلاش کرکے یہاں نقل کردیں۔ تاکہ ہماری اردو کے صارفین ہمدردوں کے روپ میں گھسے وطن دشمنوں یا وطن دشمنوں سے ممکن حد تک شناسائی کر سکیں۔ باقی ہم اندھی عقیدت رکھنے والے لوگ ہیں۔ ہم پاکستانی اگر کسی خارجی دہشت گرد، انسانیت کش اور اسلام دشمن ٹولے سے بھی عقیدت رکھ لیں تو ہم اسکی بھی حمایت میں زمین آسمان کے قلابے ہی ملاتے رہتے ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے۔
     
    Last edited: ‏30 اگست 2016
    آصف احمد بھٹی اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان کی پوسٹ کی آخری لائن
    سارے منافق خاموش
    یہ کسے کہا گیا ہے میرے خیال میں یہ پورے ملک کو مخاطب کیا گیا ہے ۔بغیر حوالے کے کوئی بھی چیز کہیں سے اٹھا کر پوسٹ کر دینا اور پتہ بھی نہ ہو کہ یہ کس نے لکھی ہے کس نے کہا ہے ۔نعیم بھائی سب جانتے ہیں کہ یہ لوگ ملک دشمن ہیں لیکن اگر نئی بات کو پرانی باتوں سے ملا کر جسٹیفائی کریں کہ فلاں نے فلاں سال یہ کیا تھا اور آج اگر یہ ہو گیا ہے تو کیا ہوا ۔ان باتوں سے فورم کو بھرنا ہے تو ایک ہی دن میں ایسے بہت سے کارنامے مل سکتے ہیں لیکن یہ فورم کے لئے موزوں نہیں ہیں ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پرویز بھائی ! میرے خیال میں ، آپ کے خیال میں ، اُن کے خیال میں ۔ ۔ ۔ یہ سب مفروضے ہیں ۔ ۔ ۔ ہم اس لیے کسی پر اعتراض نہیں کر سکتے کہ ہمارے خیال میں اُس کی اس بات کا یہ مطلب ہے ۔ ۔ ۔ میں آپ کی اس بات سے ضرور اتفاق کرتا ہوں کہ حوالہ دینا چاہیے ۔ ۔ ۔ مگر یہ بات سیاست پر ہو رہی ہے جس میں لوگ اکثر خود اپنی کہی ہوئی باتوں سے مکر جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ اس لیے کسی حوالے کی کوئی خاص حیثیت نہیں رہ جاتی ۔ ۔ ۔ سیاست دان ایک دوسرے پر کیا کیا الزامات نہیں لگاتے ۔ ۔ ۔ کیا کبھی کسی نے ثبوت پیش کیا ہے ؟ یہ باتیں وہ لوگوں کو گمراہ اور اپنا الو سیدھا کرنے کے لیے کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ آپ نے بھی تو بغیر کسی حوالے کہ اُنہیں ملک دشمن کہہ دیا ہے ۔ ۔ ۔ خدا را ذرا سا برداشت اور تحمل پیدا کریں ۔ ۔ ۔ اس کی اس وقت ہمیں اشد ضرورت ہے ۔ ۔ ۔
     
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یار اگر بندہ کوئی امیج کہیں سے لیتا ہے تو اس کا لنک بھی ساتھ دینا چاھیے ۔دوسرا آپ نے کہا کہ میں نے بغیر ثبوت کے ملک دشمن کہا ہے۔ نعیم بھائی نے جو ثبوت دئیے ہیں کیا وہ کافی نہیں ہیں ۔ قواعد و ضوابط بھی کوئی چیز ہے ۔میں کسی ایک پارٹی یا ایک جماعت کا نہ حامی ہوں نہ مخالف جو جماعت یا پارٹی پاکستان کی خدمت کرے گی میں اسے ملک کی دوست پارٹی کہوں گا۔رہی مفروضوں کی بات تو مفروضوں پر بھی ایک حد مقرر ہوتی ہے حد سے گزرنا نہیں چاھیے ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    چاچو یہی بات مناسب طور پر کہی جا سکتی تھی ۔ ۔ ۔ اور یہی میرا موقف ہے ۔ ۔ ۔ اور میں اسی لیے سیاست کو سیاہ ست کہتا ہوں کہ فی زمانہ یہ دو سگے بھائیوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنا دیتی ہے ۔ ۔ ۔ ہر شخص کہ جو کسی کو اپنا لیڈر مان لیتا ہے پھر وہ کسی دوسرے کو کچھ سمجھتا ہی نہیں اور اپنا لیڈر اُس کے لیے دیوتا ہو جاتا ہے ۔ ۔ ۔ یہی وقت ہے کہ جب ہمیں شخصیت پرستی کا بت توڑ کا حقائق کو دیکھنا ہو گا ۔ ۔ ۔ اور اگر الزامات کی بات کی جائے تو پھر ہر ہر سیاسی قائد نے کسی نہ کسی وقت ایسی ایسی بات کی ہوئی ہے کہ ۔ ۔ ۔ اور ہر ہر سے مراد ہر ایک ہی ہے ۔ ۔ ۔ اگر یوں ثبوت مانگے اور دئیے جانے لگے تو کسی کی عزت محفوظ نہ ہو گی ۔ ۔ ۔ میں جس کو اپنا دیوتا بنائے بیٹھا ہوں کوئی اس کے خلاف بھی ثبوت لے آئے گا ۔ ۔ ۔ نعیم بھائی جس کو چاہتے ہیں کوئی اس کی دستار فضلیت کی طرف ہاتھ بڑھائے گا ۔ ۔ ۔ اسی طرح دوسرے جس کو مانتے ہیں کوئی ان کو بھی دم باندھ دے گا ۔ ۔ ۔ امید ہے میں اپنی بات ابلاغ کرنے مین کامیاب ہو گیا ہوں ۔ ۔ ۔ اور اگر نہیں تو پھر یقینا مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے ۔ ۔ ۔
     
  12. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    محترم دوستو!
    ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں تمام پارٹیوں اور پارٹیوں کے سربراہان اور انکے بیانات اور انکے مفادات سے بالا تر ہو کر سوچنا پڑےگا۔ پاکستان کے خلاف کسی نے ایک لفظ بھی کہا وہ ملک کا غدّار ہے چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے ہو۔
    اگر ہم اپنی رائے میں آزاد ہیں تو میری رائے میں اس وقت پورے ملک میں مجھے ایک بھی سیاست دان نظر نہیں آتا جسے 100 فی صد محبّ ِ وطن کہا جا سکے۔
    البتہ ہماری عوام ضرور محب وطن ہیں جو اپنے لیڈرز کو لات مار دیتے ہیں اگر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرے۔
    عہد یہ کریں کہ اگر ہمارے پیارے وطن پاکستان کے خلاف میرے گھر کا فرد بھی کچھ کہے تو اگر اسکا منہ توڑنے کی ہمت نہیں تو کم از کم اسکو لا جواب کر سکتے ہیں۔
    یہ نہیں کہ وہ میرا لیڈر ہے تو اسکو فرشتہ مانا جائے اور دوسرے کی واٹ لگا دی جائے۔
    اگرغور سے مشاہدہ کیا جائے تو جس جس نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے عوام نے احتجاج بھی کیا ہے اور انکے خلاف نفرت کا اظہار بھی کیا ہے۔ چاہے اچکزئی ہو یا الطاف حسین۔
     
    ابو تیمور اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    میں اپنی ہر سانس کے ساتھ پاکستان زندہ باد کہوںگا چاہے مجھے اچکزئی ہر سانس کے ساتھ بے غیرت کہے میں بھی پختون ہوں اور الحمد للہ غلام نہیں اپنے آزاد ملک میں آزاد ہوں۔
    اسی طرح الطاف حسین اگر پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگاتا ہے تو انجام وہ خود ہی دیکھ رہا ہے مردار ہونے سے پہلے ہی انہی ساتھیوں کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہو رہا ہے جو خاموش کا نعرہ سننے کے بعد کھانسنے کی ہمت نہیں رکھتے تھے۔
     
    ابو تیمور، ھارون رشید اور آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ہمیں اپنے فورم کو سیاسی اکھاڑہ نہیں بنانا ہے ۔ہمیں کسی سیاست دان کو پاک کرنے کے لئے اپنے فورم کی زینت کو خراب نہیں کرنا ہے ۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ارے بھائیوں :سارے منافق خاموش ۔۔ تو ہم نے ان کو بول جو اس ٹائم کچھ نہیں بولے مطلب وہ سارے جو حقیقت میں منافق ہیں ہاہاہا دل پر نا لیں سیاست ہے ۔۔ یہاں تو پر پل بدلتا ہے ۔۔ ہمارے خیال میں اس فارم پر تمام پارٹی کے لوگ ہوں گےتو کچھ تو ان باتوں کو ہلکا لیتے ہوں گے اورکچھ دل پراور جذباتی بھی کالم نگارجب لکھتاہےتو بہت سی باتیں خیالی بھی لکھ دیتا ہے اوراسی جس کا سر پیر بھی نہیں ہوتا ۔۔ جو صیح کو غلط اور غلط کو صیح کردیتا ۔۔ ایک وکیل کی طرح جو جس کے حق میں ہوتا اس کے لیں لکھتا ہےبحرحال ہم نے ایسا کچھ غلط بھی نہیں لکھا ۔ہم نے یہ کبھی بھی نی لکھا کے الطاف بھائی نے صیح کیا ہمارا مطلب یہ تھا کے اس ٹائم بھی جب یہ سب بولا گیا تو حکومت کو ایسا ہی اقدام اٹھنا چائیے تھا جیسا ابھی کیا تاکہ کسیی کو بولنے کی آنے والے وقت ہمت نہیں ہوتی انصاف تو یہ ہی ہے ہمین ایے ابھی شاید ایک مہینہ ہوا ہوگا ۔ اور کڑی تنقید کا سامنا ہے ۔ اچھی بات ہے ۔ اور ہم معلوم نہیں کس دنیا میں رہتے ہیں ۔پاکستان کو حکمران کھا گے ایک ملک کے خلاف نعرے لگواتا ہے تو باقی سب ملک کو کھوکھلا کر ریئے ہیں پاکستان کو لوٹنے میں لگے ہیں چلیں ہم مان لیتے ہیں کے ہم نے غلط پوسٹ کی ان میں سے آپ بتائیں سچے دل سے کہ کوئی ایک بھی ہمارے پیارے وطن پاکستان سے مخلص ہے۔ آج اس رمضان کی بات ہے الله کی قسم ہم نے دعا کی حرم یعنی کعبہ شریف میں الله ہمارے ملک کے لین کوئی مخلص حکمران لا ۔۔ ہم تو اس ملک میں نہیں ہیں پھر کیوں ہے ہم کو محبت ۔ہم اپنا پیسے ادھر سے پاکستان بھجتے ہیں اور یہ حکمران ہمارے ملک کا پیسہ چوری سے باہر بھجوا دیتے ہیں ان سے ہم باہر رنھے والوں کو نفرت محسوس ہوتی ہے ۔۔ حرم میں مغرب کی نماز کا ٹائم سے پہلے انتظار کر رے تھے تو ہمارے بربر میں انڈین اور پاکستانی پنجابی سے تعلق دوبئی کے رہنے والی ۔وہ انڈیں سے پاک کی برائی کر رہی ۔ہم نے بولا ایک تو یہ جگہ ایسی باتوں کی نہیں ۔ دوسرا یہ کے پوری دنیا میں پاک سے اچھا کوئی ملک نہیں ایک گھرمیں جب جوائن فیملی رہتی ہے تو محبت بھی ہوتی ہے اور لڑائی بھی ۔مہر جب اس گھر کے لیں ضرورت پڑتی ہے تو سب آپس کی رنجشوں کو بھول جاتے ہیں ۔اور ایک ہوجاتے ہیں انڈین عورت بولی کے ہم لوگ تو بہت دکھ کرتے ہیں کے یہ مسلمان ملک میں آپ لوگ ایک دوسرے کو مر ریے ہیں ۔ہم نے بولا کے دکھ تو ہم کو ہوتا ہے انڈیا میں مسلموں پر پاکستان میں اتنا نہیں ہوتا جتنا میڈیا بیان کرتا ہے ۔آپ نے ایک آزاد ملک کا مزہ نہیں چکھا انڈیا میں مسلمان لڑکی اکیلی نہیں جا سکھاتی پاک میں اس کی عزت محفوظ ہے ہم نے پاکستانی عورت سے کہا کے ملک کی برائی نہیں کرتے۔ تو اس سے یہ معلوم چلا کے دل تو ہے پاکستانی ۔۔ تو سب مل کر بولیں جئے ۔۔ ہاہاہا
     
    نعیم، ابو تیمور اور آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سب منافق خاموش
    کا سیدھا مطلب جو مجھے سمجھ آتا ہےکہ جو بھی غداروں، ظالموں، قاتلوں اور ملک دشمنوں کے عزائم دیکھ کر بھی خاموش ہے ۔ ملک بچانے کی کوشش نہیں کرتا ۔ یقینا انہیں منافق کہا گیا۔
    کسی بھائی نے اوپر ایک اور سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے
    البتہ ہماری عوام ضرور محب وطن ہیں جو اپنے لیڈرز کو لات مار دیتے ہیں اگر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرے۔
    یہ محب وطن عوام اتنی ہے کہ کوئی انکے ملک سے برا کر جائے،
    لوٹ کر کھا جائے،
    لوگوں کو سرعام پولیس سے قتل کروا دے،
    انکے بچے اغوا کروائے،
    انکے بچوں سے بدکاری کرکے غلیظ فلمیں بنائے
    انکے بچوں کے اعضاء بیچنے کا گھناونا کاروبار کرے
    انہیں لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کرکے نفسیاتی مریض بنا دے،
    انہیں کوئی جائز حق بھی بنا سفارش و رشوت کے نہ ملنے والا نظام دے دے،
    اربوں کھربوں کا قومی خزانہ لوٹ کر پانامہ اور آف شور کمپنیاں بنا لے، سرے محل بنا لے، مئے فئیر فلیٹس بنا لے،
    بھارت جیسے ملک دشمن کے ہاتھوں میں کھلونا بن کر کھیلے اور انکے ایجنسیوں کے ایجنٹوں کو اپنی فیکٹریوں، اپنے گھروں میں پناہ دیتا رہے۔ ملک کی جڑیں کمزور سے کمزورتر کرکے اسے تباہی کے دہانے پر پہنچا دے
    یعنی ہر لحاظ سے ملک کا بلاط کار کرتا رہے

    یہ محب وطن قوم یا تو اسکے نعرے لگاتی رہے گی یا خاموشی سے عذاب سہتی اسے دیکھتی رہے گی۔
    اور اگر کوئی اصلاح کرنے والا محب وطن آجائے تو بجائے اسکو موقع دینے کے اسکی ماں بہن ایک کرکے اسکا ٹھٹھہ مذاق بنائے گی۔

    یعنی قوم کی محب الوطنی اتنی ہے ۔۔۔
    کہ کوئی ملک چپ چاپ لوٹ جائے، توڑ جائے، تباہ کر جائے تو یہ کچھ نہیں کہتی
    لیکن اگر کوئی ملک توڑنے کی "بات" کردے، یا ملک کو "برا" کہہ دے
    تو اسکے خلاف چیخ و پکار شروع کردے گی۔


    یہ ہے محب الوطنی ۔ اگر اس سے زیادہ ہے تو دلیل سے سمجھا کر مجھ بھولے کی اصلاح کردیں۔
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے بالکل صیح ترجمانی کی ہے ۔۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    اگر اس تحریر کے شروع کے الفاظ پڑھ لیئے جائیں(پاکستان کے دیگر سیاسی جماعتوں نے) تو تحریر کے آخری الفاظ (سارے منافق خاموش) کن کے لئے کہا گیا سب واضح ہو جاتا ہے۔ پھر شاید کسی کی وکالت کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

    آزادیءِ رائے کا حق ہر ایک کو ہے مگر افراد کے خلاف نہ کہہ وطن کے خلاف نعرے بازی کرے۔
    اگر کسی کو کسی فرد سے شکایت ہے تو اس کے خلاف بولا جائے نہ کہ پوری مملکت کے خلاف بولا جائے۔

    پاکستان کی حالت سدھارنے کے لئے ہمیں برطانیہ کے ٹیلی فونک سیاست دان یا کینیڈا کے برساتی سیاست دان کی ضرورت نہیں جوکنٹینروں میں بریف کیس وصول کر کے خرچہ پانی کا بندو بست کر کے چلے جاتے ہیں۔ پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کا ہرجانہ شاید کنٹینر میں مل جاتا ہے اس لئے طویل دورانیہ کے دھرنہ ضایع جاتا ہے۔

    ہماری عوام سادہ اور معصوم صحیح مگر ملک کو بری نظروں سے دیکھنے والوں کو انجام دکھا دیتی ہے۔ کب تک نواز شریف زرداری الطاف حسین طاہر القادری سراج الحق عمران خان اور جتنے بھی سیاست دان ہیں عوام کو بے وقوف بنا کر سیاست کرتے رہیںگے جب ظلم اپنے انتہا کو پہنچ جاتا ہے تو آخر کار ایک دن ان کا انجام اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں الطاف حسین جیسا ہوجاتا ہے۔

    عوام اگر عوام ہی کو برا بھلا کہنے لگے تو پھر اللہ خیر کرے
     
    ابو تیمور اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    یعنی قوم کی محب الوطنی اتنی ہے ۔۔۔
    کہ کوئی ملک چپ چاپ لوٹ جائے، توڑ جائے، تباہ کر جائے تو یہ کچھ نہیں کہتی
    لیکن اگر کوئی ملک توڑنے کی "بات" کردے، یا ملک کو "برا" کہہ دے
    تو اسکے خلاف چیخ و پکار شروع کردے گی۔


    یہ ہے محب الوطنی ۔ اگر اس سے زیادہ ہے تو دلیل سے سمجھا کر مجھ بھولے کی اصلاح کردیں۔
    ---------------------------------------------------
    قوم کی حب الوطنی کا سب سے بڑا ثبوت آج کل آپ دیکھ ہی رہے ہیں
    محترم بھائی ایک ہوتا ہے گناہ کرنا تو گناہگار کے لئے قانون ہے اسے سزا دینی چاہئے
    ایک شخص چور ہے ملک کھا رہا ہے دوسرا ملک کے وجود کو کھا بھی رہا ہے اور اس کے وجود سے انکار بھی کر رہا ہے ڈبل گناہگار۔
    آج لاٹھی جس کے ہاتھ میں ہے تو بھینس بھی اسکی مگر کل کو یہی لاٹھی عوام کسی اور کے ہاتھ تھما دےگی پھر اسکی بھی باری آئےگی۔
    ---------------------------------------------------
    اور اگر کوئی اصلاح کرنے والا محب وطن آجائے تو بجائے اسکو موقع دینے کے اسکی ماں بہن ایک کرکے اسکا ٹھٹھہ مذاق بنائے گی۔

    ---------------------------------------------------
    اصلاح کرنے والے اپنی اصلاح تو کر لیں اور عوام کو کچھ کر کے دکھا ئیں برسات کے ساتھ آنے والے مینڈکوں کی خصلت رکھنے والے سیاست دانوں پر کون بھروسہ کرےگا۔

    پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد
     
    نعیم، حنا شیخ، پاکستانی55 اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون رشید بھائی
    چونکہ اس لڑی کا آغاز کالم وغیرہ سے نہیں تھا بلکہ کسی کی خودہی بنائی کوئی ایک پوسٹ سے تھا اس لئے اس کو آپ اس سنجیدہ چوپال سے گپ شپ کی چوپال میں شفٹ کر دیں۔ تاکہ وہاں پر ہلکے پھُلکے انداز میں اس سیاسی موضوع پر بحث چلتی رہے۔ اور ایک دوسرے کی رائے بھی دوسروں تک پہنچتی رہے۔ بہت شکریہ
     
    نعیم, عبدالمطلب, ھارون رشید اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پہلی بات تو یہ ہے اب انصاف کرے گا کون منصف تو سب ہی زر خرید ہوچکے ہیں ہمیں اپنا فوکس اچھا شہری بننے پر کرنا چاہئے جو پاکستان کے خلاف ہے ہمیں بھی اس کے خلاف ہونا چاہئے ۔

    ہم سب کی بقا پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے ۔


    بحث بڑھ کر تلخیوں کو جنم دیتی ہے اس لئے اس لڑی کو مقفل کررہا ہوں
     
    پاکستانی55, نعیم, عبدالمطلب اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں